1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أَبِي دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ ...

حکم: صحیح

6517 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ سَيْفًا يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ: «مَنْ يَأْخُذُ مِنِّي هَذَا؟» فَبَسَطُوا أَيْدِيَهُمْ، كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ يَقُولُ: أَنَا، أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ يَأْخُذُهُ بِحَقِّهِ؟» قَالَ فَأَحْجَمَ الْقَوْمُ. فَقَالَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ أَبُو دُجَانَةَ: أَنَا آخُذُهُ بِحَقِّهِ. قَالَ: فَأَخَذَهُ فَفَلَقَ بِهِ هَامَ الْمُشْرِكِينَ...

صحیح مسلم:

کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب

(باب: حضرت ابو دجانہ سماک بن خرشہ ؓ کے فضائل)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

6517. ثابت نے ہمیں  حضرت انس  رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول  اللہ ﷺ نے اُحد کے دن ایک تلوار (ہاتھ میں) لی اور فرمایا: ’’یہ (تلوار) مجھ سے کون لے گا؟‘‘ تو انہوں (صحابہ) نے اپنے ہاتھ پھیلا دیے، ان میں سے ہر شخص کہنے لگا: میں (لیتا ہوں) میں (لیتا ہوں۔) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس کا حق ادا کرنے کے لیے کون لے گا؟‘‘ تو سب رک گئے، حضرت سماک بن خراشہ ابو دجانہ  رضی اللہ تعالی عنہ  نے کہا: میں اس کا حق ادا کےنے کےلیے اسے لیتا ہوں۔ کہا انہوں نے وہ (تلوار) لی اور اس سے مشرکین کی کھوپڑیاں توڑ ڈالیں۔...