1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ لَعْقِ الْأَصَابِعِ وَالْقَصْعَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2033. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَعْقِ الْأَصَابِعِ وَالصَّحْفَةِ وَقَالَ إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّهِ الْبَرَكَةُ

صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: انگلیاں اور کھانے کا برتن چاٹنے اور نیچے گرجانے والے لقمے کو جو ناپسند چیز لگی ہے،اسے صاف کرکے کھالینے کااستحباب اور اس کو چاٹنے سے پہلے ،کہ برکت اسی میں ہوسکتی ہے،ہاتھ پونچھنا مکروہ ہے اور سنت تین انگلیوں سے کھانا ہے )

مترجم: MuslimWriterName

2033. سفیان بن عینیہ نے ابوزبیر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا: ’’تم نہیں جانتے اس کے کس حصے میں برکت ہے۔‘‘


2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي اللُّقْمَةِ تَسْقُطُ​)

حکم: ضعیف

1804. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْمُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَاصِمٍ وَكَانَتْ أُمَّ وَلَدٍ لِسِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَهَا اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْمُعَلَّى بْنِ رَاشِدٍ وَقَدْ رَوَى يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْأَئِمَّةِ عَنْ الْمُعَلَّى بْنِ رَاشِدٍ هَذَا الْحَدِيث...

جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: گرے ہوئے لقمہ کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1804. ام عاصم کہتی ہیں: ہمارے پاس نبیشہ الخیرآئے،ہم لوگ ایک پیالے میں کھانا کھارہے تھے، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جوشخص پیالے میں کھائے پھر اسے چاٹے توپیالہ اس کے لیے استغفار کرتا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف معلی بن راشد کی روایت سے جانتے ہیں۔ ۲۔ یزید بن ہارون اورکئی ائمہ حدیث نے بھی یہ حدیث معلی بن راشد سے روایت کی ہے۔ ...


3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ تَنْقِيَةِ الصَّحْفَةِ)

حکم: ضعیف

3271. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْبَرَّاءُ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَاصِمٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ، مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ، فَقَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ، فَلَحِسَهَا، اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: پلیٹ صاف کرنا )

مترجم: MajahWriterName

3271. حضر ام عاصم‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ حضرت نبیثہ بن عبد اللہ ؓ ہمارے ہاں تشریف لائے جب کہ ہم ایک پیالے میں کھانا کھارہے تھے۔ انہوں نے کہا: نبیﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص پیالے میں کھانا کھائے، پھر اس( پیالے) کو چاٹ لےتو پیالہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔‘‘ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ تَنْقِيَةِ الصَّحْفَةِ)

حکم: ضعیف

3272. حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ أَبُو الْيَمَانِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ هُذَيْلٍ، يُقَالُ لَهُ: نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ، وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ لَنَا، فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَهَا اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: پلیٹ صاف کرنا )

مترجم: MajahWriterName

3272. حضرت ابو الیمان معلیٰ بن راشد ؓ اپنی دادی (ام عاصم) ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے قبیلہ ہذیل کے ایک صاحب حضرت نبیثہ الخیر ؓ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہم ایک پیالے میں کھانا کھا رہے تھے کہ نبیثہ ؓ تشریف لے آئے۔ انہوں نے کہا: ہم سے رسول اللہﷺ نے بیان فرمایا: ’’جو شخص پیالے میں کھانا کھا کر اسے چاٹتا ہے، پیالہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔‘‘ ...