1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْخَاتَمِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَبْطِ الْأَسْنَانِ بِالذَّهَب...)

حکم: حسن

4232. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ أَنَّ جَدَّهُ عَرْفَجَةَ بْنَ أَسْعَدَ قُطِعَ أَنْفُهُ يَوْمَ الْكُلَابِ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ، فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ....

سنن ابو داؤد : کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل (باب: دانتوں کو سونے سے بندھوانا جائز ہے )

مترجم: DaudWriterName

4232. عبدالرحمٰن بن طرفہ نے بیان کیا کہ معرکہ کلاب میں میرے دادا عرفجہ بن اسعد کی ناک کٹ گئی تھی۔ تو انہوں نے چاندی کی بنوائی، مگر اس میں بو پڑ گئی، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے سونے کی ناک بنوا لی۔


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْخَاتَمِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَبْطِ الْأَسْنَانِ بِالذَّهَب...)

حکم: حسن

4233. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَأَبُو عَاصِمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ... بِمَعْنَاهُ: قَالَ يَزِيدُ: قُلْتُ: لِأَبِي الْأَشْهَبِ: أَدْرَكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ طَرَفَةَ جَدَّهُ عَرْفَجَةَ، قَالَ: نَعَمْ....

سنن ابو داؤد : کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل (باب: دانتوں کو سونے سے بندھوانا جائز ہے )

مترجم: DaudWriterName

4233. یزید بن ہارون اور ابوعاصم دونوں نے کہا ہمیں ابوالاشہب نے بواسطہ عبدالرحمٰن بن طرفہ سے انہوں نے عرفجہ بن اسعد سے مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔ یزید نے کہا کہ میں نے ابوالاشہب سے پوچھا کیا عبدالرحمٰن بن طرفہ نے اپنے دادا عرفجہ کو پاتا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔


4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي شَدِّ الأَسْنَانِ بِالذَّهَبِ​)

حکم: حسن

1770. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ وَأَبُو سَعْدٍ الصَّغَانِيُّ عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ قَالَ أُصِيبَ أَنْفِي يَوْمَ الْكُلَابِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَاتَّخَذْتُ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ فَأَنْتَنَ عَلَيَّ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ....

جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: دانتوں کوسونے سے باندھنے کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1770. عرفجہ بن اسعد ؓ کہتے ہیں: ایام جاہلیت میں کلاب ۱ ؎ (ایک لڑائی) کے دن میری ناک کٹ گئی، میں نے چاندی کی ایک ناک لگائی تو اس سے بد بوآنے لگی، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کی ایک ناک لگانے کا حکم دیا،۲؎۔


5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي شَدِّ الأَسْنَانِ بِالذَّهَبِ​)

حکم: حسن

1770.01. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ وَقَدْ رَوَى سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي الْأَشْهَبِ وَقَدْ رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُمْ شَدُّوا أَسْنَانَهُمْ بِالذَّهَبِ وَفِي الْحَدِيثِ حُجَّةٌ لَهُمْ و قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ سَلْمُ بْنُ زَرِينٍ وَهُوَ وَهْمٌ وَزَرِيرٌ أَصَحُّ وَأَبُو سَعْدٍ الصَّغَانِيُّ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُي...

جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: دانتوں کوسونے سے باندھنے کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1770.01. اس سند سے بھی ابو شہب سے اسی جیسی حدیث روایت ہے، امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ ہم اسے صرف عبدالرحمن بن طرفہ کی روایت سے جانتے ہیں، سلیم بن زریرنے بھی عبدالرحمن بن طرفہ سے ابوشہاب کی حدیث جیسی روایت کی ہے۔ ۳۔ اہل علم میں سے کئی ایک سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے دانتوں کوسونے (کے تار) سے باندھا، اس حدیث میں ان کے لیے دلیل موجودہے۔ ۴۔ عبدالرحمن بن مہدی نے (سلم بن زریر کے بجائے ) سلم بن زرین کہا ہے ، یہاں ان سے وہم ہوا ہے زریر زیادہ صحیح ہے، راوی ابوسعید صغانی کا نام محمد بن میسرہے۔ ...


6 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ)

حکم: صحیح

5157. و أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ عَنْ عُقْبَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنِي يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حِمَّانَ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الذَّهَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ...

سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (رمردوں پر سونا حرام ہے )

مترجم: NisaiWriterName

5157. حضرت ابن حمان سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ حج کو گئے تو وہاں انہوں نے کعبہ میں انصار کی ایک جماعت کو بلایا اور فرمایا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو سونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! (سنا ہے) حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ ...


7 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ)

حکم: صحیح

5158. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي حِمَّانُ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ الذَّهَبِ قَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ عُمَارَةُ أَحْفَظُ مِنْ يَحْيَى وَحَدِيثُهُ أَوْلَى بِالصَّوَابِ...

سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (رمردوں پر سونا حرام ہے )

مترجم: NisaiWriterName

5158. حضرت حمان نے فرمایا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ حج کرنے گئے تو انہوں نے انصار کے کچھ لوگوں کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالی کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو سونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ ان سب نے کہا: اللہ کی قسم! ہاں(سنا ہے) حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نے کہا کہ عمارہ، یحیی کی نسبت زیادہ حافظ ہے اور اس کی حدیث درست اور صحیح ہونے کی زیادہ حق دار ہے۔ ...


8 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ)

حکم: صحیح

5160. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَيْهَسُ بْنُ فَهْدَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ الْهُنَائِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فَقَالَ لَهُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ فَقَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ قَالَ وَنَهَى عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالُوا نَعَمْ خَالَفَهُ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ رَوَاهُ عَنْ بَيْهَسٍ عَنْ أَبِي شَيْخٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ...

سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (رمردوں پر سونا حرام ہے )

مترجم: NisaiWriterName

5160. حضرت ابو شیخ ہنائی نے کہا: میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے سنا جب کہ ان کے اردگرد مہاجرین و انصار کے بہت سے لوگ تھے، انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے؟ ان سب نے کہا: اللہ کی قسم!جی ہاں۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اور آپ نے سونا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا: جی ہاں۔ علی بن غراب نے اس (نضربن شمیل) کی مخالفت کی ہے اور(اس حدیث کو) ابن عمر کی مسند قراردیا ہے۔ ...


9 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ)

حکم: صحیح

5160. أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَيْهَسُ بْنُ فَهْدَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو شَيْخٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ حَدِيثُ النَّضْرِ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ...

سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (رمردوں پر سونا حرام ہے )

مترجم: NisaiWriterName

5160. حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سونے کے استعمال سے منع فرمایا الا یہ کہ وہ بکھرا ہوا ہو۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نے کہا کہ نضر(ابن شمیل) کی حدیث زیادہ درست ہے۔


10 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ خَاتَمِ الذَّهَبِ)

حکم: صحیح

5167. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ سَمِعَهُ مِنْ عَلِيٍّ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ وَعَنْ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ وَعَنْ الثِّيَابِ الْقَسِّيَّةِ وَعَنْ الْجِعَةِ شَرَابٌ يُصْنَعُ مِنْ الشَّعِيرِ وَالْحِنْطَةِ وَذَكَرَ مِنْ شِدَّتِهِ خَالَفَهُ عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ رَوَاهُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ عَنْ عَلِيٍّ...

سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان )

مترجم: NisaiWriterName

5167. حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی (اور چھلے) سرخ ریشمی گدیلے، قسی کپڑوں اور جعہ (کےاستعمال) سے منع فرمایا ہے۔ جعہ ایک مشروب تھا جو جو اور گندم سے بنایا جاتا تھا اور نشہ آور ہوتا تھا۔ عمار بن رزیق نے اس (زہیر) کی مخالفت کی ہے اور اس نے یہ روایت ”عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ عَنْ عَلِيٍّ“ کی سند سے بیان کی ہے۔ ...