الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ ذِكْرِ المَلاَئِكَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3217. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا: «يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلاَمَ»، فَقَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، تَرَى مَا لاَ أَرَى، تُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : فرشتوں کا بیان۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3217. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اے عائشہ ؓ! یہ حضرت جبرئیل ؑ ہیں اور تمھیں سلام کہتے ہیں۔‘‘ حضرت عائشہ ؓنے جواب میں کہا: و عليه السلام ورحمة اللہ وبرکاته۔ آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھ سکتی۔ اس سے ان (حضرت عائشہ ؓ) کی مراد نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی تھی۔ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ فَضْلِ عَائِشَةَ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3768. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ إِنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَا عَائِشَ هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ فَقُلْتُ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ تَرَى مَا لَا أَرَى تُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عائشہ ؓ کی فضیلت کابیان ) مترجم: BukhariWriterName 3768. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن فرمایا: ’’اے عائشه ؓ !یہ حضرت جبریل ؑ ہیں جو آپ کو سلام کہہ رہے ہیں۔‘‘ میں نے جواب دیا: ان پر سلامتی ہو، اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکات نازل ہوں۔ یقیناً آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھ سکتی۔ وہ رسول اللہ ﷺ کو مراد لے رہی تھیں۔ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ مَنْ دَعَا صَاحِبَهُ فَنَقَصَ مِنَ اسْمِهِ ح...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6201. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشَ هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكِ السَّلاَمَ» قُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَتْ: وَهُوَ يَرَى مَا لاَ نَرَى... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: جس نے اپنے کسی ساتھی کو اس کے نام میں سے کوئی حرف کم کرکے پکارا ) مترجم: BukhariWriterName 6201. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائش! یہ جبرئیل ؑ تمہیں سلام کہتے ہیں۔“ میں نے کہا: ان پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو۔ سیدہ عائشہ ؓ نے مزید کہا: آپ ﷺ وہ چیزیں دیکھتے تھے جو ہم نہیں دیکھ سکتے۔ الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابُ تَسْلِيمِ الرِّجَالِ عَلَى النِّسَاءِ، وَالن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6249. حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلاَمَ» قَالَتْ: قُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، تَرَى مَا لاَ نَرَى، تُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابَعَهُ شُعَيْبٌ، وَقَالَ يُونُسُ، وَالنُّعْمَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: وَبَرَكَاتُهُ... صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: مردوں کا عورتوں کو سلام کرنا اور عورتوں کا مردوں کو ) مترجم: BukhariWriterName 6249. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ! ”یہ جبرئیل ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں۔“ میں نے کہا: ان پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔ آپ وہ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ سکتے امام زہری سے یہ حدیث بیان کرنے میں شعیب نے معمر کی متابعت کی ہے۔ امام زہری سے بیان کردہ یونس اور نعمان کی روایتوں میں ''وبرکاته'' کے الفاظ بھی ہیں۔ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابُ إِذَا قَالَ: فُلاَنٌ يُقْرِئُكَ السَّلاَمَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6253. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، حَدَّثَتْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: «إِنَّ جِبْرِيلَ يُقْرِئُكِ السَّلاَمَ» قَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ... صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: اگر کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص نے تجھ کو سلام کہاہے تو وہ کیا کہے ) مترجم: BukhariWriterName 6253. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ”حضرت جبرئیل ؑ سلام کہتے ہیں۔“ سیدہ عائشہ ؓ نے جواب میں کہا: ورحمة اللہ یعنی ان پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔ الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ عَائِشَةَؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2447. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: «إِنَّ جِبْرِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ» قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: ام المومنین حضرت عائشہؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2447. عبدالرحیم بن سلیمان اور یعلیٰ بن عبید نے زکریا سے حدیث بیان کی، انھوں نے (عامر) شعبی سے، انھوں نے ابو سلمہ سے انھوں نےحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے ان (ابو سلمہ) کو بتایا کہ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’جبرائیل تم کو سلام کہتے ہیں۔‘‘ کہا: تو میں نے (جواب میں) کہا: وعليه السلام ورحمة الله ’’اور ان پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو!‘‘ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ عَائِشَةَؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2447.01. وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا، بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا.... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: ام المومنین حضرت عائشہؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2447.01. (ابو بکر کوفی) ملائی نے کہا: ہمیں زکریا بن ابی زائد ہ نے حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا: میں عامر (شعبی ) کو یہ کہتے ہو ئے سنا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے حدیث بیان کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انھیں حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا، ان دونوں کی حدیث کے مانند۔ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ عَائِشَةَؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2447.02. وحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: ام المومنین حضرت عائشہؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2447.02. اسباط بن محمد نے زکریا سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند خبر دی الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ عَائِشَةَؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2447.03. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشُ هَذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ» قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ. قَالَتْ: وَهُوَ يَرَى مَا لَا أَرَى... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: ام المومنین حضرت عائشہؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2447.03. زہری نے کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عائش رضی اللہ تعالیٰ عنہا! یہ جبرا ئیل علیہ السلام ہیں تمھیں سلام کہہ رہے ہیں۔‘‘ میں نے کہا: (وعليه السلام ورحمة الله) (اور ان پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو!) (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) کہا: آپ وہ کچھ دیکھتے تھے جو میں نہیں دیکھتی تھی۔ ... الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ فُلَانٌ يُقْرِئُكَ الس...) حکم: صحیح 5232. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا إِنَّ جِبْرِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ فَقَالَتْ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ... سنن ابو داؤد : کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب (باب: جب کوئی کسی دوسرے کا سلام پہنچائے تو... ) مترجم: DaudWriterName 5232. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تحقیق جبرائیل ؑ تجھے سلام کہہ رہے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: «وعليه السلام ورحمة الله» الموضوع: رؤية عائشة لجبريل وسلامه عليها (السيرة) موضوع: جبریل کا حضرت عائشہ کو سلام پیش کرنا (سیرت) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14