1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ التَّدَاوِي بِالْخَمْرِ وَبَیَانِ ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1984. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يَصْنَعَهَا فَقَالَ إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهُ دَاءٌ...

صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: شراب سے علاج کرنے کی حرمت )

مترجم: MuslimWriterName

1984. حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے شراب (بنانے) کےمتعلق سوال کیا، آپﷺ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو ناپسند فرمایا، انھوں نےکہا: میں اس کو دوا کے لئے بناتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ دوا نہیں ہے، بلکہ خود بیماری ہے۔‘‘


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابٌ فِي الْأَدْوِيَةِ الْمَكْرُوهَةِ)

حکم: صحیح

3873. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ ذَكَرَ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ أَوْ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ ثُمَّ سَأَلَهُ فَنَهَاهُ فَقَالَ لَهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهَا دَوَاءٌ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَلَكِنَّهَا دَاءٌ...

سنن ابو داؤد : کتاب: علاج کے احکام و مسائل (باب: مکروہ ادویات کا استعمال )

مترجم: DaudWriterName

3873. سیدنا طارق بن سوید یا سوید بن طارق ؓ نے نبی کریم ﷺ سے شراب کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے منع فرمایا، اس نے پھر سوال کیا تو آپ ﷺ نے منع فرمایا، تو اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! یہ دوا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نہیں یہ بیماری ہے۔“


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّدَاوِي بِالْم...)

حکم: صحیح

2046. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّا نَتَدَاوَى بِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهَا دَاءٌ....

جامع ترمذی : كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل (باب: نشہ آورچیزوں سے دواکرنے کی ممانعت کابیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

2046. وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرمﷺ کے پاس حاضرتھے جب سویدبن طارق یا طارق بن سوید نے آپﷺ سے شراب کے بارے میں پوچھا توآپﷺ نے انہیں شراب سے منع فرمایا، سوید نے کہا: ہم لوگ تواس سے علاج کرتے ہیں، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وہ دوا نہیں بلکہ وہ تو خود بیماری ہے‘‘۔ ...


5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُتَدَاوَى بِالْخَمْرِ)

حکم: صحیح

3500. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ طَارِقِ بْنِ سُوَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِأَرْضِنَا أَعْنَابًا نَعْتَصِرُهَا، فَنَشْرَبُ مِنْهَا؟ قَالَ: «لَا» فَرَاجَعْتُهُ، قُلْتُ: إِنَّا نَسْتَشْفِي بِهِ لِلْمَرِيضِ، قَالَ: «إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ بِشِفَاءٍ، وَلَكِنَّهُ دَاءٌ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: شراب سے علاج کرنے کی ممانعت کا بیان )

مترجم: MajahWriterName

3500. حضرت طارق بن سوید حضرمی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! ہمارے علاقے میں انگور ہوتے ہیں، ہم انہیں نچھوڑتے (اور ان کےرس سے شراب بناتے) ہیں، ہم اسے پی لیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں‘‘ میں نے دوبارہ سوال کےتے ہوئے عرض کیا: ہم اس (شراب) کے ساتھ بیمار کاعلاج کرتے ہیں۔ (کیا یہ جائز ہے؟)، آپ نے فرمایا: ’’وہ شفا نہیں بلکہ وہ تو خود ایک بیماری ہے۔‘‘ ...