4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ السِّيَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ فِي الْبَيَاتِ وَالْغَارَاتِ​)

حکم: صحیح

1550. حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ أَتَاهَا لَيْلًا وَكَانَ إِذَا جَاءَ قَوْمًا بِلَيْلٍ لَمْ يُغِرْ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَكَاتِلِهِمْ فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَافَقَ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ الْخَمِيسَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ...

جامع ترمذی : كتاب: سیر کے بیان میں (باب: رات میں دشمن پر چھاپہ مارنے اورحملہ کرنے کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1550. انس ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ خیبرروانہ ہوئے تو وہاں رات کو پہنچے، اورآپﷺ جب بھی کسی قوم کے پاس رات کو پہنچتے تو جب تک صبح نہ ہوجاتی اس پر حملہ نہیں کرتے ۱؎، پھر جب صبح ہوگئی تو یہود اپنے پھاوڑے اورٹوکریوں کے ساتھ نکلے، جب انہوں نے آپﷺ کو دیکھا توکہا: محمد ہیں، اللہ کی قسم، محمد لشکر کے ہمراہ آگئے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ اکبر! خیبربرباد ہوگیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں اس وقت ڈرائے گئے لوگوں کی صبح، بڑی بری ہوتی ہے۔‘‘ ...


5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْغَارَةِ، وَالْبَيَاتِ، وَقَتْلِ النِّسَاء...)

حکم: حسن

2840. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل (باب: حملہ کرنا ’ شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا )

مترجم: MajahWriterName

2840. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: نبیﷺکے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر ؓ کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنوفزارہ کے ایک چشمے پرپہنچے اور رات کا آخری حصہ وہاں ٹھرے رہے۔ جب صبح ہوئی تو ہم نے ان پر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کردیا۔ وہ نویا سات گھر تھے۔ ...