الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ إِطْلَاقِ اسْمِ الْكُفْرِ عَلَى مَنْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 81. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي، يَقُولُ: يَا وَيْلَهُ - وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ: يَا وَيْلِي - أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَأَبَيْتُ فَلِيَ النَّارُ ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: نماز چھوڑنے والے پر لفظ کفر کا اطلاق کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 81. ابوبکر بن ابی شیبہؒ اور ابو کریبؒ نے کہا: ہمیں ابو معاویہؒ نے اعمشؒ سے حدیث سنائی، انہو ں نے ابو صالحؒ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب ابن آدم سجدے کی آیت تلاوت کر کے سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتے ہوئے وہاں سے ہٹ جاتا ہے، وہ کہتا ہے: ہائے اس کی ہلاکت! (اور ابوکریب کی روایت میں ہے: ’’ہائے میری ہلاکت!‘‘) ابن آدم کو سجدے کا حکم ملا، تو اس نے سجدہ کیا، اس پر اسے جنت مل گئی اور مجھے سجدے کا حکم ملا، تو میں نے انکار کیا، سو میرے لیے آگ ہے۔‘‘ ... الموضوع: استكبار إبليس ومجادلته (الأمم السابقة) موضوع: ابلیس کا تکبراور جھگڑا (اقوام سابقہ) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ إِطْلَاقِ اسْمِ الْكُفْرِ عَلَى مَنْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 81.01. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: "فَعَصَيْتُ فَلِيَ النَّارُ". صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: نماز چھوڑنے والے پر لفظ کفر کا اطلاق کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 81.01. وکیعؒ نے اعمشؒ سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی۔ فرق یہ ہے کہ وکیعؒ نے (فَأَبَيْتُ..... ’’میں نے انکار کیا ‘‘ کے بجائے) "فَعَصَيْتُ فَلِيَ النَّارُ" ’’میں نے نافرمانی کی تو میرے لیے جہنم ( مقدر) ہوئی‘‘ کہا۔ ... الموضوع: استكبار إبليس ومجادلته (الأمم السابقة) موضوع: ابلیس کا تکبراور جھگڑا (اقوام سابقہ) 3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ سُجُودِ الْقُرْآنِ) حکم: صحیح 1052. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي يَقُولُ يَا وَيْلَهُ أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَأَبَيْتُ فَلِي النَّارُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: قرآن مجید کے سجدوں کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 1052. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب آدم ؑ کا بیٹا سجدے کی آیت پڑھ کر سجدہ کرتا ہے تو شیطان ایک طرف ہو کر رونے لگتا ہے۔ وہ کہتا ہے: ہائے افسوس! آدم ؑ کے بیٹے کو سجدے کا حکم ہوا، اس نے سجدہ کر لیا تو اس کے لئے جنت ہے اور مجھے سجدے کا حکم ہوا تھا، میں نے (سجدہ کرنے سے) انکار کر دیا تو میرے لئے جہنم ہے۔‘‘ ... الموضوع: استكبار إبليس ومجادلته (الأمم السابقة) موضوع: ابلیس کا تکبراور جھگڑا (اقوام سابقہ) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3