1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الوُضُوءِ بَابُ التَّيَمُّنِ فِي الوُضُوءِ وَالغَسْلِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

171 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ، فِي تَنَعُّلِهِ، وَتَرَجُّلِهِ، وَطُهُورِهِ، وَفِي شَأْنِهِ كُلِّهِ»

صحیح بخاری:

کتاب: وضو کے بیان میں

(باب: وضو اور غسل میں داہنی جانب سے ابتداء کرنا ضرو...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

171. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب نبی ﷺ نے جوتا پہننا ہوتا، کنگھی کرنی یا پاکی حاصل کرنی ہوتی، الغرض آپ کو ہر ذی شان کام میں دائیں جانب سے آغاز کرنا اچھا لگتا تھا۔


2 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ التَّيَمُّمِ بَابٌ التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

352 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ المَاءَ شَهْرًا، أَمَا كَانَ يَتَيَمَّمُ وَيُصَلِّي، فَكَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الْآيَةِ فِي سُورَةِ المَائِدَةِ: {فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا} [النساء: 43] فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذَا لَأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ المَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا الصَّعِيدَ. قُلْتُ: وَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هَذَا لِذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ أ...

صحیح بخاری:

کتاب: تیمم کے احکام و مسائل

(باب: تیمم میں ایک ہی دفعہ مٹی پر ہاتھ مارنا کافی ہ...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

352. حضرت شقیق بن سلمہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ  اور حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ کے پاس بیٹھا تھا، حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ نے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے کہا: اگر کسی کو جنابت لاحق ہو جائے اور اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے تو کیا وہ تیمم نہ کر لے اور نماز پڑھے؟ (حضرت ابن مسعود ؓ نے فرمایا: نہیں، خواہ اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے۔) حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ نے فرمایا: آپ سورہ مائدہ کی اس آیت کے متعلق کیا کہیں گے: ’’اگر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کر لو۔‘‘ حضرت عبداللہ بن م...


3 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابُ التَّيَمُّنِ فِي دُخُولِ المَسْجِدِ وَغَيْرِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

432 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ، فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَتَنَعُّلِهِ»

صحیح بخاری:

کتاب: نماز کے احکام و مسائل

(

باب: مسجد میں داخل ہونے اور دوسرے کاموں میں بھی...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

432. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ جہاں تک ممکن ہوتا اپنے تمام اچھے کاموں، مثلا: طہارت حاصل کرنے، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔


4 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ التَّيَمُّنِ فِي الأَكْلِ وَغَيْرِهِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5421 حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَتَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ - وَكَانَ قَالَ: بِوَاسِطٍ قَبْلَ هَذَا - فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ ...

صحیح بخاری:

کتاب: کھانوں کے بیان میں

(

باب: کھانے پینے میں داہنے ہاتھ کا استعمال کرنا<...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5421. سیدنا عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ممکن حد تک وضو کرنے، جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں دائیں جانب (سے ابتدا کرنے) کو پسند کرتے تھے۔ راوئ حدیث (شعبہ) جب واسط شہر میں تھے تو اس کو یوں بیان کرتے: ہر تکریم والے کام میں آپ ﷺ میں آپ ﷺ اپنی دائیں جانب سے ابتدا کرتے۔


7 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ التَّيمُّنِ فِي الطُّهُورِ وَغَيْرِهِ

حکم: صحیح

629 وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي طُهُورِهِ إِذَا تَطَهَّرَ، وَفِي تَرَجُّلِهِ، إِذَا تَرَجَّلَ، وَفِي انْتِعَالِهِ إِذَا انْتَعَلَ»....

صحیح مسلم:

کتاب: پاکی کا بیان

(باب: طہارت و پاکیزگی اور ( اس سے متعلق) دیگر امور ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

629. ابو احوص نے اشعث سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ’’رسول اللہ ﷺ جب وضو فرماتے تو وضو میں،  جب آپ کنگھی کرتے تو کنگھی کرنے میں، اور جب آپ جوتا پہنتے تو جوتا پہننے میں دائیں طرف سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے۔‘‘...


8 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ التَّيمُّنِ فِي الطُّهُورِ وَغَيْرِهِ

حکم: صحیح

630 وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَشْعَثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ، فِي نَعْلَيْهِ، وَتَرَجُّلِهِ، وَطُهُورِهِ».

صحیح مسلم:

کتاب: پاکی کا بیان

(باب: طہارت و پاکیزگی اور ( اس سے متعلق) دیگر امور ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

630. اشعث کے  ایک دوسرے شاگرد شعبہ نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی: ’’کہ رسول اللہ ﷺ اپنے تمام معاملات میں، اپنے جوتے پہننے،  اپنی کنگھی کرنے اور اپنے وضو کرنے میں دائیں طرف سے ابتدا کرنا پسند فرماتے تھے۔‘‘


9 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...

حکم: صحیح

33 حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذًى....

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

(باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

33. ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ‬ ؓ ک‬ا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا داہنا ہاتھ وضو اور کھانے (جیسے کاموں) کے لیے (مخصوص) تھا اور بایاں ہاتھ خلا میں استنجاء اور دیگر مکروہات وغیرہ میں استعمال کرتے تھے۔