مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 41
کل صفحات: 5 - کل احادیث: 41
1 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ قَصِّ الشَّارِبِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5939 حَدَّثَنَا المَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ نَافِعٍ، ح قَالَ أَصْحَابُنَا: عَنِ المَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مِنَ الفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ»
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: مونچھوں کا کتروانا
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5939. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مونچھیں کتروانا پیدائشی سنت ہے۔“
2 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ قَصِّ الشَّارِبِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5940 حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رِوَايَةً: الفِطْرَةُ خَمْسٌ، أَوْ خَمْسٌ مِنَ الفِطْرَةِ: الخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: مونچھوں کا کتروانا
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5940. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ آپ ﷺ سے بیان کرتے ہیں: ”فطری امور پانچ ہیں یا فرمایا کہ پانچ باتیں فطرت سے ہیں: ختنہ کرانا، زیرناف بال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا اور مونچھیں کتروانا۔“
3 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5941 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ حَنْظَلَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مِنَ الفِطْرَةِ: حَلْقُ العَانَةِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: ناخن ترشوانے کا بیان)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5941. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زیر ناف بال صاف کرنا، ناخن کاٹنا اور مونچھیں کتروانا پیدائشی سنتیں ہیں۔“
4 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5942 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الفِطْرَةُ خَمْسٌ: الخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَنَتْفُ الآبَاطِ ...
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: ناخن ترشوانے کا بیان)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5942. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”پانچ چیزیں۔ ختنہ کرانا، زیر ناف کی صفائی کرنا، مونچھیں پست کرنا، ناخن کاٹنا، اور بغلوں کے بال اکھیڑنا پیدائشی سنتیں ہیں۔“
5 صحيح البخاري كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ الخِتَانِ بَعْدَ الكِبَرِ وَنَتْفِ الإِبْطِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
6354 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الفِطْرَةُ خَمْسٌ: الخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ ...
صحیح بخاری:
کتاب: اجازت لینے کے بیان میں
(باب: بوڑھا ہونے پر ختنہ کرنا اور بغل کے بال نوچ...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
6354. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرتی ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف بال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، مونچھیں چھوٹی کرنا اور ناخن کاٹنا۔“
6 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ
حکم: صحیح
613 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ح، وَحَدَّثَنَا ابْنَ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأَعْفُوا اللِّحَى».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: فطرتی خصلتیں)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
613. عبید اللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمرؓ سے، اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی، کہ آپ نے فرمایا: ’’مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘
7 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ
حکم: صحیح
614 وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ: «أَمَرَ بِإِحْفَاءِ الشَّوَارِبِ، وَإِعْفَاءِ اللِّحْيَةِ».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: فطرتی خصلتیں)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
614. ابو بکر بن نافع نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ روایت کی: ’’کہ آپ ﷺ نے مونچھیں اچھی طرح تراشنے اور داڑھی بڑھانے کا حکم دیا۔‘‘
8 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ
حکم: صحیح
615 حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ أَحْفُوا الشَّوَارِبَ، وَأَوْفُوا اللِّحَى».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: فطرتی خصلتیں)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
615. عمر بن محمد نے نافع کے حوالے سے حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مشرکوں کی مخالفت کرو، مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘
9 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ
حکم: صحیح
616 حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، مَوْلَى الْحُرَقَةِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «جُزُّوا الشَّوَارِبَ، وَأَرْخُوا اللِّحَى خَالِفُوا الْمَجُوسَ»....
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: فطرتی خصلتیں)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
616. حضرت ابو ہریرہ ؓسےروایت ہے، انہوں نے کہا: رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’مونچھیں اچھی طرح کاٹو! اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوس کی مخالفت کرو۔‘‘
10 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ السِّوَاكِ مِنْ الْفِطْرَةِ
حکم: حسن
53 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرٌ مِنْ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ وَالسِّوَاكُ وَالِاسْتِنْشَاقُ بِالْمَاءِ وَقَصُّ الْأَظْفَارِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَنَتْفُ الْإِبِطِ وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ يَعْنِي الِاسْتِنْجَاءَ بِالْمَاءِ قَالَ زَكَرِيَّا قَالَ مُصْعَبٌ وَنَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلَّا أَنْ تَكُونَ الْمَضْمَضَةَ ....
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
(باب: مسواک اعمال فطرت میں سے ہے)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
53. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دس باتیں فطرت میں سے ہیں۔ (یعنی سابقہ انبیاء کی متواتر سنت ہیں اور وہ یہ ہیں) مونچھیں کترانا، ڈاڑھی چھوڑنا، مسواک کرنا، ناک میں پانی چڑھانا (اور صاف کرنا)، ناخن کاٹنا، (ہاتھوں، پیروں اور دیگر) جوڑوں کا دھونا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، زیر ناف کے بال مونڈنا اور استنجاء کرنا۔‘‘ یعنی پانی سے۔ زکریا کی سند میں مصعب نے کہا کہ میں دسویں بات بھول گیا ہوں، شاید یہ کلی کرنا ہو۔...
مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 41
کل صفحات: 5 - کل احادیث: 41