1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4526. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ لَمْ يَتَكَلَّمْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ فَأَخَذْتُ عَلَيْهِ يَوْمًا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى مَكَانٍ قَالَ تَدْرِي فِيمَ أُنْزِلَتْ قُلْتُ لَا قَالَ أُنْزِلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا ثُمَّ مَضَى ...

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: نساءکم حرث لکم فاتواحرثکم انی شئتم )الخ کی تفیسر )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4526. حضرت نافع سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر ؓ جب قرآن پڑھتے تو اس سے فارغ ہونے تک کوئی بات نہ کرتے تھے۔ ایک دن میں نے ان کے قرآن کو اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا تو انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ وہ ایک مقام پر پہنچے۔ انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس چیز کے متعلق نازل ہوئی تھی؟میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: یہ آیت فلاں فلاں چیز کے متعلق نازل ہوئی تھی۔ پھر انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا۔ ...


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4527. وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنِي أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ قَالَ يَأْتِيهَا فِي رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: نساءکم حرث لکم فاتواحرثکم انی شئتم )الخ کی تفیسر )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4527. حضرت نافع ہی سے ایک دوسری روایت ہے، وہ حضرت ابن عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے ’’تم اپنی کھیتی کو جہاں سے چاہو جا سکتے ہو‘‘ کے متعلق فرمایا: مرد، بیوی کی۔ میں جماع کر سکتا ہے۔ اس روایت کو محمد بن یحییٰ نے اپنے باپ یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عبیداللہ سے، انہوں نے حضرت نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کیا ہے۔ ...