الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابٌ إِذَا التَقَى الخِتَانَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 291. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، ح وحَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ، ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ الغَسْلُ» تَابَعَهُ عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ شُعْبَةَ، مِثْلَهُ وَقَالَ مُوسَى: حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَخْبَرَنَا الحَسَنُ مِثْلَهُ قال ابو عبداللہ هذا أجود و أوکد و إنما بینا الحدیث لاختلافھم والغسل أحوط۔... صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب: اس بارے میں کہ جب دونوں ختان ایک دوسرے سے مل جائیں تو غسل جنابت واجب ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 291. حضرت ابوہریرہ ؓ سےروایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: ’’جب مرد، عورت کے چاروں اعضاء کے درمیان بیٹھ جائے، پھر کوشش شروع کر دے تو غسل واجب ہو جائے گا۔‘‘ اس حدیث کی متابعت عمرو بن مرزوق نے بواسطہ شعبہ (عن قتادہ) کی ہے۔ اور موسیٰ نے کہا: ہم سے ابان نے حدیث بیان کی، انھوں نے قتادہ سے بیان کی، قتادہ نے حضرت حسن سے یہی روایت بیان کی۔ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 346. حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، - وَاللَّفْظُ لَهُ -، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنَ الْمَرْأَةِ ثُمَّ يُكْسِلُ؟ فَقَالَ: «يَغْسِلُ مَا أَصَابَهُ مِنَ الْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ، وَيُصَلِّي»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: پانی ( سے غسل) صرف (منی کے ) پانی ( کی وجہ ) سے ہے ) مترجم: MuslimWriterName 346. حماد اور ابو معاویہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنےوالد سے، انہوں نے ابو ایوب سے، انہوں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا، کہا: میں رسول اللہ ﷺ سے اس مرد کے بارے میں پوچھا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے، پھر اسے انزال نہیں ہوتا۔ تو آپﷺ نے فرمایا: ’’بیوی سے اسے جو کچھ لگ جائے اس کو دھو ڈالے، پھر وضو کر کے نماز پڑھ لے۔‘‘ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 346.01. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مَحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ - الْمَلِيِّ عَنِ الْمَلِيِّ يَعْنِي بِقَوْلِهِ الْمَلِيِّ عَنِ الْمَلِيِّ - أَبُو أَيُّوبَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: فِي الرَّجُلِ يَأْتِي أَهْلَهُ ثُمَّ لَا يُنْزِلُ قَالَ: «يَغْسِلُ ذَكَرَهُ، وَيَتَوَضَّأُ»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: پانی ( سے غسل) صرف (منی کے ) پانی ( کی وجہ ) سے ہے ) مترجم: MuslimWriterName 346.01. شعبہ نے ہشام بن عروہ سے باقی ماندہ سابقہ سند کےساتھ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت کیا، انہوں نے رسول اللہ ﷺسے روایت کیا کہ آپﷺ نے اس مرد کے بارے میں جواپنی بیوی کے پاس جاتا ہے پھر اسے انزال نہیں ہوتا، فرمایا: ’’وہ اپنے عضو کو دھو لے اور وضو کرے۔‘‘ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 347. وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ح، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يُمْنِ؟ قَالَ عُثْمَانُ: «يَتَوَضَّأُ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، وَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ» قَالَ عُثْمَانُ سَمِ... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: پانی ( سے غسل) صرف (منی کے ) پانی ( کی وجہ ) سے ہے ) مترجم: MuslimWriterName 347. ابو سلمہ نے عطاء بن یسار سے خبر دی کہ انہیں حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالی عنہ نےبیان کیا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ سےپوچھا: آپ کی کیا رائے ہے، جب کسی مرد نے اپنی بیوی سے مجامعت کی اور اس نے منی خارج نہ کی؟ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے (جواب میں) کہا: نماز کے وضو کی طرح وضو کرے اور اپنےعضو کو دھو لے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی۔ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 347.01. وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ يَحْيَى: وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: پانی ( سے غسل) صرف (منی کے ) پانی ( کی وجہ ) سے ہے ) مترجم: MuslimWriterName 347.01. ابوسلمہ نے عطاء بن یسار کی بجائے عروہ بن زبیر سے اور انہوں نےابو ایوب رضی اللہ تعالی عنہ سے خبر دی کہ انہوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی۔ الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نَسْخِ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ وَوُجُوبِ الْغ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 348. وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، ح، وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، وَمَطَرٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا، فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْغُسْلُ» وَفِي حَدِيثِ مَطَرٍ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ قَالَ زُهَيْرٌ: مِنْ بَيْنِهِمْ بَيْنَ أَشْعُبِهَا الْأَرْبَعِ.... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ’’پانی ، صرف پانی سے ہے ‘‘ منسوخ ہے اور ختنے کے مقاماتے کےملنے سے غسل ضروری ہے ) مترجم: MuslimWriterName 348. زہیر بن حرب، ابو غسان مسمعی، محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے کہا: ہم سے معاذ بن ہشام نے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے قتادہ اور مطر نے حسن سے، انہوں نے ابو رافع سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا: ’’جب وہ (مرد) اس (عورت) کی چار شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر اس سے مجامعت کرے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے۔‘‘ مطر کی حدیث میں یہ اضافہ ہے: ’’اگرچہ انزال نہ ہو۔‘‘ اور امام مسلم کے اساتذہ میں سے (صرف) زہیر نے شعبها کی جگہ الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نَسْخِ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ وَوُجُوبِ الْغ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 348.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، كِلَاهُمَا عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ ثُمَّ اجْتَهَدَ وَلَمْ يَقُلْ «وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ’’پانی ، صرف پانی سے ہے ‘‘ منسوخ ہے اور ختنے کے مقاماتے کےملنے سے غسل ضروری ہے ) مترجم: MuslimWriterName 348.01. شعبہ نے قتادہ سے باقی ماندہ اسی سند سے روایت کی۔ فرق یہ ہے کہ شعبہ کی اس روایت میں ثم جهدها کی جگہ ثُمَّ اجْتَهَدَ (پھر سعی کی) ہےاور وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ (اگرچہ انزال نہ ہو) کے الفاظ نہیں ہیں۔ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نَسْخِ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ وَوُجُوبِ الْغ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 349. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ح. صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ’’پانی ، صرف پانی سے ہے ‘‘ منسوخ ہے اور ختنے کے مقاماتے کےملنے سے غسل ضروری ہے ) مترجم: MuslimWriterName 349. دو مختلف سندوں کے ساتھ ابو بردہ کے حوالے سے (ان کے والد) حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اس مسئلے میں مہاجرین اور انصار کے ایک گروہ نے اختلاف کیا۔ انصار نے کہا: غسل صرف (منی کے) زور سے نکلنے یا پانی (کے انزال) سے فرض ہوتا ہے او رمہاجرین نے کہا: بلکہ جب اختلاط ہو تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ (ابو بردہ نے) کہا: حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: میں تمہیں اس مسئلے سے چھٹکارا دلاتا ہوں، میں اٹھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی خدمت میں حاضری کی اجازت طلب کی، مجھے اجازت دے دی گئی تو میں نے کہا: میری ماں، یا کہا: ام المؤمنین! میں آپ سے ایک ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نَسْخِ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ وَوُجُوبِ الْغ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 350. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ، عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ أَهْلَهُ ثُمَّ يُكْسِلُ هَلْ عَلَيْهِمَا الْغُسْلُ؟ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَأَفْعَلُ ذَلِكَ، أَنَا وَهَذِهِ، ثُمَّ نَغْتَسِلُ»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ’’پانی ، صرف پانی سے ہے ‘‘ منسوخ ہے اور ختنے کے مقاماتے کےملنے سے غسل ضروری ہے ) مترجم: MuslimWriterName 350. ام کلثوم نے نبیﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے ایسے مرد کے بارے میں پوچھا جو اپنی اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے، پھر انزال نہیں ہوتا، کیا ان (دونوں) پر غسل ہے؟ اور (اندر) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بھی بیٹھی ہوئی تھیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میں اور یہ (ہم دونوں میاں بیوی) یہ کرتے ہیں، پھر ہم (دونوں) نہاتے ہیں۔‘‘ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فِي الْإِكْسَالِ) حکم: صحیح 214. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي بَعْضُ مَنْ أَرْضَي أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنَّمَا جُعِلَ ذَلِكَ رُخْصَةً لِلنَّاسِ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ, لِقِلَّةِ الثِّيَابِ ثُمَّ أَمَرَ بِالْغُسْلِ وَنَهَى عَنْ ذَلِكَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: يَعْنِي: الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: (مباشرت کےموقع پر) اگر جذبات ٹھنڈے ہوجائیں...؟ ) مترجم: DaudWriterName 214. سیدنا ابی بن کعب ؓ نے ان (سہل بن سعد) کو خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے اول اسلام میں اس بات کی رخصت دی تھی (کہ انزال نہ ہونے پر غسل نہ کیا جائے) کیونکہ لوگوں کے پاس کپڑے کم ہوتے تھے، مگر اس کے بعد غسل کرنے کا حکم دے دیا تھا اور اس (پہلی رخصت) سے منع کر دیا تھا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں، راوی کی مراد (اسلام کا پہلا حکم) ہے کہ ”پانی سے پانی لازم آتا ہے۔“ ... الموضوع: الغسل من التقاء الختانين (العبادات) موضوع: شرمگاہوں کے دخول سے غسل کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20