1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابُ سُؤَالِ المُشْرِكِينَ أَنْ يُرِيَهُمُ النَّب...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3636. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِقَّتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْهَدُوا...

صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: مشرکین کا نبی کریم ﷺسے کوئی نشانی چاہنا اور نبی کریمﷺ کا معجزہ شق القمر دکھانا۔ )

مترجم: BukhariWriterName

3636. حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ نبی ﷺ کے زمانے میں چاند کے دو ٹکڑے ہوئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم گواہ رہو۔‘‘


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابُ سُؤَالِ المُشْرِكِينَ أَنْ يُرِيَهُمُ النَّب...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3637. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ح و قَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً فَأَرَاهُمْ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ...

صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: مشرکین کا نبی کریم ﷺسے کوئی نشانی چاہنا اور نبی کریمﷺ کا معجزہ شق القمر دکھانا۔ )

مترجم: BukhariWriterName

3637. حضرت انس  ؓ سے روایت ہے کہ اہل مکہ نے رسول اللہ ﷺ سے مطالبہ کیا کہ آپ انھیں کوئی معجزہ دکھائیں تو آپ نے انھیں چاند کے دو ٹکڑے کر دکھائے۔


4 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ انْشِقَاقِ القَمَرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3868. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً فَأَرَاهُمْ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ حَتَّى رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَهُمَا...

صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب:چاند کے پھٹ جانے کابیان۔(شق القمر کا بیان پہلے بھی گزر چکا ہے کہ یہ آنحضرتﷺ کا ایک بہت بڑا معجزہ تھا گو حضرت انس ؓ نے واقعہ خود نہیں دیکھا‘دوسرے صحابی سے سنا مگر صحابی کی مرسل بالاتفاق مقبول ہے۔) )

مترجم: BukhariWriterName

3868. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ کفار مکہ نے رسول اللہ ﷺ سے کسی نشانی کا مطالبہ کیا تو آپ ﷺ نے چاند کے دو ٹکڑے انہیں دکھا دیے یہاں تک کہ انہوں نے حراء پہاڑ کو ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان دیکھا۔


5 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ انْشِقَاقِ القَمَرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3869. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى فَقَالَ اشْهَدُوا وَذَهَبَتْ فِرْقَةٌ نَحْوَ الْجَبَلِ وَقَالَ أَبُو الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ انْشَقَّ بِمَكَّةَ وَتَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ...

صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب:چاند کے پھٹ جانے کابیان۔(شق القمر کا بیان پہلے بھی گزر چکا ہے کہ یہ آنحضرتﷺ کا ایک بہت بڑا معجزہ تھا گو حضرت انس ؓ نے واقعہ خود نہیں دیکھا‘دوسرے صحابی سے سنا مگر صحابی کی مرسل بالاتفاق مقبول ہے۔) )

مترجم: BukhariWriterName

3869. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جس وقت چاند کے دو ٹکڑے ہوئے تو ہم نبی ﷺ کے ہمراہ منیٰ کے میدان میں تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’(لوگو!) گواہ رہو۔‘‘ اور چاند کا ایک ٹکڑا دوسرے سے الگ ہو کر پہاڑ کی دوسری طرف چلا گیا۔ ایک روایت میں ہے کہ شق قمر کا معجزہ مکہ مکرمہ میں ظاہر ہوا۔ محمد بن مسلم نے اس کی متابعت کی ہے۔ ...


6 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ انْشِقَاقِ القَمَرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3870. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ عَلَى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب:چاند کے پھٹ جانے کابیان۔(شق القمر کا بیان پہلے بھی گزر چکا ہے کہ یہ آنحضرتﷺ کا ایک بہت بڑا معجزہ تھا گو حضرت انس ؓ نے واقعہ خود نہیں دیکھا‘دوسرے صحابی سے سنا مگر صحابی کی مرسل بالاتفاق مقبول ہے۔) )

مترجم: BukhariWriterName

3870. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں چاند پھٹ گیا تھا۔


10 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ، وَقَالُوا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4824. حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ وَمَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنْ الْمُتَكَلِّفِينَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى قُرَيْشًا اسْتَعْصَوْا عَلَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ فَأَخَذَتْهُمْ السَّنَةُ حَتَّى حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى أَكَلُوا الْعِظَامَ وَالْجُلُودَ فَقَالَ أَحَدُهُمْ حَتَّى أَكَلُوا الْجُلُودَ وَالْم...

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( ثم تولوا عنہ وقالوا معلم مجنون )) کی تفسیر’’پھر بھی یہی لوگ سرتابی کرتے رہےاور یہی کہتے رہے کہ یہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے‘‘ )

مترجم: BukhariWriterName

4824. حضرت مسروق سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا: اللہ تعالٰی نے حضرت محمد ﷺ کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور فرمایا ہے: ’’آپ کہہ دیں: میں تبلیغ پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا اور نہ میں تکلف سے باتیں بناتا ہوں۔‘‘ رسول اللہ ﷺ نے جب قریش کو دیکھا کہ انہوں نے نافرمانی کی ہے تو اللہ تعالٰی سے دعا مانگی: ’’اے اللہ! ان پر سات برس کا قحط مسلط فرما جس طرح حضرت یوسف ؑ کی قوم پر بھیجا تھا، اس طرح میری ان کے خلاف مدد فرما۔‘‘ چنانچہ انہیں ایسی قحط سالی نے پکڑا کہ جس نے ہر چیز ختم کر دی حتی کہ وہ ہڈیاں ...