1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الرَّضْخِ عِنْدَ الْفِصَالِ)

حکم: ضعیف

2064. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعَةِ؟ قَالَ: >الْغُرَّةُ: الْعَبْدُ، أَوِ الْأَمَةُ. قَالَ النُّفَيْلِيُّ: حَجَّاجُ بْنُ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهَذَا لَفْظُهُ....

سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: دودھ چھڑانے کے وقت انعام دینا )

مترجم: DaudWriterName

2064. جناب حجاج بن حجاج اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں دودھ پلانے کا حق کس طرح ادا کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک غلام یا لونڈی (لے کر اسے دے دے)۔“ نفیلی نے کہا حجاج بن حجاج، بنو اسلم سے تعلق رکھتا ہے اور یہ اسی کے لفظ ہیں۔