1 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَاب النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ النَّمْلِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2241.01. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «نَزَلَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ، فَأَمَرَ بِجِهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا، فَأُحْرِقَتْ فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْهِ، فَهَلَّا نَمْلَةً وَاحِدَةً»...

صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: چیونٹی کو مارنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

2241.01. اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’(پہلے) انبیاء علیہ السلام  میں سے ایک نبی ایک درخت کے نیچے (آرام) کرنے کے لیے سواری سے) اترے تو ایک چیونٹی نے ان کو کاٹ لیا۔ انھوں نے اس کے پورے بل کے بارے میں حکم دیا، اسے نیچے سے نکل دیا گیا پھر حکم دیا ان کو جلا دیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ آپ نے ایک ہی چیونٹی کو کیوں (سزا) نہ (دی ؟) ...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَاب النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ النَّمْلِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2241.02. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَزَلَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ، فَأَمَرَ بِجِهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا، وَأَمَرَ بِهَا فَأُحْرِقَتْ فِي النَّارِ، قَالَ فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْهِ: فَهَلَّا نَمْلَةً وَاحِدَةً "...

صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: چیونٹی کو مارنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

2241.02. ہمام بن منبہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی ﷺ سے بیان کیں ،پھر انھوں نے کچھ احادیث ذکر کیں ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’(پہلے) انبیاء علیہ السلام میں سے ایک نبی ایک درخت نیچے فروکش ہوئے انھیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا، انھوں نے ان کی پوری آبادی کے بارے میں حکم دیا ،اسے نیچے سے (کھودکر) نکا ل لیا گیا ،پھر اس کے بارے میں حکم دیا تو اس (پوری آبادی) کو آگ سے جلا دیا گیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی، (اس ایک ہی کو کیوں (سزا ) نہ (دی؟)‘‘ ...


5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يُنْهَى عَنْ قَتْلِهِ)

حکم: صحیح

3225. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيَّانِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ قَرَصَتْهُ نَمْلَةٌ، فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ، فَأُحْرِقَتْ، فَأَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ: أَفِي أَنْ قَرَصَتْكَ نَمْلَةٌ، أَهْلَكْتَ أُمَّةً مِنَ الْأُمَمِ، تُسَبِّحُ....

سنن ابن ماجہ : کتاب: شکار کے احکام ومسائل (باب: جن جانوروں کو قتل کرنا منع ہے )

مترجم: MajahWriterName

3225. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا: ’’انبیاء میں سے ایک نبی کو چیونٹی نے کاٹ لیا۔ ان کے حکم سے چیونٹیوں کی بستی کو جلا دیا گیا۔ اللہ عزوجل نے ان کی طرف وحی کی: تجھے ایک چیونٹی نے کاٹا، اس کی وجہ سے تو نے تسبیح کرنے والی ایک قوم کو تباہ کر دیا۔‘‘ ...