الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ اعْتِكَافِ المُسْتَحَاضَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 309. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ تَرَى الدَّمَ»، فَرُبَّمَا وَضَعَتِ الطَّسْتَ تَحْتَهَا مِنَ الدَّمِ، وَزَعَمَ أَنَّ عَائِشَةَ رَأَتْ مَاءَ العُصْفُرِ، فَقَالَتْ: كَأَنَّ هَذَا شَيْءٌ كَانَتْ فُلاَنَةُ تَجِدُهُ... صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب:عورت کے لیے استحاضہ کی حالت میں اعتکاف ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 309. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے ساتھ آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی ایک نے اعتکاف کیا جبکہ وہ استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ وہ اکثر خون دیکھتی رہتیں اور عام طور پر وہ پنے نیچے خون کی وجہ سے چشت رکھ لیا کرتی تھیں۔ راوی حدیث حضرت عکرمہ نے کہا کہ (کسی تقریب میں) حضرت عائشہ ؓ نے کسم کا پانی دیکھا تو فرمایا: یہ تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے فلاں صاحبہ کو استحاضہ کا خون آتا ہے۔ ... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ اعْتِكَافِ المُسْتَحَاضَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 310. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ، فَكَانَتْ تَرَى الدَّمَ وَالصُّفْرَةَ وَالطَّسْتُ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي» صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب:عورت کے لیے استحاضہ کی حالت میں اعتکاف ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 310. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ آپ کی ایک اہلیہ نے اعتکاف کیا تو وہ خون اور زردی دیکھتی تھیں۔ طشت ان کے نیچے ہوتا اور وہ اسی حالت میں نماز پڑھتی تھیں۔ الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِكَافِ (بَابُ اعْتِكَافِ المُسْتَحَاضَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2037. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ مُسْتَحَاضَةٌ فَكَانَتْ تَرَى الْحُمْرَةَ وَالصُّفْرَةَ فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي... صحیح بخاری : کتاب: اعتکاف کے مسائل کا بیان (باب : کیا مستحاضہ عورت اعتکاف کرسکتی ہے؟ ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 2037. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ آپ کی ایک بیوی نے استحاضے کی حالت میں اعتکاف کیا۔ وہ سرخ اور زردی دیکھا کر تی تھی۔ بعض اوقات جب وہ نماز پ پڑھتی تو ہم اس کے نیچے طشت رکھ دیتے تھے۔ الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَنْ قَالَ إِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ تَدَ...) حکم: لم تتم دراسته()(الألباني) 286. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ، أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضَةِ, فَإِنَّهُ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ, فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ، فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ, فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي, فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: وقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا بِهِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ كِتَابِهِ هَكَذَا ثُمَّ، حَدَّثَنَا بِهِ بَعْد... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: (مستحاضہ کو) جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 286. جناب عروہ بن زبیر، فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ سے راوی ہیں کہا کہ انہیں (فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو) استحاضہ آتا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا ”جب خون حیض کا ہو جو کہ سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے تو جب یہ آئے تو نماز سے رکی رہو اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو۔ یہ ایک رگ ہوتی ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ محمد بن مثنیٰ نے کہا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں اپنی کتاب سے ایسے ہی بیان کیا (یعنی عروہ اور فاطمہ ؓ کے مابین کوئی واسطہ نہیں تھا) اور بعد میں جب اپنے حفظ سے روایت کیا تو اس سند میں عائشہ ؓ کا ذکر کیا، کہا کہ فاطمہ کو استحاضہ آتا تھ... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَنْ قَالَ تَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ) حکم: لم تتم دراسته()(الألباني) 304. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي بْنَ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ، أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ, فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ، فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى وَحَدَّثَنَا بِهِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حِفْظًا فَقَالَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرُوِيَ ع... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ (مستحاضہ) ہر نماز کے لیے وضو کرے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 304. سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ سے روایت ہے کہ انہیں استحاضہ ہوتا تھا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا ”جب حیض کا خون آئے اور یہ سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے، تو جب یہ شروع ہو تو نماز سے رک جاؤ اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو۔“ امام ابوداؤد ؓ نے بیان کیا کہ ابن مثنیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ حدیث ابن ابی عدی نے اپنے حفظ سے بیان کی تو اس کی سند میں عائشہ کا اضافہ کیا (یعنی عروہ عن عائشہ عن فاطمہ)۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: علاء بن مسیب اور شعبہ سے مروی ہے (دونوں) حکم سے وہ ابو جعفر سے روایت کرتے ہیں۔ علاء نے مرفوعاً نبی کریم ﷺ سے اور شعبہ نے ابو ج... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَعْتَكِفُ) حکم: لم تتم دراسته()(الألباني) 2476. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتِ: اعْتَكَفَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ، فَكَانَتْ تَرَى الصُّفْرَةَ، وَالْحُمْرَةَ، فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَهَا، وَهِيَ تُصَلِّي.... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: استحاضہ والی اعتکاف کر سکتی ہے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 2476. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج سے ایک نے آپ ﷺ کے ساتھ اعتکاف کیا۔ اسے زردی مائل یا سرخ سا خون آتا تھا۔ (استحاضہ کی وجہ سے) تو ہم کبھی اس کے نیچے لگن بھی رکھ دیا کرتے تھے اور وہ نماز پڑھا کرتی تھیں۔ الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 125. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَبْدَةُ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ فِي حَدِيثِهِ وَقَالَ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ حَتَّى يَجِيءَ ذَلِكَ الْوَقْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَ... جامع ترمذی : كتاب: طہارت کے احکام ومسائل (باب: مستحاضہ کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 125. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! میں ایسی عورت ہوں کہ مجھے استحاضہ کا خون۱؎ آتا ہے تو میں پاک ہی نہیں رہ پاتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں، یہ تو ایک رگ ہے حیض نہیں ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو۔ اور جب وہ چلا جائے (یعنی حیض کے دن پورے ہو جائیں) تو خون دھو کر (غسل کر کے) نماز پڑھو‘‘، ابو معاویہ کی روایت میں ہے؛ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نماز کے لیے وضو کرو یہاں تک کہ وہ وقت (حیض کا وقت) آجائے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 8 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ الْفَرْقِ بَيْنَ دَمِ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَ...) حکم: حسن صحیح()(الألباني) 215. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنْ الصَّلَاةِ فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ... سنن نسائی : کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ (باب: حیض اور استحاضے کے خون میں فرق ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 215. حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ نے کہا کہ مجھے استحاضے کا خون آتا تھا تو مجھ سے اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جب حیض کا خون آ رہا ہو اور یہ سیاہی مائل خون ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے، تو نماز سے رک جاؤ اور جب دوسرا خون (استحاضے کا) ہو تو وضو کر کے نماز پڑھا کرو یہ تو رگ (کا خون) ہے۔‘‘ ... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 9 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ الْفَرْقِ بَيْنَ دَمِ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَ...) حکم: حسن صحیح()(الألباني) 216. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ هَذَا مِنْ كِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ حِفْظِهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنْ الصَّلَاةِ وَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُ... سنن نسائی : کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ (باب: حیض اور استحاضے کے خون میں فرق ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 216. محمد بن مثنی نے کہا، ہمیں یہ روایت (۲۱۶) ابن ابی عدی نے اپنی کتاب سے بیان کی اور (مندرجہ ذیل) روایت (۲۱۷) اپنے حفظ سے بیان کی۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو استحاضہ آتا تھا تو انھیں اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے۔ جب یہ خون آئے تو نماز سے رک جاؤ اور جب دوسرا خون ہو تو (ہر نماز کے لیے) وضو کرو اور نماز پڑھو۔‘‘ امام ابو عبدالرحمٰن (نسائی بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث کو بہت سے راویوں نے بیان کیا ہے، لیکن... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ الْفَرْقِ بَيْنَ دَمِ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَ...) حکم: حسن صحیح()(الألباني) 362. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنْ الصَّلَاةِ وَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ هَذَا مِنْ كِتَابِهِ... سنن نسائی : کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل (باب: حیض اور استحاضے کے خون میں فرق ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 362. حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ سے منقول ہے کہ انھیں اسحاضہ آتا تھا۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’جب حیض کا خون آئے، اور یہ سیاہ خون ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے، تو نماز سے رک جاؤ۔ اور جب دوسرا خون ہو تو وضو کرکے نماز پڑھتی رہو کیونکہ یہ ایک رگ کا خون ہے۔‘‘ محمد بن مثنی نے فرمایا: ابن ابی عدی نے یہ حدیث ہمیں اپنی کتاب سے بیان فرمائی (جب کہ آئندہ حدیث: ۳۶۳ اپنے حافظے سے بیان فرمائی۔) ... الموضوع: الفرق بين دم الحيض والاستحاضة (العبادات) موضوع: حیض و استحاضہ کے درمیان فرق (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15