2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَاب مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ تُخَلَّلُ

حکم: صحیح

3675 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ السُّدِّيِّ عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَيْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا قَالَ أَهْرِقْهَا قَالَ أَفَلَا أَجْعَلُهَا خَلًّا قَالَ لَا

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: شراب کو سرکہ بنا لینا)

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3675. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوطلحہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ یتیموں کو ورثے میں شراب ملی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بہا دو (اور ضائع کر دو)۔“ انہوں نے کہا: کیا میں اس سے سرکہ نہ بنا لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“


3 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُتَّخَذَ الْخَمْرُ خَلاَّ​

حکم: صحیح

1294 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ السُّدِّيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُتَّخَذُ الْخَمْرُ خَلًّا قَالَ لَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جامع ترمذی: كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: شراب کا سرکہ بنانا منع ہے​)

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

1294. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺسے پوچھا گیا: کیا شراب کا سرکہ بنایا جا سکتا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’نہیں‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔


4 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ ذِكْرِ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الْأَنْبِذَ...

حکم: صحیح الإسناد

5735 أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ فَيْرُوزَ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أَصْحَابُ كَرْمٍ وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تَحْرِيمَ الْخَمْرِ فَمَاذَا نَصْنَعُ قَالَ تَتَّخِذُونَهُ زَبِيبًا قُلْتُ فَنَصْنَعُ بِالزَّبِيبِ مَاذَا قَالَ تُنْقِعُونَهُ عَلَى غَدَائِكُمْ وَتَشْرَبُونَهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَتُنْقِعُونَهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَتَشْرَبُونَهُ عَلَى غَدَائِكُمْ قُلْت...

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: کون سی نبیذ پینی جائز ہے اور کون سی ناجائز...)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5735. حضرت فیروز دیلمی ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں رسول للہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہمارے علاقے میں انگور بہت ہوتا ہے جبکہ اللہ تعالی نے شراب کی حرمت کا حکم نازل فرما دیا ہے۔ ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”اسے منقی بنالو۔“ میں نے عرض کی: منقیٰ کو ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”تم صبح کے وقت پی لیا کرو۔“ میں نے کہا: ہم اس کو زیادہ دیر تک نہ پڑا رہنے دیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے؟ آپ نے فرمایا: ”مٹکوں میں ڈال کر نہ رکھو بلکہ چمڑے کے مشکیزوں میں رکھو کیونکہ ان میں زیادہ دیر بھی پڑا رہا تو سرکہ بن جائے گا۔&ldq...


5 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ ذِكْرِ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الْأَنْبِذَ...

حکم: حسن صحیح الإسناد

5736 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عُمَيْرِ بْنِ النَّحَّاسِ عَنْ ضَمْرَةَ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا أَعْنَابًا فَمَاذَا نَصْنَعُ بِهَا قَالَ زَبِّبُوهَا قُلْنَا فَمَا نَصْنَعُ بِالزَّبِيبِ قَالَ انْبِذُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ وَاشْرَبُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَانْبِذُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَاشْرَبُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ وَانْبِذُوهُ فِي الشِّنَانِ وَلَا تَنْبِذُوهُ فِي الْقِلَالِ فَإِنَّهُ إِنْ تَأَخَّرَ صَارَ خَلًّا...

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: کون سی نبیذ پینی جائز ہے اور کون سی ناجائز...)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5736. حضرت دیلمی ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے ہاں انگور بہت ہوتے ہیں، ہم ان کا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”ان کو منقیٰ بنا لو۔“ ہم نے کہا پھر منقیٰ کو کیا کریں آپ نے فرمایا صبح کے وقت نبیذ بنا لیا کرو اور شام کے کھانے کے ساتھ پی لیا کرو۔ لیکن نبیذ چمڑے کے مشکیزوں میں بناؤ۔ مٹکوں میں نہ بناؤ کیونکہ مشکیزوں میں اگر دیر تک بھی پڑا رہا تو وہ سرکہ بن جائے گا۔“...