4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ البوْلِ فِي المَاءِ الرَّاكدِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

282.01. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا - وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَبُلْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ تَغْتَسِلُ مِنْهُ»...

صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

282.01. ہمام بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ  نے کہا: یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں محمد ﷺ سے بیان کیں، انہوں نے کچھ احادیث سنائیں ان میں سے ایک یہ تھی: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کھڑے ہوئے پانی میں، جو چل نہ رہا ہو، پیشاب نہ کرو کہ پھر تم اس میں نہاؤ۔‘‘ ...


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...)

حکم: صحیح

25. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا اللَّاعِنَيْنِ قَالُوا وَمَا اللَّاعِنَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ ظِلِّهِمْ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے )

مترجم: DaudWriterName

25. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے دو کاموں سے بچو۔‘‘ صحابہ کرام‬ ؓ ن‬ے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لعنت کے وہ کون سے دو کام ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جو لوگوں کے راستے میں یا ان کے سائے میں پاخانہ کرتا ہے۔‘‘ ...


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...)

حکم: حسن

26. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَبُو حَفْصٍ وَحَدِيثُهُ أَتَمُّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے )

مترجم: DaudWriterName

26. سیدنا معاذ بن جبل ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے تین کاموں سے بچو۔‘‘ (یعنی) پانی کے گھاٹ پر پاخانہ کرنے سے، عین راستے میں یا (لوگوں کے) سائے میں۔‘‘


9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْبَوْلِ فِي الْم...)

حکم: صحیح

68. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ...

جامع ترمذی : كتاب: طہارت کے احکام ومسائل (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی کراہت کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

68. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی آدمی ٹھہرے ہوئے پانی۱؎ میں پیشاب نہ کرے پھر اس سے وضو کرے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں جابر ؓ سے بھی روایت ہے۔