الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ نَاقَةِ النَّبِيِّ ﷺ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2872. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةٌ تُسَمَّى العَضْبَاءَ، لاَ تُسْبَقُ - قَالَ حُمَيْدٌ: أَوْ لاَ تَكَادُ تُسْبَقُ - فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ فَسَبَقَهَا، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى المُسْلِمِينَ حَتَّى عَرَفَهُ، فَقَالَ: «حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لاَ يَرْتَفِعَ شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ» طَوَّلَهُ مُوسَى، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کی اونٹنی کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2872. حضرت انس ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ کی ایک اونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا، دوڑ میں اس سے آگے کوئی اونٹنی نہیں بڑھ سکتی تھی۔ (راوی حدیث) حمید نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ اس سے آگےبڑھا ہی نہیں جاسکتا تھا۔ آخر ایک دیہاتی ایک نوجوان اونٹ پر سوار ہوکر آیا اور اس سے آگے نکل گیا۔ مسلمانوں پر یہ امر ناگوار گزرا حتیٰ کہ آپ ﷺ نے ان کی ناگواری محسوس کی تو فرمایا: ’’اللہ پر حق ہے کہ دنیا کی جو چیز بلند ہے اسے پست کردے۔‘‘ موسیٰ نے حماد سے، انھوں نے ثابت سے، انھوں نے حضرت انس ؓسے اور انھوں نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کو طو... الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابُ التَّوَاضُعِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6501. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةٌ - قَالَ: ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَنَا الفَزَارِيُّ، وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَتْ نَاقَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسَمَّى: العَضْبَاءَ، وَكَانَتْ لاَ تُسْبَقُ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ لَهُ فَسَبَقَهَا، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى المُسْلِمِينَ، وَقَالُوا: سُبِقَتِ العَضْبَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّ... صحیح بخاری : کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں (باب: تواضع یعنی عاجزی کرنے کے بیان میں ) مترجم: BukhariWriterName 6501. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی ایک اونٹنی تھی جسے عضباء کہا جاتا تھا۔ کوئی جانور بھی اس کے آگے نہیں بڑھ سکتا تھا ایک دیہاتی اپنے اونٹ پر سوار آیا اور اس سے آگے بڑھ گیا۔ مسلمانوں پر یہ معاملہ بہت شاق گزرا اور کہنے لگے: افسوس! عضباء پیچھے رہ گئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالٰی نے خود پر لازم کرلیا ہے کہ دنیا میں وہ کسی چیز کو بلند کرتا ہے تو اسے نیچے بھی لاتا ہے۔“ ... الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي السَّبَقِ) حکم: صحیح 2574. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا سَبَقَ إِلَّا فِي خُفٍّ، أَوْ فِي حَافِرٍ، أَوْ نَصْلٍ<. سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: مقابلہ بازی کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2574. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مقابلہ صرف تین چیزوں میں جائز ہے اونٹ دوڑ، گھوڑ دوڑ یا تیر اندازی۔“ الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّهَانِ وَالسَّبَقِ) حکم: صحیح 1700. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا سَبَقَ إِلَّا فِي نَصْلٍ أَوْ خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ جامع ترمذی : كتاب: جہاد کے احکام ومسائل (باب: گھڑدوڑ میں شرط لگانے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1700. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ فرمایا: ’’مقابلہ صرف تیر، اونٹ اور گھوڑوں میں جائز ہے‘‘ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الْخَيْلِ وَالسَّبقِ وَالرَّمیِ (بَابُ سُهْمَانِ الْخَيْلِ) حکم: حسن الإسناد 3593. قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمًا لِلزُّبَيْرِ وَسَهْمًا لِذِي الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُمِّ الزُّبَيْرِ وَسَهْمَيْنِ لِلْفَرَسِ... سنن نسائی : کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل (باب: (مال غّنیمت میں) گھوڑے کے حصول کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 3593. حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنگ خیبر میں والد محترم حضرت زبیر بن عوام ؓ کو چار حصے دیے تھے۔ ایک ان کا اپنا‘ دوسرا آپ کا رشتے دار ہونے کی وجہ سے کیونکہ عبدالمطلب کی بیٹی حضرت صفیہ ؓ حضرت زبیر ؓ کی والدہ تھیں اور باقی دوحصے گھوڑے کے۔ الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَحْبَاسِ (بَابُ مَا تَرکِ رَسُولُ اللہﷺ عِندَ وَفَاتِهِ) حکم: صحیح 3594. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى صَدَقَةً... سنن نسائی : کتاب: وقف سے متعلق احکام و مسائل (باب: بوقت وفات جو کچھ رسول اللہﷺ نے چھوڑا اس کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 3594. حضرت عمرو بن حارث ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم چھوڑا نہ دینار‘ نہ غلام نہ لونڈی‘ البتہ آپ کا سفید خچر جس پر آپ سواری فرمایا کرتے تھے۔ آپ کا اسلحہ اور آپ کی زمین ترکے میں شامل تھے مگر آپ نے انہیں فی سبیل اللہ وقف فرما دیا تھا۔ قتیبہ بن سعید دوسری مرتبہ ”بطور صدقہ“ کے الفاظ بیان کرتے ہیں۔ ... الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَحْبَاسِ (بَابُ مَا تَرکِ رَسُولُ اللہﷺ عِندَ وَفَاتِهِ) حکم: صحیح 3595. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ يَقُولُ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً سنن نسائی : کتاب: وقف سے متعلق احکام و مسائل (باب: بوقت وفات جو کچھ رسول اللہﷺ نے چھوڑا اس کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 3595. حضرت عمرو بن حارث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنی وفات کے وقت کوئی چیز چھوڑ کر نہیں گئے‘ علاوہ آپ کے سفید خچر‘ اسلحہ اور زمین کے جنہیں آپ نے وقف قراردے دیا تھا۔ الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَحْبَاسِ (بَابُ الْأَحْبَاسِ كَيْفَ يُكْتَبُ الْحَبْسُ وَذِك...) حکم: صحیح 3597. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَالَ أَصَبْتُ أَرْضًا مِنْ أَرْضِ خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالًا أَحَبَّ إِلَيَّ وَلَا أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهَا قَالَ إِنْ شِئْتَ تَصَدَّقْتَ بِهَا فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَنْ لَا تُبَاعَ وَلَا تُوهَبَ فِي الْفُقَرَاءِ وَذِي الْقُرْبَى وَالرِّقَابِ وَالضَّيْفِ وَابْنِ السَّبِيلِ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ بِالْمَعْرُوفِ غَيْرَ مُ... سنن نسائی : کتاب: وقف سے متعلق احکام و مسائل (باب: وقف کی دستاویز کیسے لکھی جائے؟ نیز ابن عمر کی حدیث کی بابت ابن عون پر اختللاف کا ذکر ) مترجم: NisaiWriterName 3597. حضرت عمر ؓ سے راویت ہے‘ انہوں نے فرمایا مجھے خیبر کے علاقے میں کچھ زمین ملی۔ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: مجھے ایسی زمین ملی ہے کہ میرے خیال کے مطابق مجھے اس جیسی محبوب اور قیمتی چیز کبھی نہیں ملی۔ (اور میں چاہتا ہوں کہ اسے صدقہ کردوں۔) آپ نے فرمایا: ”اگر تو چاہے تو اسے (وقف کی صورت میں) صدقہ کردے۔“ چنانچہ حضرت عمر نے وہ زمین صدقہ کردی‘ اس شرط پر کہ وہ زمین نہ بیچی جا سکے گی‘ نہ کسی کو ہبہ کی جائے گی‘ البتہ (اس کی آمدنی) فقراء‘ رشتہ داروں‘ غلاموں (کی آزادی)‘ مہمانوں اور مسافروں پر خرچ کی... الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ السَّبَقِ وَالرِّهَانِ) حکم: صحیح 2878. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْحَكَمِ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ سنن ابن ماجہ : کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل (باب: گھوڑ دوڑ کی انعا می رقم کا بیا ن ) مترجم: MajahWriterName 2878. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنے فرمایا: دوڑ صرف اونٹ، گھوڑے کی ہوتی ہے۔ الموضوع: سباق الإبل (الجهاد) Topics: اونٹ دوڑ کے مقابلے کروانا (جہاد) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9