3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

79. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَتَوَضَّئُونَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مُسَدَّدٌ مِنْ الْإِنَاءِ الْوَاحِدِ جَمِيعًا...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: عورت کے (استعمال سے) بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

79. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں مرد اور عورتیں ایک برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے۔ مسدد کی روایت ہے: ’’مرد اور عورتیں اکٹھے ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے۔‘‘


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَلِكَ)

حکم: صحیح()(الألباني)

81. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ سِنِينَ كَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ زَادَ مُسَدَّدٌ وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيعًا...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: عورت کے مستعمل پانی سے وضو کی ممانعت کا ذکر )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

81. حمید حمیری کہتے ہیں کہ میں ایک ایسے شخص سے ملا جو چار سال تک نبی کریم ﷺ کی صحبت میں رہا جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ آپ ﷺ کی صحبت میں رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے: ’’عورت مرد کے یا مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے۔‘‘ مسدد نے یہ اضافہ بیان کیا ہے: ’’چاہیے کہ دونوں اکٹھے ہی (باری باری) چلو لیں۔‘‘ ...


9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ الْوُضُوءُ بِسُؤْرِ الْهِرَّةِ، وَالرُّخْصَة...)

حکم: صحیح()(الألباني)

368. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ أَبُو حَجَرٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ تَوْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ حَارِثَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَتَوَضَّأُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ قَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں (باب: بلی کے جوٹھے پانی سے وضوء کا بیان )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

368. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے، جب کہ اس میں سے پہلے بلی نے پانی پیا ہوتا تھا۔