1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ قَولِ الاَنصَارِ کُنَّا لَنَعرِفُ المُنَافِق...)

حکم: ضعیف

3718. حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ ابْنُ بِنْتِ السُّدِّيِّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِّهِمْ لَنَا قَالَ عَلِيٌّ مِنْهُمْ يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا وَأَبُو ذَرٍّ وَالْمِقْدَادُ وَسَلْمَانُ أَمَرَنِي بِحُبِّهِمْ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ...

جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: انصار کا قول کہ ہم لوگ پہنچاتے ہیں منافقین کو کہ وہ علی سے عداوت رکھتےہیں )

مترجم: TrimziWriterName

3718. بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ نے مجھے چار شخصوں سے محبت کا حکم دیا ہے، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت کرتا ہے‘‘، عرض کیا گیا: اللہ کے رسولﷺ! ہمیں ان کا نام بتا دیجئے، آپﷺ نے فرمایا: ’’علیؓ انہیں میں سے ہیں، آپﷺ اس جملہ کو تین بار دہرا رہے تھے اور باقی تین: ابوذرؓ، مقدادؓ اور سلمانؓ ہیں، مجھے اللہ نے ان لوگوں سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، اور مجھے اس نے بتایا ہے کہ وہ بھی ان لوگوں سے محبت رکھتا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف شریک کی روایت سے جانتے ہیں۔


2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ سَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَالْمِقْدَاد...)

حکم: ضعیف

149. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ: «عَلِيٌّ، مِنْهُمْ» يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا: «وَأَبُو ذَرٍّ، وَسَلْمَانُ، وَالْمِقْدَادُ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (باب: حضرت سلمان، ابوذر اور مقداد کے فضائل )

مترجم: MajahWriterName

149. حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے چار حضرات سے محبت رکھنے کا حکم دیا، اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون کون ہیں؟ فرمایا ’’ان میں سے ایک علی ؓہیں۔‘‘ یہ بات آپ ﷺ نے تین بار فرمائی۔ پھر فرمایا: ’’ اور ابو ذر، سلمان اور مقداد ؓ ۔‘‘ ...