1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي قِتَالِ التُّرْكِ

حکم: صحیح

4324 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ السَّرْحِ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ- رِوَايَةً-: قَالَ: ابْنُ السَّرْحِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ، ذُلْفَ الْآنُفِ, كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ<....

سنن ابو داؤد: کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں (باب: ترک کافروں کے ساتھ جنگ کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4324. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ تم (مسلمان) ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔ اور اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تم ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہوں گی، ان کے چہرے گویا ڈھالیں ہوں گی جب پر چمڑا وغیرہ لگا ہوتا ہے۔ “...


2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ

حکم: ضعیف

4325 حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي حَدِيثِ: >يُقَاتِلُكُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الْأَعْيُنِ يَعْنِي،- التُّرْكَ، قَالَك- تَسُوقُونَهُمْ- ثَلَاثَ مِرَارٍ- حَتَّى تُلْحِقُوهُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ, فَأَمَّا فِي السِّيَاقَةِ الْأُولَى, فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ، وَأَمَّا فِي الثَّانِيَةِ, فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَهْلَكُ بَعْضٌ، وَأَمَّا فِي الثَّالِثَةِ: فَيُصْطَلَمُونَ<, أَوْ كَمَا قَالَ....

سنن ابو داؤد:

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں

(باب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4325. جناب عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی ایک حدیث میں فرمایا: ”ایک قوم تم سے جنگ کرے گی جس کی آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی یعنی ترک۔ فرمایا: تم انہیں تین بار دھکیلو گے حتیٰ کہ جزیرہ عرب کے کنارے پر پہنچا دو گے۔ پہلی دفعہ دھکیلنے میں ان میں سے جو بھاگ جائیں گے نجات پا جائیں گے، دوسری دفعہ میں کچھ بچ جائیں گے اور کچھ ہلاک ہوں گے۔ لیکن تیسری بار میں ان کا صفایا کر دیا جائے گا۔“ یا اسی کی مانند بیان فرمایا۔...


3 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي ذِكْرِ الْبَصْرَةِ

حکم: حسن

4326 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >يَنْزِلُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ, عِنْدَ نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ، يَكُونُ عَلَيْهِ جِسْرٌ, يَكْثُرُ أَهْلُهَا، وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُهَاجِرِينَ- قَالَ ابْنُ يَحْيَى: قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ:- وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ-، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ, عِ...

سنن ابو داؤد: کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں (باب: بصرے کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4326. جناب مسلم بن ابوبکرہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا، بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ زیریں علاقے کی زمین میں اتریں گے جسے بصرہ کہتے ہوں گے جو دریائے دجلہ کے کنارے آباد ہو گا اور اس پر ایک پل ہو گا۔ اس کی آبادی بہت زیادہ ہو گی اور یہ مہاجروں کا شہر ہو گا۔“ ابن یحییٰ نے بیان کیا کہ ابومعمر نے کہا: ”یہ مسلمانوں کا شہر ہو گا، پس جب آخری زمانہ ہو گا تو بنو قنطورا (ترک، یہ ان کے جد اعلیٰ کا نام ہے) آئیں گے، ان کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی حتیٰ کہ وہ اس دریا کے کنارے اتریں گے تو اس شہر کے لوگ تین جماعت...


4 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فَضْلُ الْأَنْصَارِ

حکم: صحیح

170 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْأَنْصَارُ شِعَارٌ، وَالنَّاسُ دِثَارٌ، وَلَوْ أَنَّ النَّاسَ اسْتَقْبَلُوا وَادِيًا أَوْ شِعْبًا، وَاسْتَقْبَلَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا، لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ»...

سنن ابن ماجہ: کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (

باب: انصار کی فضیلت

)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

170. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’انصار بدن سے متصل لباس (کی طرح) ہیں اور دوسرے لوگ چادر (کی طرح) ہیں۔ اگر لوگ ایک وادی یا گھاٹی اختیار کریں،اور انصاردوسری وادی کی طرف چلیں، تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا۔ اور اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔‘‘...


5 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فَضْلُ الْأَنْصَارِ

حکم: ضعيف جدا بهذا اللفظ، صحيح بلفظ: " اللهم اغفر للأنصار وأبناء الأنصار.. "،

171 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْأَنْصَارَ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ»...

سنن ابن ماجہ: کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (

باب: انصار کی فضیلت

)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

171. حضرت عمرو بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ انصار پر رحمت فرمائے، انصار کے بیٹوں پر اور انصار کے پوتوں پر۔‘‘


6 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ التُّرْكِ

حکم: صحیح

4221 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

(باب: ترکوں کابیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4221. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت نہیں آئے گی حتی کہ تم ایک قوم سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔ اور قیامت نہیں آئے گی حتی کہ تم چھوٹی آنکھوں والی ایک قوم سے جنگ کروگے۔‘‘


7 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ التُّرْكِ

حکم: صحیح

4222 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ ذُلْفَ الْأُنُوفِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

(باب: ترکوں کابیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4222. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہیں۔ ان کے چہرے ایسے ہیں جیسے تہہ دار ڈھالیں۔ اور قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ان لوگوں سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہیں۔‘‘...


8 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ التُّرْكِ

حکم: حسن صحیح

4224 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ عِرَاضَ الْوُجُوهِ كَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ يَرْبُطُونَ خَيْلَهُمْ بِالنَّخْلِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

(باب: ترکوں کابیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4224. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘قیامت نہیں آئے گی حتی کہ تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے۔ ان کی آنکھیں ایسی ہوں گی جیسے ٹڈیوں کی آنکھیں۔ اور ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہہ دار ڈھالیں۔ بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں استعمال کریں گے۔ وہ اپنے گھوڑے کھجور کے درختوں سے باندھیں گے۔‘‘...