الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِالثَّلْجِ) حکم: صحیح()(الألباني) 60. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ سَكَتَ هُنَيْهَةً فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي سُكُوتِكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ قَالَ أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ ... سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: برف سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 60. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو کچھ دیر چپ رہتے تھے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔ آپ تکبیر تحریمہ اور قراءت کے درمیان خاموشی کے وقت کیا پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’میں کہتا ہوں: [اللھم باعدبینی…… بالئلج والماء و البرد] ’’اے اللہ! میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنا فاصلہ کر دے جتنا فاصلہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کیا ہے۔ اے اللہ! مجھے میری غلطیوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے میری غلطیوں سے برف، پانی اور اولو... الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 2 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الْوُضُوءُ بِمَاءِ الثَّلْجِ) حکم: صحیح()(الألباني) 61. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ... سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: برف کے پانی سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 61. حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: [اللھم! اغسل خطایاي…… من الدنس] ’’اے اللہ! میری غلطیوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو دے اور میرے دل کو غلطیوں سے یوں پاک کر دے جیسے تو نے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف رکھا ہے۔‘‘ الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 3 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الْبَرَدِ) حکم: صحیح()(الألباني) 62. أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ شَهِدْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى مَيِّتٍ فَسَمِعْتُ مِنْ دُعَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ... سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: اولو ں کے پانی سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 62. حضرت عوف بن مالک ؓ نے کہا کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو ایک میت کا جنازہ پڑھتے سنا، تو میں نے آپ کی یہ دعا سنی، آپ کہہ رہے تھے: [اللھم! اغفرله و ارحمه …… من الدنس] ’’اے اللہ! اس کو معاف کر دے، اس پر رحم فرما، اس کو عافیت (سلامتی) دے اور اس سے درگزر فرما، اس کی مہمانی اچھی فرما، اس کی قبر کو فراخ کر دے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ اور اس کو غلطیوں سے یوں پاک صاف کر جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 4 سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ) حکم: صحیح()(الألباني) 333. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ... سنن نسائی : کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل (باب: برف اور اولوں کے پانی سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 333. حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتے تھے: ’’اے اللہ! میری غلطیاں برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے۔ اور میرے دل کو غلطیوں سے اس طرح پاک صاف فرما دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک صاف رکھا ہے۔‘‘ الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ) حکم: صحیح()(الألباني) 334. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ سنن نسائی : کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل (باب: برف اور اولوں کے پانی سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 334. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتے تھے: ’’اے اللہ! مجھے برف، پانی اور اولوں کے ساتھ دھو کر غلطیوں سے صاف فرما دے۔‘‘ الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الِاغْتِسَالِ بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ) حکم: صحیح()(الألباني) 402. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنْ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْهَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ... سنن نسائی : کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل (باب: برف اور اولوں سے(پگھل جانے کے بعد)غسل کرنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 402. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ ٰ سے روایت ہے، نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: [اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنْ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا ۔۔۔۔۔۔۔۔الْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ] ’’اے اللہ! مجھے گناہوں اور غلطیوں سے پاک کردے۔ اے اللہ! مجھے ان سے اس طرح صاف فرما دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے برف، اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک صاف کردے۔‘‘ ... الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الِاغْتِسَالِ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ) حکم: صحیح()(الألباني) 403. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ رُقْبَةَ عَنْ مَجْزَأَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنْ الذُّنُوبِ كَمَا يُطَهَّرُ الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ... سنن نسائی : کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 403. حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ بیان کرتے ہیں، نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: [اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ۔۔۔ مِنْ الدَّنَسِ] ’’اے اللہ! مجھے برف، اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک کردے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جس طرح سفید میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: الماءالباردوالمجمد (العبادات) موضوع: ٹھنڈا اور جامد پانی (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7