الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ أَكْلِ الْمُحْدِثِ الطَّعَامَ، وَأَن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 374. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، - قَالَ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ - حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ»، فَذَكَرُوا لَهُ الْوُضُوءَ فَقَالَ: «أُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ فَأَتَوَضَّأَ؟»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: بے وضو شخص کے لیے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں اور وضو فوری طور پر کرنا ضروری نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 374. حماد نے عمرو بن سے، انہوں نے سعید بن حویرث سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کہ نبی اکرمﷺ (ہاتھ دھو کر) بیت الخلا سے نکلے تو آپﷺ کے سامنے کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے آپﷺ سے وضو کا تذکرہ کیا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’(کیا) میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں کہ وضو کروں؟‘‘ ... الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ أَكْلِ الْمُحْدِثِ الطَّعَامَ، وَأَن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 374.01. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، وَأُتِيَ بِطَعَامٍ» فَقِيلَ لَهُ: أَلَا تَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: «لِمَ؟ أَأُصَلِّي فَأَتَوَضَّأَ؟... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: بے وضو شخص کے لیے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں اور وضو فوری طور پر کرنا ضروری نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 374.01. سفیان بن عیینہ نے عمرو سے باقی ماندہ سابقہ سند سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کیا، کہتے تھے کہ ہم نبی اکرمﷺ کے پاس تھے کہ آپﷺ قضائے حاجت کی جگہ سے (ہاتھ دھو کر) آئے تو آپﷺ کے سامنے کھانا پیش کیا گیا، آپﷺ سے عرض کیا گیا: کیا آپﷺ وضو نہیں فرمائیں گے؟ آپﷺ نے جواب دیا: ’’کس لیے؟ کیا مجھے نماز پڑھنی ہے کہ وضو کروں؟‘‘ ... الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ أَكْلِ الْمُحْدِثِ الطَّعَامَ، وَأَن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 374.02. وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، مَوْلَى آلِ السَّائِبِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: «ذَهَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْغَائِطِ، فَلَمَّا جَاءَ قُدِّمَ لَهُ طَعَامٌ»، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تَوَضَّأُ؟ قَالَ: «لِمَ؟ أَلِلصَّلَاةِ؟»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: بے وضو شخص کے لیے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں اور وضو فوری طور پر کرنا ضروری نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 374.02. محمد بن مسلم طائفی نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے آل سائب کے آزاد کردہ غلام سعید بن حویرث سے روایت کیا کہ اس نے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کو (یہ) کہتے ہوئے سنا: اللہ کے رسولﷺ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب آپﷺ آئے تو آپﷺ کو کھانا پیش کیا گیا، آپﷺ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا آپﷺ وضو نہیں فرمائیں گئے؟ آپﷺ نے جواب دیا: ’’کس لیے؟ کیا نماز کے لیے؟‘‘ ... الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ أَكْلِ الْمُحْدِثِ الطَّعَامَ، وَأَن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 374.03. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حُوَيْرِثٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى حَاجَتَهُ مِنَ الْخَلَاءِ، فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَأَكَلَ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً»، قَالَ: وَزَادَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ لَمْ تَوَضَّأْ؟ قَالَ: «مَا أَرَدْتُ صَلَاةً فَأَتَوَضَّأَ» وَزَعَمَ عَمْرٌو، أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: بے وضو شخص کے لیے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں اور وضو فوری طور پر کرنا ضروری نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 374.03. حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بیت الخلاء والی ضرورت پوری کی تو آپﷺ کے قریب کھانا لایا گیا، آپﷺ نے کھانا تناول فرمایا اور پانی کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور ابن جریج کا قول ہے کہ مجھے عمروبن دینار نے سعید بن حویرث سے چیز زائد بتائی کہ نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا گیا، آپﷺ نے وضو نہیں فرمایا؟ آپﷺ نے جواب دیا: ’’میں نے نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں کیا، کہ وضو کروں‘‘ اور عمرو کا قول ہے اس نے سعید بن حویرث سے سنا ہے۔ ... الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ قَبْلَ الطَّعَامِ) حکم: صحیح 1847. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ قَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ و قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ كَانَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ يَكْرَهُ غَسْلَ الْيَدِ قَبْلَ الطَّعَامِ وَكَانَ يَكْرَ... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: کھانے سے پہلے وضو نہ کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1847. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پاخانہ سے تشریف لائے، توآپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، صحابہ نے عرض کیا: کیا آپﷺ کے لیے وضوکا پانی لائیں؟ آپ نے فرمایا: ’’مجھے نماز کے لیے جاتے وقت وضو کا حکم دیاگیا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اسے عمروبن دینارنے سعید بن حویرث کے واسطہ سے ابن عباس سے روایت کی ہے۔ ۳۔ علی بن مدینی کہتے ہیں:یحیی بن سعید نے کہا: سفیان ثوری کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا مکروہ سمجھتے تھے، وہ پیالہ کے نیچے چپاتی رکھنا بھی مکروہ سمجھتے تھے۔ ... الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 6 سنن النسائي: کِتِابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ (بَابُ الْوُضُوءُ لِكُلِّ صَلَاةٍ) حکم: صحیح 132. أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيَّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ... سنن نسائی : کتاب: وضو کا طریقہ (باب: ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا(مستحب ہے) ) مترجم: NisaiWriterName 132. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ بیت الخلا سے باہر تشریف لائے اور آپ کو کھانا پیش کیا گیا۔ صحابہ نے پوچھا کہ ہم آپ کے لیے وضو کا پانی نہ لائیں؟ آپ نے فرمایا ’’مجھے وضو کا حکم صرف اس وقت ہے جب میں نماز کے لیے اٹھوں۔‘‘ الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 7 سنن النسائي: کِتِابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ (بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ) حکم: صحیح 182. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفًا فَجَاءَهُ بِلَالٌ فَخَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً... سنن نسائی : کتاب: وضو کا طریقہ (باب: آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے )سے وضو نہ کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 182. حضرت ام سلمہ ؓ سے مرووی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے کندھے کا گوشت کھایا، پھر آپ کے پاس بلال آئے تو آپ نماز کے لیے تشریف لے گئے اور پانی کو چھوا تک نہیں۔ الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 8 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُل...) حکم: صحیح 255. أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَمْرٌو كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ زَادَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ... سنن نسائی : کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ (باب: جنبی کے لیے کھاتے وقت وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: NisaiWriterName 255. حضرت عائشہ ؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ اور عمرو نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب جنابت کی حالت میں کھانے یا سونے کا ارادہ فرماتے تو وضو فرما لیتے۔ عمرو نے اپنی حدیث میں یہ لفظ زیادہ بیان کیے کہ نماز والا وضو فرما لیتے تھے۔ الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 9 سنن ابن ماجه: کِتَابُ التَّيَمَُ (بَابٌ فِي الْجُنُبِ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ) حکم: صحیح 591. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَغُنْدَرٌ وَوَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ سنن ابن ماجہ : کتاب: تیمم کے احکام ومسائل (باب: جنبی (غسل کیے بغیر ) کھا پی سکتا ہے ) مترجم: MajahWriterName 591. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو جب غسل کی حاجت ہوتی اور (اسی دوران میں) آپ کچھ تناول فرمانا چاہتے تو ( کھانے سے پہلے) وضو کر لیتے۔ الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الطَّعَامِ) حکم: ضعیف 3260. حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُكْثِرَ اللَّهُ خَيْرَ بَيْتِهِ، فَلْيَتَوَضَّأْ إِذَا حَضَرَ غَدَاؤُهُ، وَإِذَا رُفِعَ» سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانا کھاتے وقت ہاتھ منہ دھونا ) مترجم: MajahWriterName 3260. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس کو یہ بات پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں زیادہ برکت دے، اسے چاہیے کہ جب کھانا پیش کیا جائے اور جب (فارغ ہونے کے بعد) کھانا اٹھایا جائے تو وضو کرے۔‘‘ الموضوع: الوضوء قبل الأكل (العبادات) موضوع: کھانے سے پہلے وضو کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11