الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 35 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 35 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ (بَابُ لُحُومِ الحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5527. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ أَبَا إِدْرِيسَ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ، قَالَ: «حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ» تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ، وَعُقَيْلٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ،... صحیح بخاری : کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں (باب: پالتو گدھوں کا گوشت کھانا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5527. سیدنا ابو ثعلبہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانا حرام قرار دیا تھا زبیدی اور عقیل نے ابن شہاب سے روایت کرنے میں صالح بن محمد کی متابعت کی ہے نیز مالک، معمر، ماجثون، یونس اور ابن اسحاق نے امام زہری سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ہر چیز پھاڑ کرنے والے درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ ... الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ (بَابُ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5530. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الخَوْلاَنِيِّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ» تَابَعَهُ يُونُسُ، وَمَعْمَرٌ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، وَالمَاجِشُونُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ... صحیح بخاری : کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں (باب: ہر پھاڑ کر کھانے والے درندے ( وپرندے ) کے گوشت کھانے کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 5530. سیدنا ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر کچلی والے درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ یونس معمر ابن عینیہ اور ماجشون نے زہری سے روایت کرنے میں مالک کی متابعت کی ہے۔ الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ أَلْبَانِ الأُتُنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5780. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الخَوْلاَنِيِّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ» قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ حَتَّى أَتَيْتُ الشَّأْمَ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: گدھی کا دودھ پینا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 5780. حضرت ابو ثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ہر کچلی والے درندے جانور کو کھانے سے منع فرمایا ہے امام زہری نے کہا: میں اس حدیث کو اس وقت تک نہیں سن سکا جب میں شام نہیں آیا۔ الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ أَلْبَانِ الأُتُنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5781. وَزَادَ اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ هَلْ نَتَوَضَّأُ أَوْ نَشْرَبُ أَلْبَانَ الأُتُنِ، أَوْ مَرَارَةَ السَّبُعِ، أَوْ أَبْوَالَ الإِبِلِ؟ قَالَ: قَدْ كَانَ المُسْلِمُونَ يَتَدَاوَوْنَ بِهَا، فَلاَ يَرَوْنَ بِذَلِكَ بَأْسًا، فَأَمَّا أَلْبَانُ الأُتُنِ: فَقَدْ بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُحُومِهَا، وَلَمْ يَبْلُغْنَا عَنْ أَلْبَانِهَا أَمْرٌ وَلاَ نَهْيٌ، وَأَمَّا مَرَارَةُ السَّبُعِ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الخَوْلاَنِيُّ، أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ الخُشَنِيَّ، أَخْبَرَهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى ا... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: گدھی کا دودھ پینا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 5781. ابن شہاب زہری سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ابو ادریس خولانی سے پوچھا : کیا ہم گدھی کے دودھ سے وضو کرسکتے ہیں یا درندے جانور کا پتا استعمال کرسکتے ہیں یا اونٹ کا پیشاب پی سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا: مسلمان اونٹ کے پیشاب کو بطور دوا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ گدھی کے دودھ کے متعلق ہمیں یہ حدیث پہنچتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا البتہ اس کے دودھ کے متعلق ہمیں (رسول اللہ ﷺ کا) کوئی حکم یا ممانعت معلوم نہیں۔ ہاں درندوں کے پتے کے متعلق مجھے ابو ادریس خولانی نے بتایا اور انہیں ابو ثعلبہ خشنی ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ ... الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1932. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ»، زَادَ إِسْحَاقُ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِهِمَا، قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَلَمْ نَسْمَعْ بِهَذَا حَتَّى قَدِمْنَا الشَّامَ... صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1932. ابو بکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان بن عینیہ نے زہری سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو ادریس سے، انھوں نے ابو ثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی کریم ﷺ نے کچلیوں( نوک دار دانت) والے ہر درندے کو کھانے سے منع فرمایا ہے، اسحاق اور ابن ابی عمر نے ا پنی روایت میں یہ اضافہ کیا۔ زہری نے کہا: شام میں آنے تک ہم نے یہ حدیث نہیں سنی تھی۔ ... الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1932.01. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ، يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ»، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: " وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْ عُلَمَائِنَا بِالْحِجَازِ حَتَّى حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ، وَكَانَ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الشَّامِ... صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1932.01. یونس نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابو ادریس خولانی سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی کریم ﷺ نے ہر کچلی والے درندے کو کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ابن شہاب زہری نے کہا: ہم نے حجاز میں اپنے علماء سے یہ حدیث نہیں سنی تھی۔ یہاں تک کہ ابو ادریس نے، جو شام کے فقہاء میں سے ہیں، مجھے یہ حدیث بیان کی۔ ... الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1932.02. وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ... صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1932.02. عمرو بن حارث نے کہا کہ ابن شہاب نے انھیں ابو ادریس خولانی سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر کچلی والے درندے کو کھانے سے منع فرمایا۔ الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1932.03. وحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، وَغَيْرُهُمْ، ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ، ح وحَدَّثَنَا الْحُلْوَانِيُّ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِ يُونُسَ، وَعَمْرٍو، كُلُّهُمْ ذَكَرَ الْأَكْلَ إِلَّا صَالِحًا، وَيُوسُفَ، ... صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1932.03. امام مالک بن انس، ابن ابی ذئب، عمرو بن حارث، یونس بن یزید وغیرہ نے اور معمر، یوسف بن ماجثون اور صالح سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ یونس اور عمرو کی حدیث کی مانند روایت کی۔ سب نے کھانے کا ذکر کیا ہے۔ سوائے صالح اور یوسف کے۔ ان دونوں کی حدیث یہ ہے: آپ ﷺ نے ہر کچلی والے در ندے(کو کھانے) سے منع فرمایا۔ ... الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1933. وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ فَأَكْلُهُ حَرَامٌ» صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1933. عبدالرحمان بن مہدی نے مالک سے، انھوں نے اسماعیل بن ابی حکیم سے، انھوں نے عبیدہ بن سفیان سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی، آپ ﷺنے فرمایا: ’’ہر کچلیوں والا درندہ اس کو کھانا حرام ہے۔‘‘ الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1933.01. وحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب:کچلیوں والے ہر درندے اور پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 1933.01. ابن وہب نے کہا: مجھے امام مالک بن انس نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی۔ الموضوع: أكل كل ذي ناب و مخلب (الأشربة والأطعمة) موضوع: کچلیوں والے اور پنجوں والے جانور (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 35 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 35