الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 44 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 44 1 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3462. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى لَا يَصْبُغُونَ فَخَالِفُوهُمْ... صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3462. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہود ونصاریٰ بالوں کو خضاب نہیں لگاتے، تم لوگ ان کے خلاف طریقہ اختیارکرو۔‘‘ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5894. حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا: أَخَضَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «لَمْ يَبْلُغِ الشَّيْبَ إِلَّا قَلِيلًا» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: بڑھاپے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5894. حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت انس ؓ سے پوچھا: کیا نبی ﷺ نے خضاب استعمال کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ کے موئے مبارک بہت کم سفید ہوئے تھے۔ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5895. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ، عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يَخْضِبُ، لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِهِ فِي لِحْيَتِهِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: بڑھاپے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5895. حضرت انس ؓ سے روایت ہے ان سے نبی ﷺ کے خضاب لگانے کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: آپ کو خضاب لگانے کی نوبت ہی نہیں آئی تھی۔ اگر میں چاہتا تو آپ کی ڈاڑھی مبارک کے سفید بال شمار کرسکتا تھا۔ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5897. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سَلَّامٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا شَعَرًا مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبًا» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: بڑھاپے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5897. حضرت عثمان بن عبداللہ بن موہب ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں حضرت ام سلمہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے ہمیں نبی ﷺ کے چند بال نکال کر دکھائے جن پر خضاب لگا ہوا تھا۔ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5897.01. وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ: حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ ابْنِ مَوْهَبٍ: أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، أَرَتْهُ «شَعَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْمَرَ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: بڑھاپے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5897.01. حضرت عثمان بن عبداللہ بن موہب ہی سے ایک دوسری روایت ہے انہوں نے کہا کہ انہیں سیدہ ام سلمہ ؓ نے نبی ﷺ کا موئے مبارک دکھایا جو سرخ تھا۔ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الخِضَابِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5899. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اليَهُودَ وَالنَّصَارَى لَا يَصْبُغُونَ، فَخَالِفُوهُمْ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: خضاب کابیان ) مترجم: BukhariWriterName 5899. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہود نصاریٰ اپنے بالوں کو رنگ نہیں کرتے تم ان کی مخالفت کرو۔“ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَاب اسْتِحْبَابِ خِضَابِ الشَّيْبِ بِصُفْرَةٍ أَو...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2102. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ أَوْ جَاءَ عَامَ الْفَتْحِ أَوْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ أَوْ الثَّغَامَةِ فَأَمَرَ أَوْ فَأُمِرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ قَالَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: سفیدبالوں کو سرخ اور زرد رنگ سے رنگنا مستحب ہے،سیاہ رنگ سے رنگنا ممنوع ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2102. ابوخیثمہ نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: فتح مکہ کے سال یا فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لایا گیا، وہ آئے اور ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغام یا ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے، تو آپ ﷺ نے ان کے گھر کی عورتوں کوحکم دیا، یا ان کے بارے میں (ان کےگھر کی عورتوں کو) حکم دیا گیا، فرمایا: ’’اس (سفیدی) کو کسی چیز (اور رنگ) سے بدل د یں۔‘‘ ... الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَاب اسْتِحْبَابِ خِضَابِ الشَّيْبِ بِصُفْرَةٍ أَو...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2102.01. و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: سفیدبالوں کو سرخ اور زرد رنگ سے رنگنا مستحب ہے،سیاہ رنگ سے رنگنا ممنوع ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2102.01. ابن جریج نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: فتح کہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لایا گیا، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفیدی میں ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اس (سفیدی) کو کسی چیز سے تبدیل کر دو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔‘‘ ... الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابٌ فِي مُخَالَفَةِ الْيَهُودِ فِي الصَّبْغِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2103. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى لَا يَصْبُغُونَ فَخَالِفُوهُمْ... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: بالوں کو رنگنے (کے معاملے ) میں یہود کی مخا لفت ) مترجم: MuslimWriterName 2103. حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’یہود اوراور نصاریٰ (بالوں کو) رنگ نہیں لگاتے تم ان کی مخالفت کرو (بالوں کو رنگ لگاؤ۔)‘‘ الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي وَقْتِ الْإِحْرَامِ) حکم: صحیح 1772. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا قَالَ مَا هُنَّ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ قَالَ رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنْ الْأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَّيْنِ وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْهِلَالَ وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى كَانَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَمَّا... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: احرام باندھنے کا وقت ) مترجم: DaudWriterName 1772. سیدنا عبید بن جریج کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں آپ کو چار کام کرتے دیکھتا ہوں، آپ کا کوئی ساتھی یہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا: اے ابن جریج! وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ (دوران طواف میں) بیت اللہ کے صرف دو کونوں «يمانيين» (حجر اسود اور رکن یمانی) کو ہاتھ لگاتے ہیں اور آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایسے چمڑے کی جوتی پہنتے ہیں جس پر بال نہیں ہوتے۔ اور آپ کو دیکھا ہے کہ زرد رنگ استعمال کرتے ہیں۔ (کپڑوں میں یا بالوں میں بطور خضاب کے) اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب... الموضوع: صبغ الشعر (اللباس والزينة) موضوع: بالوں کو رنگ لگانا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 44 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 44