الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5625. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ» يَعْنِي أَنْ تُكْسَرَ أَفْوَاهُهَا فَيُشْرَبَ مِنْهَا... صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک میں منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5625. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزوں کے اختناث سے منع فرمایا: یعنی مشکیزوں کا منہ اوپر کی طرف موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے روکا ہے۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5626. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الخُدْرِيَّ، يَقُولُ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ» قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ مَعْمَرٌ، أَوْ غَيْرُهُ: «هُوَ الشُّرْبُ مِنْ أَفْوَاهِهَا»... صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک میں منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5626. حضرت ابو سعید ؓ ہی سے روایت ہے فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے مشکیزوں کے اختناث سے منع فرمایا ہےعبداللہ نے کہا کہ معمر وغیرہ نے بیان کیا: اختناث مشکیزے سے منہ لگا کر پانی پینے کو کہتے ہیں۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِهِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2023.01. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاهِهَا... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: کھانے پینے کے آداب اور احکام ) مترجم: MuslimWriterName 2023.01. یونس نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کو الٹنے سے (یعنی براہ راست) ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِهِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2023.02. و حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَاخْتِنَاثُهَا أَنْ يُقْلَبَ رَأْسُهَا ثُمَّ يُشْرَبَ مِنْهُ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: کھانے پینے کے آداب اور احکام ) مترجم: MuslimWriterName 2023.02. معمر نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی، البتہ انھوں نے کہا: ان (مشکوں) کا إختناث یہ ہے کہ مشک کا منہ الٹ کر اس میں سے (براہ راست) پانی پیا جائے۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ) حکم: صحیح 3720. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: مشک کا منہ الٹ کر اس سے پینا ) مترجم: DaudWriterName 3720. سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مشکیزوں کا منہ الٹ کر ان سے پیا جائے۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ) حکم: منكر 3721. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ اخْنِثْ فَمَ الْإِدَاوَةِ ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا... سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: مشک کا منہ الٹ کر اس سے پینا ) مترجم: DaudWriterName 3721. عیسیٰ بن عبداللہ انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ احد کے دن نبی کریم ﷺ نے مشکیزہ منگوایا پھر فرمایا: ”اس کا منہ الٹاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے منہ سے (منہ لگا کر پانی) پیا۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَشْرِبَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ اخْتِنَاثِ الأَ...) حکم: صحیح 1890. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رِوَايَةً أَنَّهُ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ جامع ترمذی : كتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل (باب: مشکیزوں سے منہ لگا کر پینامنع ہے ) مترجم: TrimziWriterName 1890. ابوسعید خدری ؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ (رسول اللہ ﷺ نے) مشکیزوں سے منہ لگا کر پینے سے منع کیا۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں جابر، ابن عباس اورابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ خَمِّرُوا الآنِيَةَوَأَوْكِئُوا الأَسْقِيَةَ) حکم: صحیح 2857. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمِّرُوا الْآنِيَةَ وَأَوْكِئُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَأَطْفِئُوا الْمَصَابِيحَ فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا جَرَّتْ الْفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: برتنوں کو ڈھانپ دو اور مشکیزوں کے منہ باندھ دو ) مترجم: TrimziWriterName 2857. جابر ؓ سے روایت کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’(رات میں) برتنوں کو ڈھانپ کر رکھو اور مشکوں کے منہ باندھ دیا کرو، گھر کے دروازے بند کر دیا کرو، اور چراغوں کو بجھا دیا کرو کیوں کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ چوہیا چراغ کی بتی کھینچ لے جاتی ہے اور گھر والوں کو جلا ڈالتی ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ یہ حدیث متعدد سندوں سے جابر سے نبی اکرمﷺ سے روایت کی گئی ہے۔ ... الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ) حکم: صحیح 3418. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:’’ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ: أَنْ يُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاهِهَا‘‘... سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: مشک کے منہ کو اوپر کی طرف موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینا ) مترجم: MajahWriterName 3418. حضرت ابو سعید خدری ؓسے رو ایت ہے کے رسول اللہ ﷺ نے مشکیزوں کے منہ اوپر کی طرف مو ڑ کر ان کے مو نہوں سے پا نی پینے سے منع فرمایا۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ) حکم: ضعیف 3419. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ وَإِنَّ رَجُلًا بَعْدَ مَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، قَامَ مِنَ اللَّيْلِ إِلَى سِقَاءٍ، فَاخْتَنَثَهُ، فَخَرَجَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ حَيَّةٌ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: مشک کے منہ کو اوپر کی طرف موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینا ) مترجم: MajahWriterName 3419. حضر ت عبد اللہ بن عبا س ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ؑﷺنے مشکیزوں کے منہ اوپر کی طرف مو ڑ کر ان کے مو نہوں سے پانی سے منع فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ کی ممانعت کے بعد ایک آ دمی رات کو اٹھا اور اس نے پانی پینے کے لیے) مشکیزے کا منہ الٹا یا تو اس میں سے سا نپ نکل آیا۔ الموضوع: اختناث الأسقية (الأشربة والأطعمة) موضوع: مشکیزے سے منہ لگا کر پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10