الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 46 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 46 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ شِرَاءِ الإِبِلِ الهِيمِ، أَوِ الأَجْرَبِ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2099. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو كَانَ هَا هُنَا رَجُلٌ اسْمُهُ نَوَّاسٌ وَكَانَتْ عِنْدَهُ إِبِلٌ هِيمٌ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَاشْتَرَى تِلْكَ الْإِبِلَ مِنْ شَرِيكٍ لَهُ فَجَاءَ إِلَيْهِ شَرِيكُهُ فَقَالَ بِعْنَا تِلْكَ الْإِبِلَ فَقَالَ مِمَّنْ بِعْتَهَا قَالَ مِنْ شَيْخٍ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ وَيْحَكَ ذَاكَ وَاللَّهِ ابْنُ عُمَرَ فَجَاءَهُ فَقَالَ إِنَّ شَرِيكِي بَاعَكَ إِبِلًا هِيمًا وَلَمْ يَعْرِفْكَ قَالَ فَاسْتَقْهَا قَالَ فَلَمَّا ذَهَبَ يَسْتَاقُهَا فَقَالَ دَعْهَا رَضِينَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَد... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب: ( ہیم ) بیمار یا خارشی اونٹ خریدنا، ) مترجم: BukhariWriterName 2099. حضرت عمرو بن دینار سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ یہاں نواس نامی ایک شخص تھا، اس کے پاس ایسے اونٹ تھے جن کی پیاس نہ ختم ہوتی تھی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لے گئے اور اس کے شریک سے وہ اونٹ خرید لائے، پھر اس کے پاس وہ شریک آیا اور کہنے لگا کہ ہم نے وہ اونٹ فروخت کردیے ہیں۔ اس نے کہا: کس کے ہاتھ فروخت کیے ہیں؟اس نے جواب دیا کہ فلاں بزرگ کو فروخت کیے ہیں جن کی شکل و صورت کچھ ایسی ایسی تھی۔ اس نے کہا: تیرے لیےخرابی ہو، اللہ کی قسم!وہ تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ پھر وہ شخص حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور... الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ صَفَرَ، وَهُوَ دَاءٌ يَأْخُذُ البَطْنُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5717. حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَغَيْرُهُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ عَدْوَى وَلاَ صَفَرَ وَلاَ هَامَةَ» فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا بَالُ إِبِلِي، تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّهَا الظِّبَاءُ، فَيَأْتِي البَعِيرُ الأَجْرَبُ فَيَدْخُلُ بَيْنَهَا فَيُجْرِبُهَا؟ فَقَالَ: «فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ؟» رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَسِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَان... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: صفرصرف پیٹ کی ایک بیمار ی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5717. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امراض میں چھوت چھات، صفر (پیٹ کی ایک بیماری) کا جان لیوا ہونا اور الو کی نحوست کی کوئی حیثیت نہیں، اس پر ایک اعرابی بولا: اللہ کے رسول! پھر میرے اونٹوں کو کیا ہو گیا ہے پھر ایک خارشی اونٹ آتا ہے تو سب کو خارشی بنا دیتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے کو خارشی کس نے بنایا تھا؟“ اس حدیث کو امام زہری نے ابو سلمہ اور سنان بن ابی سنان سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الطِّيَرَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5753. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ، وَالشُّؤْمُ فِي ثَلاَثٍ: فِي المَرْأَةِ، وَالدَّارِ، وَالدَّابَّةِ ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: بد شگونی لینے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5753. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسولل اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی مرض متعدی نہیں اور بد شگونی کی بھی کوئی اصل نہیں، نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے: ”عورت میں گھر میں اور گھوڑے میں۔“ الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الفَأْلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5756. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الصَّالِحُ الْكَلِمَةُ الْحَسَنَةُ صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: نیک فال لینا کچھ برا نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5756. حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”چھوت چھات بے اصل ہے اور بد شگونی کی بھی کوئی حقیقت نہیں، مجھے تو اچھی فال پسند ہے۔ یعنی کوئی کلمہ خیر یا اچھی بات کسی سے سنی جائے۔“ الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ هَامَةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5757. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الحَكَمِ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ، وَلاَ هَامَةَ وَلاَ صَفَرَ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: الو کو منحوس سمجھنا لغو ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5757. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”چھوت لگ جانا، بدشگونی لینا اور الو یا صفر کی نحوست کوئی شے نہیں۔“ الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ هَامَةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5770. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ عَدْوَى وَلاَ صَفَرَ، وَلاَ هَامَةَ» فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا بَالُ الإِبِلِ، تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّهَا الظِّبَاءُ، فَيُخَالِطُهَا البَعِيرُ الأَجْرَبُ فَيُجْرِبُهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ»... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: الو کا منحوس ہونا محض غلط ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5770. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”متعدی بیماری صفر کی نحوست اور الو کی کوئی حقیقت نہیں۔“ ایک دیہاتی نے کہا: اللہ کےرسول! ان اونٹوں کے متعلق آپ کیا کہیں گے جو ریگستان میں ہرنوں کی طرح دوڑتے ہیں لیکن ان میں ایک خارشی اونٹ آ جاتا ہے تو وہ سب کو خارشی بنا دیتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی تھی؟“ ... الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ هَامَةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5771. وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ: سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، بَعْدُ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ يُورِدَنَّ مُمْرِضٌ عَلَى مُصِحٍّ» وَأَنْكَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ حَدِيثَ الأَوَّلِ، قُلْنَا: أَلَمْ تُحَدِّثْ أَنَّهُ: «لاَ عَدْوَى» فَرَطَنَ بِالحَبَشِيَّةِ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَمَا رَأَيْتُهُ نَسِيَ حَدِيثًا غَيْرَهُ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: الو کا منحوس ہونا محض غلط ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5771. حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے انہوں نے اس کے بعد حضرت ابو ہریرہ ؓ کے رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص بیمار اونٹ کو صحت مند اونٹوں کے پاس نہ لے جائے۔“ حضرت ابو ہریرہ نے اپنی پہلی بیان کردہ حدیث کا انکار کر دیا۔ ہم نے (حضرت ابو ہریرہ ؓ سے) کہا: کیا آپ ہی نے یہ حدیث بیان کی کہ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی؟ تو انہوں نے غصے میں حبشی زبان میں کوئی بات کی۔ ابو سلمہ نےکہا: میں نے انہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری حدیث بھولتے نہیں دیکھا۔ ... الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ عَدْوَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5772. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَحَمْزَةُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ، إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلاَثٍ: فِي الفَرَسِ، وَالمَرْأَةِ، وَالدَّارِ ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: امراض میں چھوت لگنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5772. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: چھوت لگ جانے اور بد شگونی کی کوئی حقیقت نہیں۔ (اگر نحوست ممکن ہوتی تو) نحوست تین چیزوں میں ہوتی گھوڑے میں عورت میں اور گھر میں (مگر درحقیقت ان میں بھی نہیں ہے۔) الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ عَدْوَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5773. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لاَ عَدْوَى» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: امراض میں چھوت لگنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5773. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چھوت لگ جانے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔“ الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ لاَ عَدْوَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5774. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تُورِدُوا المُمْرِضَ عَلَى المُصِحِّ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: امراض میں چھوت لگنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5774. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تم اپنا بیمار اونٹ تندرست اونٹوں میں نہ چھوڑو۔“ الموضوع: حقيقة العدوى (العلم) Topics: متعدی بیماری کی حقیقت (علم) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 46 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 46