الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ اسْتِقْبَالِ الغُزَاةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3082. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، وَحُمَيْدُ بْنُ الأَسْوَدِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: ابْنُ الزُّبَيْرِ لِابْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَنْتَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: «نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَرَكَكَ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : غازیوں کے استقبال کو جانا (جب وہ جہاد سے لوٹ کر آئیں) ) مترجم: BukhariWriterName 3082. حضرت عبداللہ بن زبیر ؓسے روایت ہے، انھوں نے ابن جعفر ؓ سے کہا: کیا تمھیں یاد ہے کہ جب ہم، تم اور حضرت ابن عباس ؓ رسول اللہ ﷺ کے استقبال کو گئے تھے؟ انھوں نے کہا: ہاں (خوب یاد ہے) آپ ﷺ نے ہمیں تو اپنے ساتھ سوار کرلیا تھا اور آپ کو چھوڑ دیا تھا۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ اسْتِقْبَالِ الغُزَاةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3083. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «ذَهَبْنَا نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الصِّبْيَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الوَدَاعِ» صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : غازیوں کے استقبال کو جانا (جب وہ جہاد سے لوٹ کر آئیں) ) مترجم: BukhariWriterName 3083. حضرت سائب بن یزید ؓسے روایت ہےانھوں نے فرمایا کہ ہم بچوں کے ساتھ مل کر ثنیۃ الوداع تک رسول اللہ ﷺ کے استقبال کے لیے گئے تھے۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (كِتَابِ النَّبِيِّ ﷺ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4426. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَقُولُ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الْغِلْمَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً مَعَ الصِّبْيَانِ صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: کسریٰ (شاہ ایران) اور قیصر (شاہ روم) کو رسول اللہﷺ کا خطوط لکھنا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4426. حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں بچوں کے ہمراہ ثنیۃ الوداع تک گیا تھا۔ ہم رسول اللہ ﷺ کا استقبال کرنے کے لیے نکلے تھے۔ سفیان نے ایک مرتبہ (غلمان کے بجائے) صبيان کا لفظ بیان کیا تھا۔ ... الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (كِتَابِ النَّبِيِّ ﷺ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4427. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْيَانِ نَتَلَقَّى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ مَقْدَمَهُ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: کسریٰ (شاہ ایران) اور قیصر (شاہ روم) کو رسول اللہﷺ کا خطوط لکھنا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4427. حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں بچوں کے ہمراہ ثنیۃ الوداع تک گیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ کی تبوک سے واپسی پر ہم آپ کا استقبال کرنے کے لیے نکلے تھے۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ ﷺ وَوَفَاتِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4428. وَقَالَ يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ يَا عَائِشَةُ مَا أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الَّذِي أَكَلْتُ بِخَيْبَرَ فَهَذَا أَوَانُ وَجَدْتُ انْقِطَاعَ أَبْهَرِي مِنْ ذَلِكَ السُّمِّ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: نبی کریم کی بیماری اور آپ کی وفات ) مترجم: BukhariWriterName 4428. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ اپنی اس بیماری میں فرمایا کرتے تھے جس میں آپ کی وفات ہوئی: ’’اے عائشہ! اس کھانے کا درد میں برابر محسوس کر رہا ہوں جو میں نے غزوہ خیبر کے وقت کھایا تھا۔ اس وقت میں اس زہر کے سبب اپنی شہ رگ کٹنی ہوئی محسوس کرتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2427. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، لِابْنِ الزُّبَيْرِ: أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: نَعَمْ «فَحَمَلَنَا، وَتَرَكَكَ»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبداللہ بن جعفرؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2427. اسماعیل بن علیہ نے حبیب بن شہید سے، انھوں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی، کہا: حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: تمھیں یاد ہے جب ہم، میں، تم اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما رسول اللہ ﷺ کو ملے تھے؟ انھوں نے کہا: ہاں، (کہا:) تو آپ نے ہمیں سوار کر لیا تھا اور (جگہ نہ ہونے کی بناء پر) تمھیں چھوڑ دیا تھا۔ ... الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2427.01. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَإِسْنَادِهِ صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبداللہ بن جعفرؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2427.01. ابو اسامہ نے حبیب بن شہید سے ابن علیہ کی حدیث کے مانند اور اسی کی سند سے حدیث بیان کی۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي التَّلَقِّي) حکم: صحیح 2779. حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ, تَلَقَّاهُ النَّاسُ، فَلَقِيتُهُ مَعَ الصِّبْيَانِ عَلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: سفر سے واپس آنے والے کا استقبال کرنا ) مترجم: DaudWriterName 2779. سیدنا سائب بن یزید ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب غزوہ تبوک سے مدینہ تشریف لائے تو لوگوں نے آپ ﷺ کا استقبال کیا۔ دوسرے بچوں کے ساتھ میں نے بھی ثنیۃ الوداع کے مقام پر آپ ﷺ کا استقبال کیا تھا۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي تَلَقِّي الْغَائِبِ إِذَا قَدِ...) حکم: صحیح 1718. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ خَرَجَ النَّاسُ يَتَلَقَّوْنَهُ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ السَّائِبُ فَخَرَجْتُ مَعَ النَّاسِ وَأَنَا غُلَامٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: جہاد کے احکام ومسائل (باب: آنے والے کے استقبال کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1718. سائب بن یزید ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ غزوئہ تبوک سے واپس آئے تولوگ آپﷺ کے استقبال کے لیے ثنیۃ الوداع تک نکلے: میں بھی لوگوں کے ساتھ نکلا حالاں کہ میں کم عمر تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: استقبال الغزاة (الجهاد) موضوع: غازیوں کا استقبال کرنا (جہاد) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9