1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5625. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ» يَعْنِي أَنْ تُكْسَرَ أَفْوَاهُهَا فَيُشْرَبَ مِنْهَا...

صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک میں منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں ہے )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5625. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزوں کے اختناث سے منع فرمایا: یعنی مشکیزوں کا منہ اوپر کی طرف موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے روکا ہے۔


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5626. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الخُدْرِيَّ، يَقُولُ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ» قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ مَعْمَرٌ، أَوْ غَيْرُهُ: «هُوَ الشُّرْبُ مِنْ أَفْوَاهِهَا»...

صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک میں منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں ہے )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5626. حضرت ابو سعید ؓ ہی سے روایت ہے فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے مشکیزوں کے اختناث سے منع فرمایا ہےعبداللہ نے کہا کہ معمر وغیرہ نے بیان کیا: اختناث مشکیزے سے منہ لگا کر پانی پینے کو کہتے ہیں۔


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ السِّقَاءِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5627. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، قَالَ لَنَا عِكْرِمَةُ: أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَشْيَاءَ قِصَارٍ حَدَّثَنَا بِهَا أَبُو هُرَيْرَةَ؟ «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ القِرْبَةِ أَوِ السِّقَاءِ، وَأَنْ يَمْنَعَ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي دَارِهِ»...

صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینا )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5627. حضرت ایوب سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے حضرت عکرمہ نے کہا: کیا میں تمہیں چند چھوٹی چھوٹی باتیں نہ بتاؤں جو ہمیں حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کی تھیں؟ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا تھا نیز اس سے بھی منع کیا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی لگانے سے روکے۔ ...


6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِهِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2023.01. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاهِهَا...

صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: کھانے پینے کے آداب اور احکام )

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2023.01. یونس نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کو الٹنے سے (یعنی براہ راست) ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔


8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الشَّرَابِ مِنْ فِي السِّقَاءِس)

حکم: صحیح()(الألباني)

3719. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: >نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ وَعَنْ رُكُوبِ الْجَلَّالَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ<. قَالَ أَبو دَاود: الْجَلَّالَةُ الَّتِي تَأْكُلُ الْعَذْرَةَ....

سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پینا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3719. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پیا جائے اور گندگی کھانے والے جانور پر سواری کی جائے اور ایسا جانور کھایا جائے جس کو باندھ کر نشانہ مارا گیا ہو۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: «جلالة» اس جانو کو کہتے ہیں جو پاخانہ کھاتا ہو۔ (یعنی جس کی یہ عادت ہو)۔ ...


9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

3721. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ اخْنِثْ فَمَ الْإِدَاوَةِ ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا...

سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: مشک کا منہ الٹ کر اس سے پینا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3721. عیسیٰ بن عبداللہ انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ احد کے دن نبی کریم ﷺ نے مشکیزہ منگوایا پھر فرمایا: ”اس کا منہ الٹاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے منہ سے (منہ لگا کر پانی) پیا۔


10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي أَكْلِ لُحُومِ الْجَلالَةِ وَأ...)

حکم: صحیح()(الألباني)

1825. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ وَلَبَنِ الْجَلَّالَةِ وَعَنْ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ.

جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: گندگی کھانے والے جانورکے گوشت اوردودھ کا بیان​ )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

1825. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے مجثمہ اور گندگی کھانے والے جانورکے دودھ اورمشک کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا۱؎۔