الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3316. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، رَفَعَهُ، قَالَ «خَمِّرُوا الآنِيَةَ، وَأَوْكُوا الأَسْقِيَةَ، وَأَجِيفُوا الأَبْوَابَ وَاكْفِتُوا صِبْيَانَكُمْ عِنْدَ العِشَاءِ، فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً، وَأَطْفِئُوا المَصَابِيحَ عِنْدَ الرُّقَادِ، فَإِنَّ الفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا اجْتَرَّتِ الفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ البَيْتِ»، قَالَ: ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَبِيبٌ، عَنْ عَطَاءٍ «فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ»... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : پانچ بہت ہی برے (انسان کو تکلیف دینے والے) جانور ہیں ، جن کو حرم میں بھی مارڈالنا درست ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3316. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے اس حدیث کو مرفوع ذکر کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’(شام کے وقت) برتنوں کو ڈھانک دو، مشکیزوں کے منہ باندھ لیا کرو، دروازے بند کرلو، اور بچوں کو باہر جانے سے منع کرو کیونکہ شام کے وقت جن پھیلتے اور اچک لیتے ہیں، نیز سونے کے وقت چراغ گل کردیا کرو کیونکہ موذی چوہا بعض اوقات جلتی بتی کھینچ لاتا ہے اور سارے گھر کو جلادیتا ہے۔‘‘ ابن جریج اور حبیب نے حضرت عطاء سے جنات کی بجائے شیاطین کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔ ... الموضوع: إيكاء الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزوں کا منہ باندھنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ تَغْطِيَةِ الْإِنَاءِ) حکم: صحیح 360. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُوكِيَ أَسْقِيَتَنَا وَنُغَطِّيَ آنِيَتَنَا سنن ابن ماجہ : کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں (باب: برتن ڈھانک کر رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 360. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبیﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اپنے مشکیزوں کا منہ باندھ دیا کریں اور برتنوں کو ڈھانک دیا کریں۔ الموضوع: إيكاء الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزوں کا منہ باندھنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَخْمِيرِ الْإِنَاءِ) حکم: صحیح 3410. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «غَطُّوا الْإِنَاءَ، وَأَوْكُوا السِّقَاءَ، وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ، وَأَغْلِقُوا الْبَابَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَحُلُّ سِقَاءً، وَلَا يَفْتَحُ بَابًا، وَلَا يَكْشِفُ إِنَاءً، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ، إِلَّا أَنْ يَعْرُضَ عَلَى إِنَائِهِ عُودًا، وَيَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ، فَلْيَفْعَلْ، فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ، عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ بَيْتَهُمْ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: برتن ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ) مترجم: MajahWriterName 3410. حضرت جا بر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’برتن ڈھا نپ دیا کرو، مشکیزے کا منہ با ندھ دیا کرو، چراغ بجھا دیا کرو اور دروازہ بند کردیا کرو کیو نکہ شیطان (منہ بند) مشک کو نہیں کھولتا، دروازہ نہیں کھولتا نہیں کھو لتا اور (ڈھا نپے ہوئے) بر تن کو نہیں کھو لتا۔ اگر کسی کو برتن پر رکھنے کے لیے لکڑی (درخت کی پتلی شاخ وغیرہ) کے سوا کچھ نہ ملے تو اسے ہی اللہ کا نا م لے کے کر رکھ دے۔ (چراغ بجھا دیا کرو) اس لیے کہ ننھی شریر چوہیا گھر کو آگ لگا کر (گھر کو یا گھر والوں کو ) جلادیتی ہے۔‘‘ ... الموضوع: إيكاء الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزوں کا منہ باندھنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَخْمِيرِ الْإِنَاءِ) حکم: صحیح 3411. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِتَغْطِيَةِ الْإِنَاءِ، وَإِيكَاءِ السِّقَاءِ، وَإِكْفَاءِ الْإِنَاءِ» سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: برتن ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ) مترجم: MajahWriterName 3411. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺنے ہمیں برتن ڈھا نپنے کا، مشک کا منہ باند ھنے کا اور برتن اوند ھے کر کےرکھنے کا حکم دیا۔ الموضوع: إيكاء الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزوں کا منہ باندھنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَخْمِيرِ الْإِنَاءِ) حکم: ضعیف 3412. حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ خِرِّيتٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كُنْتُ أَصْنَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ آنِيَةٍ مِنَ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً، إِنَاءً لِطَهُورِهِ، وَإِنَاءً لِسِوَاكِهِ، وَإِنَاءً لِشَرَابِهِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: برتن ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ) مترجم: MajahWriterName 3412. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں رات کو رسول اللہ ﷺ کے لئے (پا نی کے) بر تن ڈھا نپ کر رکھتی تھی۔ ایک برتن آ پﷺ کے استنجا کے لیے، ایک برتن آپﷺ کی مسواک (اور وضو) کے لیے اور ایک برتن آپﷺ کے پینے کے لیے۔ الموضوع: إيكاء الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزوں کا منہ باندھنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5