الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ الخَمْرَ مَا خَامَرَ الع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5588. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ، عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ نَزَلَ تَحْرِيمُ الخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ: العِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالعَسَلِ، وَالخَمْرُ مَا خَامَرَ العَقْلَ. وَثَلاَثٌ، وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُفَارِقْنَا حَتَّى يَعْهَدَ إِلَيْنَا عَهْدًا: الجَدُّ، وَالكَلاَلَةُ، وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا قَالَ: قُلْتُ يَا أَبَا... صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ جو بھی پینے والی چیز عقل کو مدہوش کردے وہ ” خمر“ ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5588. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا سیدنا عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہا: جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو اس وقت وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی انگور سے، کھجور سے گندم سے، جو اور شہد سے، خمر وہ مشروب ہے جو عقل کو مخمور کر دے۔ تین مسائل ایسے ہیں۔ میری خواہش تھی کہ رسول اللہ ﷺ ہم سے جدا ہونے سے پہلے ان کا حکم بتا دیتے وہ یہ ہیں دادے کا ترکہ، کلالہ کا مسئلہ اور سود کے مسائل راوئ حدیث ابو حیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے ابو عمرو! ایک مشروب سندھ میں چاولوں سے تیار ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ چیز نبی ﷺ کے مبارک دور میں پائی نہیں ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي نُزُولِ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 3032. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَطَبَ عُمَرُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ أَلَا وَإِنَّ الْخَمْرَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا يَوْمَ نَزَلَ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ مِنْ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ وَالْعَسَلِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلَاثَةُ أَشْيَاءَ وَدِدْتُ أَيُّهَا النَّاسُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَهِدَ إِلَيْنَا فِيهَا الْجَدُّ وَالْكَلَالَةُ ... صحیح مسلم : کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان (باب: شراب کی حرمت کانزول ) مترجم: MuslimWriterName 3032. علی بن مسہر نے ابو حیان سے، انھوں نے شعبی سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے منبر پر (کھڑے ہوکر) خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی، پھر کہا: اس کے بعد: سنو! شراب کی حرمت نازل ہوئی، جس دن وہ نازل ہوئی (اس وقت) وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی۔گندم، جو، خشک کھجور، انگور اور شہد سے، خمر وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔ اور لوگو! تین چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق میں شدت سے چاہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے بارے میں ہمیں اور زیادہ قطعیت سے بتایا ہوتا: دادا اور کلالہ کی میراث اور سود کے ابواب می... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي نُزُولِ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 3032.01. و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولَ أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ فَإِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلَاثٌ أَيُّهَا النَّاسُ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَهِدَ إِلَيْنَا فِيهِنَّ عَهْدًا نَنْتَهِي إِلَيْهِ الْجَدُّ وَالْكَلَالَةُ وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّب... صحیح مسلم : کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان (باب: شراب کی حرمت کانزول ) مترجم: MuslimWriterName 3032.01. ابن ادریس نے کہا: ہمیں ابو حیان نے شعبی سے حدیث بیان کی۔ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کے منبر پر فرماتے ہوئے سنا: حمد وثنا کےبعد، لوگو! شراب کی حرمت نازل ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی تھی، انگور، کھجور، شہد، گندم اور جو سے اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانک دے۔ لوگو! تین چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق میں چاہتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں اور زیادہ قطیعت سے واضح فرما دیتے: دادا اور کلالہ کی میراث اور سود کی صورتوں میں سے چند صورتیں۔ ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي نُزُولِ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 3032.02. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي حَيَّانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا غَيْرَ أَنَّ ابْنَ عُلَيَّةَ فِي حَدِيثِهِ الْعِنَبِ كَمَا قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ وَفِي حَدِيثِ عِيسَى الزَّبِيبِ كَمَا قَالَ ابْنُ مُسْهِرٍ... صحیح مسلم : کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان (باب: شراب کی حرمت کانزول ) مترجم: MuslimWriterName 3032.02. اسماعیل بن علیہ اور عیسیٰ بن یونس دونوں نے ابوحیان سے اسی سند کے ساتھ ان دونوں کی حدیث کے مانند روایت کی، البتہ ابن علیہ کی حدیث میں ہے: انگور، جس طرح ابن ادریس نے کہا ہے۔ اور عیسیٰ کی روایت میں کشمش ہے۔ جس طرح ابن مسہر نے کہا ہے۔ الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدِّ) حکم: ضعیف 2896. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنً أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنَ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي مِنْ مِيرَاثِهِ فَقَالَ لَكَ السُّدُسُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ لَكَ سُدُسٌ آخَرُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ قَالَ قَتَادَةُ فَلَا يَدْرُونَ مَعَ أَيِّ شَيْءٍ وَرَّثَهُ قَالَ قَتَادَةُ أَقَلُّ شَيْءٍ وَرِثَ الْجَدُّ السُّدُسُ... سنن ابو داؤد : کتاب: وراثت کے احکام و مسائل (باب: دادا کی وراثت کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2896. سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا: میرا پوتا فوت ہو گیا ہے، تو میرے لیے اس کی وراثت میں سے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیرے لیے چھٹا حصہ ہے۔“ جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: ”تیرے لیے ایک اور چھٹا حصہ بھی ہے۔“ جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: ”یہ دوسرا چھٹا حصہ تحفہ ہے۔“ قتادہ ؓ نے کہا: لوگ نہیں جان سکے کہ کس چیز کے ساتھ اسے وارث بنایا۔ قتادہ نے (یہ بھی) کہا: دادا کا کم از کم حصہ وراثت چھٹا ہے۔ ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدِّ) حکم: صحیح 2897. حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنْ عُمَرَ قَالَ أَيُّكُمْ يَعْلَمُ مَا وَرَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَدَّ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ أَنَا وَرَّثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّدُسَ قَالَ مَعَ مَنْ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ لَا دَرَيْتَ فَمَا تُغْنِي إِذًا... سنن ابو داؤد : کتاب: وراثت کے احکام و مسائل (باب: دادا کی وراثت کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2897. سیدنا عمر ؓ نے پوچھا تم میں سے کوئی جانتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دادا کو کیا وراثت دی تھی؟ تو سیدنا معقل بن یسار ؓ نے کہا: میں جانتا ہوں، رسول اللہ ﷺ نے اسے چھٹا حصہ دیا تھا۔ انہوں نے پوچھا: کس کے ساتھ؟ کہا: مجھے نہیں معلوم۔ تو عمر ؓ نے کہا: تم نے نہیں جانا (تمہارا ادھوری بات بتانے کا) کیا فائدہ؟ ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ) حکم: صحیح 3669. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ: مَا خَامَرَ الْعَقْلَ. وَثَلَاثٌ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُفَارِقْنَا حَتَّى يَعْهَدَ إِلَيْنَا فِيهِنَّ عَهْدًا نَنْتَهِي إِلَيْهِ: الْجَدُّ، وَالْكَلَالَةُ، وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا.... سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: شراب کی حرمت کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3669. سیدنا عمر ؓ سے مروی ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت یہ پانچ چیزوں سے تیار ہوتی تھی یعنی انگور، کھجور، شہد ، گندم اور جَو سے۔ اور شراب (خمر) سے مراد ہر وہ چیز ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے۔ اور تین باتوں کے متعلق میری خواہش یہ رہی ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کی وضاحت کرنے سے پہلے ہم سے جدا نہ ہوئے ہوتے۔ دادا کی وراثت، کلالہ کا حصہ اور سود کے بعض مسائل۔ ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدِّ) حکم: ضعیف 2099. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي فِي مِيرَاثِهِ قَالَ لَكَ السُّدُسُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ لَكَ سُدُسٌ آخَرُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ قَالَ إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ... جامع ترمذی : كتاب: وراثت کے احکام ومسائل (باب: دادا کی میراث کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2099. عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا: میرا پوتا مرگیا ہے، مجھے اس کی میراث میں سے کتنا حصہ ملے گا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’تمہیں چھٹا حصہ ملے گا، جب وہ مڑکرجانے لگا تو آپ نے اسے بلا کر کہا: ’’تمہیں ایک اور چھٹاحصہ ملے گا‘‘، پھر جب وہ مڑکر جانے لگا تو آپﷺ نے اسے بلایا کر فرمایا: ’’دوسرا چھٹا حصہ بطور خوراک ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں معقل بن یسار ؓ سے بھی روایت ہے۔ ... الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابُ فَرَائِضِ الْجَدِّ) حکم: صحیح 2722. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِفَرِيضَةٍ فِيهَا جَدٌّ فَأَعْطَاهُ ثُلُثًا أَوْ سُدُسًا .... سنن ابن ماجہ : کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل (باب: داداکاحصہ ) مترجم: MajahWriterName 2722. حضرت معقل بن یسار مزنی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کی خدمت میں وراثت کا ایک مسئلہ پیش کیا گیا جس میں دادا بھی تھا۔ تو میں نے نبی ﷺ کو سنا کہ آپﷺ نے اسے تیسرا حصہ یا چھٹا حصہ دیا۔ الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابُ فَرَائِضِ الْجَدِّ) حکم: صحیح 2722. حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَدٍّ كَانَ فِينَا بِالسُّدُسِ سنن ابن ماجہ : کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل (باب: داداکاحصہ ) مترجم: MajahWriterName 2722. معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے خاندان میں ایک دادے کو (اس کے پوتے کے ترکے میں سے) چھٹا حصہ دینے کا فیصلہ دیا۔ الموضوع: ميراث الجد (الأحوال الشخصية) Topics: دادا کا میراث سے حصہ (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10