1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ

حکم: صحیح

5480 حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعْمَ الْأُدُمُ أَوْ الْإِدَامُ الْخَلُّ

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: سر کے کی فضیلت اور اس کو سالن کے طور پر استعم...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5480. یحییٰ بن حسان نے کہا کہ ہمیں سلیمان بن بلال نے ہشام بن عروہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سالنوں میں سے عمدہ یا (فرمایا) عمدہ سالن سرکہ ہے۔‘‘


3 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ

حکم: صحیح

5482 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ أَهْلَهُ الْأُدُمَ فَقَالُوا مَا عِنْدَنَا إِلَّا خَلٌّ فَدَعَا بِهِ فَجَعَلَ يَأْكُلُ بِهِ وَيَقُولُ نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ...

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: سر کے کی فضیلت اور اس کو سالن کے طور پر استعم...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5482. ابوبشر نے ابوسفیان (طلحہ بن نافع) سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر والوں سے سالن کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا: ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہے، آپﷺ نے سرکہ منگایا اور اسی کے ساتھ روٹی کھانا شروع کردی۔ آپ ﷺ فرما رہے تھے۔ ’’سرکہ عمدہ سالن ہے، سرکہ عمدہ سالن ہے۔‘‘...


4 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ

حکم: صحیح

5483 حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى مَنْزِلِهِ فَأَخْرَجَ إِلَيْهِ فِلَقًا مِنْ خُبْزٍ فَقَالَ مَا مِنْ أُدُمٍ فَقَالُوا لَا إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ قَالَ فَإِنَّ الْخَلَّ نِعْمَ الْأُدُمُ قَالَ جَابِرٌ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهَا مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و قَالَ طَلْحَةُ مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْ...

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: سر کے کی فضیلت اور اس کو سالن کے طور پر استعم...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5483. اسماعیل بن علیہ نے مثنیٰ بن سعید سے حدیث بیان کی، کہا: مجھے طلحہ بن نافع نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: ایک دن رسول اللہ ﷺ میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گئے تو خادم آپ کے لیے روٹی کے کچھ ٹکڑے نکال کر لایا، آپﷺ نے پوچھا: ’’کوئی سالن نہیں ہے؟‘‘ اس نے کہا: تھوڑا سا سرکہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بلا شبہ سرکہ عمدہ سالن ہے۔‘‘ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے، میں سرکہ پسند کرتا ہوں اور طلحہ (راوی) نے کہا: جب سے میں نے ج...


5 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ

حکم: صحیح

5484 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ إِلَى مَنْزِلِهِ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ إِلَى قَوْلِهِ فَنِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ...

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: سر کے کی فضیلت اور اس کو سالن کے طور پر استعم...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5484. نصر کے والد علی جہضمی نے کہا: ہمیں مثنیٰ بن سعید نے طلحہ بن نافع سے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ ان کا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گئے، انھوں نے آپ ﷺ کے قول: ’’سرکہ عمدہ سالن ہے‘‘ تک ابن علیہ کی حدیث کے مانند بیان کی اور بعد کا حصہ بیان نہیں کیا۔...


6 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ

حکم: صحیح

5485 و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي زَيْنَبَ حَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا فِي دَارِي فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَى بَعْضَ حُجَرِ نِسَائِهِ فَدَخَلَ ثُمَّ أَذِنَ لِي فَدَخَلْتُ الْحِجَابَ عَلَيْهَا فَقَالَ هَلْ مِنْ غَدَاءٍ فَقَالُوا نَعَمْ فَأُتِيَ بِثَلَاثَةِ أَقْرِصَةٍ فَوُضِعْنَ عَلَى نَبِيٍّ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ...

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: سر کے کی فضیلت اور اس کو سالن کے طور پر استعم...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5485. حجاج بن ابی زینب نے کہا: مجھے ابوسفیان طلحہ بن نافع نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، کہا: میں کسی گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر میرے پاس سے ہوا، آپ نے میری طرف اشارہ کیا، میں اٹھ کر آپ کے پاس آیا، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور چل پڑے، حتیٰ کہ آپ ﷺ ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجروں میں سے کسی کے حجرے پر آئے اور اندر داخل ہو گئے، پھر مجھے بھی آنے کی اجازت دی، میں (حجرہ انورمیں) ان کے حجاب کے عالم میں داخل ہوا، آپ نے فرمایا: ’’کچھ کھانے کو ہے؟‘‘ گھر والوں نے کہا: ہے۔...


10 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلِّ​

حکم: صحيح

1970 حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ مُبَارَكِ بْنِ سَعِيدٍ

جامع ترمذی: كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: سرکہ کا بیان​)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1970. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے“۔ابو عیسیٰ  امام ترمذی کہتے ہیں کہ یہ حدیث مبارک بن سعید کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔