الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30 1 صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1831. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْوَزَغِ فُوَيْسِقٌ وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ. صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1831. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چھپکلی کے متعلق فرمایا: ’’یہ موذی جانور ہے۔‘‘ مگر میں نے یہ نہیں سنا کہ آپ نے اس کو مارڈالنے کا حکم دیا ہو۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری ؒ) نے فرمایا: اس حدیث کے بیان کرنے سے ہمارا مقصدیہ ہے کہ منیٰ حرم میں داخل ہےاور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے حرم میں سانپ مارنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کیا۔ ... الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3306. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لِلْوَزَغِ الفُوَيْسِقُ» وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ وَزَعَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِهِ... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3306. حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے چھپکلی کے متعلق فرمایا: ’’وہ موذی جانور ہے۔‘‘ لیکن میں نے آپ سے یہ نہیں سنا کہ آپ نے اسے ماڈالنے کا حکم دیاہو۔ البتہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے مار ڈالنے کا حکم دیاہے۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3307. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ، أَخْبَرَتْهُ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا بِقَتْلِ الأَوْزَاغِ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3307. حضرت ام شریک ؓسے روایت ہے، انھوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے چھپکلی کو مار ڈالنے کا حکم فرمایا ہے۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3308. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ، فَإِنَّهُ يَلْتَمِسُ البَصَرَ، وَيُصِيبُ الحَبَلَ» تَابَعَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَبَا أُسَامَةَ... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3308. حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دودھاری سانپ کو مار ڈالو کیونکہ وہ انسان کو اندھا کردیتا ہے اور حاملہ عورت کا حمل گرادیتاہے۔‘‘ ابو اسامہ کے ساتھ اس کو حماد بن سلمہ نے بھی روایت کیاہے۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3309. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الأَبْتَرِ وَقَالَ: «إِنَّهُ يُصِيبُ البَصَرَ، وَيُذْهِبُ الحَبَلَ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3309. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ نے دُم کٹے سانپ کوقتل کردینے کا حکم دیا کیونکہ وہ اندھا کردیتا ہےاور حمل ساقط کردیتا ہے۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3310. حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَبِي يُونُسَ القُشَيْرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقْتُلُ الحَيَّاتِ ثُمَّ نَهَى، قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدَمَ حَائِطًا لَهُ، فَوَجَدَ فِيهِ سِلْخَ حَيَّةٍ، فَقَالَ: «انْظُرُوا أَيْنَ هُوَ» فَنَظَرُوا، فَقَالَ: «اقْتُلُوهُ» فَكُنْتُ أَقْتُلُهَا لِذَلِكَ،... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3310. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے کہ وہ سانپوں کو قتل کیاکرتے تھے، پھر منع کرنے لگے اور کہا: (ایک مرتبہ) نبی کریم ﷺ نے اپنی دیوار گرائی تو اس میں سانپ کی کینچلی ملی تو آپ نے فرمایا: ’’دیکھو سانپ کہاں ہے؟‘‘ صحابہ کرام ؓ نے دیکھ لیا تو آپ نے فرمایا: ’’اسے مار ڈالو۔‘‘ اس لیے میں انھیں مارا کرتا تھا۔ ... الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3311. فَلَقِيتُ أَبَا لُبَابَةَ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَقْتُلُوا الجِنَّانَ، إِلَّا كُلَّ أَبْتَرَ ذِي طُفْيَتَيْنِ، فَإِنَّهُ يُسْقِطُ الوَلَدَ، وَيُذْهِبُ البَصَرَ فَاقْتُلُوهُ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3311. لیکن اس کے بعد میں جب حضرت ابولبانہ ؓسے ملا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’سفید سانپوں کومت مارو، ان کے علاوہ ہر دم کٹا، دو دھاری سانپ مار ڈالو کیونکہ وہ حمل گرادیتا ہے اور بینائی کو ختم کردیتا ہے۔‘‘ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3312. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقْتُلُ الحَيَّاتِ، صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3312. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے کہ وہ سانپوں کو مارا کرتے تھے۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَاتَّخَذَ اللَّهُ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3359. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَوْ ابْنُ سَلاَمٍ عَنْهُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمَرَ بِقَتْلِ الوَزَغِ، وَقَالَ: كَانَ يَنْفُخُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ... صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ اور اللہ نے ابرہیم کو خلیل بنایا “اور ( سوہ نحل میں ) اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ’’بے شک ابراہیم(تمام خوبیوں کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے خود) ایک امت تھے‘اللہ تعالیٰ کے مطیع و فرماں بردار‘اور طرف ہونے والے اور (سورۂ توبہ میں) اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ’’بے شک ابراہیم نہایت نرم طبیعت اور بڑے ہی بردبار تھے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3359. حضرت اُم شریک ؓسے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے چھپکلی کو مارڈالنے کا حکم دیا تھا کیونکہ وہ حضرت ابراہیم ؑ پر پھونکیں مار مار کر آگ تیز کرتی تھی۔ الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَاب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزَغِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2237. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، - قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرُونَ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَهَا بِقَتْلِ الْأَوْزَاغِ» وَفِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ أَمَرَ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: چھپکلی کو قتل کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2237. ابو بکر بن ابی شیبہ عمر وناقد اسحٰق بن ابرا ہیم اور ابن ابی عمر نے ہمیں حدیث بیان کی، اسحٰق نے کہا: ہمیں خبر دی جبکہ دیگر نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی، سفیان بن عیینہ نے عبدالحمید بن جبیربن شیبہ سے، انھوں نے سعید بن مسیب سے، انھوں نے ام شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے انھیں چھپکلیوں کو مارڈالنے کا حکم دیا۔ ابن شعبہ کی روایت میں ’’(ان کو مارنے کا حکم دیا‘‘ کے بجائے صرف) ’’حکم دیا‘‘ ہے۔ ... الموضوع: قتل الأوزاغ (الأشربة والأطعمة) موضوع: چھپکلیاں مارنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30