الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 48 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 48 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابٌ: هَلْ يُقَالُ رَمَضَانُ أَوْ شَهْرُ رَمَضَان...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1900. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ وَيُونُسُ لِهِلَالِ رَمَضَانَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : رمضان کہا جائے یا ماہ رمضان؟اور جن کے نزدیک دونوں لفظوں کی گنجائش ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1900. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ’’جب تم (رمضان کا) چاند دیکھوتو روزہ دیکھو اور جب تم شوال کا چاند دیکھو تو روزہ موقوف کرو۔ اگر مطلع ابر آلود ہوتو اس کے لیے اندازہ کرلو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ إِذَا رَأَيْتُمُ الهِلاَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1906. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ رَمَضَانَ فَقَالَ لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْا الْهِلَالَ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو روزے رکھنا چھوڑ دو ) مترجم: BukhariWriterName 1906. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر کیا اور فرمایا: ’’روزہ نہ رکھوحتیٰ کہ چاند دیکھ لو اور اس وقت تک روزے رکھنا بند نہ کروحتیٰ کہ چاند دیکھ لو۔ پھر اگر تم پر بادل چھا جائے تو اندازہ(کرکے مہینہ پورا) کرو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ إِذَا رَأَيْتُمُ الهِلاَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1907. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً فَلَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو روزے رکھنا چھوڑ دو ) مترجم: BukhariWriterName 1907. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مہینہ انتیس رات کا بھی ہوتا ہے، لہذا تم چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور اگر مطلع ابر آلود ہوتو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔ ‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ إِذَا رَأَيْتُمُ الهِلاَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1909. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو روزے رکھنا چھوڑ دو ) مترجم: BukhariWriterName 1909. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ۔۔۔ یا کہا کہ ا بو القاسم ﷺ۔۔۔ نےفرمایا: ’’(رمضان کا) چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور (شوال کا) چاند دیکھ کر عید الفطر کرو اور اگر بادل چھایا ہوتو شعبان کی گنتی تیس دن پوری کرو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1080.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ رَمَضَانَ، فَضَرَبَ بِيَدَيْهِ فَقَالَ: «الشَّهْرُ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا - ثُمَّ عَقَدَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ - فَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ ثَلَاثِينَ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1080.01. ابواسامہ نے کہا: عبیداللہ نے ہمیں نافع سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا ذکر کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں سے سمجھاتے ہوئے فرمایا: ’’مہینہ اس طرح اور اس طرح اوراس طرح ہوتا ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے تیسری بار اپنا انگوٹھا بند کر لیا۔ (یعنی 29 کی گنتی بتائی) چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزے ختم کرو، اگر تمھارا مطلع ابر آلود ہو جائے تو اس کے تیس دن پورے کرو۔‘‘ ... الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1080.02. وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا ثَلَاثِينَ» نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ، صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1080.02. ہم سے ابن نمیر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں عبیداللہ نے اسی (مذکورہ بالا) سند کے ساتھ حدیث بیان کی، فرمایا: ’’اگر تم پر بادل چھا جائیں تو اس کے تیس دن شمار کرو۔‘‘ جس طرح ابو اسامہ کی حدیث ہے۔ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1080.03. وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَقَالَ: «الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا» وَقَالَ: «فَاقْدِرُوا لَهُ» وَلَمْ يَقُلْ «ثَلَاثِينَ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1080.03. یحییٰ بن سعید نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا ذکر کر کے فرمایا: ’’مہینہ انتیس کا ہوتا ہے، (اشارے سے کہا:) مہینہ اس طرح ، اس طرح اور اس طرح (تین دہائیاں ہوتا) ہے‘‘ اور کہا: ’’اس کی گنتی پوری کرو۔‘‘ اور تیس کا لفظ نہیں بولا۔ ... الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1081. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1081. سعید بن مسیب نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم پہلی کا چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (اسے دوبارہ) دیکھو تو روزے حتم کر دو (عید الفطر کر لو) اور مطلع ابر آلود ہو تو (پورے) تیس د ن روزے رکھو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1081.01. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعَدَدَ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1081.01. ہمیں ربیع ابن مسلم نے حدیث سنائی:انہوں نے محمد بن زیاد سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ چاند دیکھ کر روزے رکھو اور چاند دیکھ کر روزے رکھنے بند کردو اور اگر بادل چھا جائیں تو گنتی پوری کرو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1081.02. وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمِّيَ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1081.02. شعبہ نے محمد بن زیاد سے حدیث بیان کی، کہا میں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’چاند دیکھ کر روزے رکھو اور چاند دیکھ کر روزے بند کر دو، اگر تم پر مہینے کو پوشیدہ کر دیا جائے تو تم تیس (دن) گنو۔‘‘ الموضوع: رؤية الهلال كل شهر (العلم) موضوع: ہر مہینے چاند دیکھنا (علم) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 48 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 48