الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ نَسْخِ مَتَاعِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُه...) حکم: حسن 2298. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ}[البقرة: 240]، فَنُسِخَ ذَلِكَ بِآيَةِ الْمِيرَاثِ بِمَا فَرَضَ لَهُنَّ مِنَ الرُّبُعِ، وَالثُّمُنِ، وَنُسِخَ أَجَلُ الْحَوْلِ, بِأَنْ جُعِلَ أَجَلُهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ... سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: جس کا شوہر فوت ہو جائے اس کو ایک سال تک کا خرچ دینا منسوخ ہے ) مترجم: DaudWriterName 2298. آیت کریمہ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ} ” اور تم میں سے جو لوگ فوت ہو جائیں اور اپنے پیچھے اپنی بیویاں چھوڑ جائیں تو (انہیں چاہیئے کہ) اپنی بیویوں کے لیے وصیت کر جائیں کہ ایک سال تک انہیں خرچ دینا ہے اور گھر سے نہیں نکالنا ہے۔“ کی تفسیر میں سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ یہ حکم آیت میراث سے منسوخ ہے اور انہیں چوتھا یا آٹھواں حصہ ملے گا۔ اور ایک سال کی مدت بھی منسوخ ہے اور اب اس کی مدت (عدت صرف) چار ماہ دس دن ہے۔ ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي عِدَّةِ الْحَامِلِ) حکم: صحيح م خ معلقا بتمامه وموصولا مختصرا 2306. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ الزُّهْرِيِّ, يَأْمُرُهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ، فَيَسْأَلَهَا عَنْ حَدِيثِهَا، وَعَمَّا قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ اسْتَفْتَتْهُ؟ فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، يُخْبِرُهُ: أَنَّ سُبَيْعَةَ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ بْنِ خَوْلَةَ -و... سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: حاملہ کی عدت کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2306. عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کا بیان ہے کہ اس کے والد نے عمر بن عبداللہ بن ارقم زہری کو خط لکھا اور اسے حکم دیا کہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ ؓ کے پاس جائے اور اس سے اس کا قصہ دریافت کرے اور یہ کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے کیا فرمایا تھا، جب اس نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھا تھا؟ چنانچہ عمر بن عبداللہ نے، عبداللہ بن عتبہ کو لکھ بھیجا کہ سبیعہ نے بتایا کہ وہ سعد بن خولہ کی زوجیت میں تھی جو کہ قبیلہ بنی عامر بن لؤی میں سے تھے۔ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور حجۃ الوداع کے موقع پر ان کی وفات ہوئی تھی اور ان دنوں وہ حمل سے تھی۔ ان کی وفات کے بعد چند ہی روز گزرے تھے کہ بچے کی و... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي عِدَّةِ الْحَامِلِ) حکم: صحیح 2307. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ عُثْمَانُ، حَدَّثَنَا وَقَالَ ابْنُ الْعَلَاءِ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ, لَأُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ الْقُصْرَى بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ وَعَشْرًا .... سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: حاملہ کی عدت کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2307. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ جو چاہے میں اس سے مباہلہ کر سکتا ہوں کہ چھوٹی سورۃ نساء (سورۃ الطلاق) چار ماہ دس دن (کے سابقہ حکم) کے بعد ہی نازل ہوئی تھی۔ (یہ حکم سورۃ البقرہ کی آیت 234 میں وارد ہوا ہے)۔ الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْه...) حکم: صحیح 1193. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ بْنِ بَعْكَكٍ قَالَ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ يَوْمًا فَلَمَّا تَعَلَّتْ تَشَوَّفَتْ لِلنِّكَاحِ فَأُنْكِرَ عَلَيْهَا فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ تَفْعَلْ فَقَدْ حَلَّ أَجَلُهَا .... جامع ترمذی : كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: شوہر کی وفات کے بعد بچہ جننے والی عورت کی عدت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1193. ابو سنابل بن بعکک ؓ کہتے ہیں کہ سبیعہ نے اپنے شوہر کی موت کے تئیس یا پچیس دن بعد بچہ جنا، اور جب وہ نفاس سے پاک ہو گئی تو نکاح کے لیے زینت کرنے لگی، اس پر اعتراض کیا گیا، اور نبی اکرم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’اگر وہ ایسا کرتی ہے (تو حرج کی بات نہیں) اس کی عدت پوری ہو چکی ہے‘‘۔ ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْه...) حکم: صحیح 1193.01. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ نَحْوَهُ و قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي السَّنَابِلِ حَدِيثٌ مَشْهُورٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَلَا نَعْرِفُ لِلْأَسْوَدِ سَمَاعًا مِنْ أَبِي السَّنَابِلِ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ لَا أَعْرِفُ أَنَّ أَبَا السَّنَابِلِ عَاشَ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ أَنَّ الْحَامِلَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا إِذَا ... جامع ترمذی : كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: شوہر کی وفات کے بعد بچہ جننے والی عورت کی عدت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1193.01. امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابو سنابل کی حدیث مشہور اور اس سند سے غریب ہے۔ ۲۔ ہم ابو سنابل سے اسود کا سماع نہیں جانتے ہیں۔ ۳۔ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد ابو سنابل زندہ رہے یا نہیں۔ ۴۔ اس باب میں ام سلمہ ؓ سے بھی حدیث روایت ہے۔ ۵۔ صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ حاملہ عورت جس کا شوہر فوت ہو چکا ہو جب بچہ جن دے تو اس کے لیے شادی کرنا جائز ہے، اگرچہ اس کی عدت پوری نہ ہوئی ہو۔ سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے۔ ۶۔ اور صحابہ کرام وغیرہ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْه...) حکم: صحیح 1194. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تَذَاكَرُوا الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا الْحَامِلَ تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ قَدْ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ فَاسْتَفْتَتْ رَ... جامع ترمذی : كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: شوہر کی وفات کے بعد بچہ جننے والی عورت کی عدت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1194. سلیمان بن یسار کہتے ہیں: ابوہریرہ، ابن عباس اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن ؓ نے آپس میں اس حاملہ عورت کا ذکرکیا جس کا شوہرفوت ہوچکا ہو اور اس نے شوہر کی وفات کے بعد بچہ جنا ہو، ابن عباس ؓ کا کہنا تھا کہ وضع حمل اور چار ماہ دس دن میں سے جو مدت بعد میں پوری ہوگی اس کے مطابق وہ عدت گزارے گی، اورابوسلمہ کا کہنا تھا کہ جب اس نے بچہ جن دیا تو اس کی عدت پوری ہوگئی، اس پر ابوہریرہ ؓ نے کہا: میں اپنے بھتیجے یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں۔ پھر ان لوگوں نے (ایک شخص کو) ام المومنین ام سلمہ ؓ کے پاس (مسئلہ معلوم کرنے کے لیے) بھیجا، تو انہوں نے کہا: سبیعہ اسلمیہ نے اپنے شوہر کی وفات... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَو...) حکم: صحیح 3514. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اخْتَلَفَا فِي الْمَرْأَةِ تُنْفَسُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ آخِرُ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ إِذَا نُفِسَتْ فَقَدْ حَلَّتْ فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ فَجَاءَهُمْ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهَا قَالَتْ وَلَدَتْ ... سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے ) مترجم: NisaiWriterName 3514. حضرت سلیمان بن یسار سے منقول ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ اور حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن کا اس عورت کے بارے میں اختلاف ہوگیا جسے اپنے خاوند کی وفات سے چند دن بعد بچہ پیدا ہوگیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے فرمایا: اسے دونوں میں سے بعد والی عدت گزارنی ہوگی۔ حضرت ابوسلمہ نے فرمایا: جب بچہ پید ہوجائے تو اس کی عدت ختم ہوجاتی ہے۔ اتنے میں حضرت ابوہریرہ ؓ آگئے۔ وہ فرمانے لگے: میں اپنے بھتیجے ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی تائید کرتا ہوں۔ انہوں نے حضرت ابن عباس کے مولیٰ کریب کو حضرت ام سلمہؓ کے پاس یہ مسئلہ پوچھنے کے لیے بھیجا۔ اس نے واپس آکر بتلایا کہ انہوں نے فرمایا ہے: سبیعہ نے ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَو...) حکم: صحیح 3515. أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا وَضَعَتْ الْمَرْأَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَإِنَّ عِدَّتَهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَبَعَثْنَا كُرَيْبًا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ فَجَاءَنَا مِنْ عِنْدِهَا أَنَّ سُبَيْعَةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّ... سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے ) مترجم: NisaiWriterName 3515. حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں‘ حضرت ابوہریرہ ؓ اور حضرت ابن عباس ؓ اکٹھے بیٹھے تھے۔ حضرت ابن عباس ؓ فرمانے لگے: جب کوئی عورت اپنے خاوند کی وفات کے بعد بچہ جن دے تو اس کی عدت دونوں میں سے آخری ہے۔ حضرت ابوسلمہ نے کہا: ہم نے حضرت کریب کو حضرت ام سلمہؓ کے پاس اس کے بارے میں پوچھنے کے لیے بھیجا۔ چنانچہ وہ ان کے پاس سے ہو کر ہمارے پاس یہ خبر لائے کہ سبیعہ کا خاوند فوت ہوگیا تھا اور اس نے خاوند کی وفات کے چند دن بعد بچہ جن دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے نکاح کرنے کی اجازت دے دی۔ ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَو...) حکم: صحیح 3516. أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهَا سُبَيْعَةُ كَانَتْ تَحْتَ زَوْجِهَا فَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ حُبْلَى فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ فَقَالَ مَا يَصْلُحُ لَكِ أَنْ تَنْكِحِي حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ فَمَكَ... سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے ) مترجم: NisaiWriterName 3516. نبیﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کی ایک عورت جس کا نام سبیعہ تھا‘ وہ اپنے خاوند کے نکاح میں تھی کہ اس کا خاوند فوت ہوگیا جب کہ وہ حاملہ تھی۔ حضرت ابوسنابل بن بعکک ؓ نے اسے شادی کا پیغام بھیجا لیکن اس نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کردیا۔ چنانچہ وہ کہنے لگے: تیرے لیے تو ابھی نکاح کرنا درست ہی نہیں حتیٰ کہ دونوں راتیں گزریں تو اس نے بچہ جن دیا تھا۔ وہ رسول اللہﷺکے پاس آئی تو آپ نے فرمایا: ”تو نکاح کرسکتی ہے۔“ ... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَو...) حکم: صحیح 3517. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ فَوَلَدَتْ لِأَدْنَى مِنْ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ مِنْ يَوْمِ مَاتَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ آخِرُ الْأَجَلَيْنِ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّ... سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے ) مترجم: NisaiWriterName 3517. حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں اور حضرت ابوہریرہ ؓ حضرت ابن عباس ؓ کے پاس موجود تھے کہ ایک عورت آئی اور اس نے کہا: میرا خاوند فوت ہوا تو میں حاملہ تھی۔ میں نے اس کی وفات کے بعد چار ماہ (دس دن) پورے ہونے سے پہلے بچہ جن دیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ دونوں مدتوں میں سے آخری مدت پوری کرنی ہوگی۔ ابوسلمہ نے کہا کہ نبیﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص نے مجھے خبر دی کہ سبیعہ اسلمیہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میرا خاوند فوت ہوگیا۔ میں حاملہ تھی۔ میں نے چار ماہ (دس دن) سے پہلے بچہ جن دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے نکاح کرنے کی اجازت دے دی۔ حض... الموضوع: عدة المتوفى عنها زوجها (الأحوال الشخصية) Topics: شوہر کی وفات کی صورت میں عدت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30