الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف()(الألباني) 4458. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُنَيْنٍ، وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ، فَرُفِعَ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ- وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْكُوفَةِ-، فَقَالَ: لَأَقْضِيَنَّ فِيكَ بِقَضِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَكَ جَلَدْتُكَ مِائَةً، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَكَ رَجَمْتُكَ بِالْحِجَارَةِ، فَوَجَدُوهُ قَدْ أَحَلَّتْهَا لَهُ، فَجَلَدَهُ مِائَةً. قَالَ قَتَادَةُ: كَتَبْتُ إِلَى حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، فَ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4458. حبیب بن سالم سے روایت ہے کہ ایک شخص جس کا نام عبدالرحمٰن بن حنین تھا اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ ملوث ہو گیا۔ اس کا مقدمہ سیدنا نعمان بن بشیر ؓ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ وہ کوفہ کے امیر تھے۔ تو انہوں نے کہا: میں تیرے بارے میں رسول اللہ ﷺ والا فیصلہ کروں گا۔ اگر اس (عورت) نے اس لونڈی کو تیرے لیے حلال کر دیا تو میں تجھے سو کوڑے ماروں گا، اگر وہ حلال نہ کرے تو پتھروں سے سنگسار کروں گا۔ چنانچہ اس عورت نے اسے اس کے لیے حلال کر دیا۔ تو سیدنا نعمان ؓ نے اس کو سو کوڑے مارے۔ جناب قتادہ نے کہا: میں نے حبیب بن سالم کو لکھا تو انہوں نے مجھے یہ روایت لکھ بھیجی۔ ... الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف()(الألباني) 4459. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الرَّجُلِ يَأْتِي جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ؟ قَالَ: >إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ جُلِدَ مِائَةً، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَهُ رَجَمْتُهُ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4459. سیدنا نعمان بن بشیر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی کی ساتھ ملوث ہو جائے تو اگر بیوی نے اسے اس کے لیے حلال کر دیا ہو تو اس (شوہر) کو سو کوڑے مارے جائیں اور اگر حلال نہ کرے تو میں اسے رجم کروں گا۔“ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف()(الألباني) 4460. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ سَلَمَةَ ابْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ, إِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا فَهِيَ حُرَّةٌ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا، فَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ فَهِيَ لَهُ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ وَعَمْرُو ابْنُ دِينَارٍ وَمَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ وَسَلَّامٌ عَنِ الْحَسَنِ هَذَا الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ لَمْ يَذْكُرْ يُونُسُ وَمَنْص... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4460. سیدنا سلمہ بن محبق ؓ سے روایت ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے ملوث ہو گیا، ہو اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ اگر اس شوہر نے لونڈی کو مجبور کیا ہو تو وہ لونڈی آزاد ہو گی، اور اس (شوہر) پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی مہیا کرے۔ اگر لونڈی ازخود راضی تھی تو یہ اسی (شوہر) کی ہوئی اور شوہر پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی لا کر دے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یونس بن عبید، عمرو بن دینار، منصور بن زاذان اور سلام نے حسن بصری سے یہ حدیث مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی بیان کی ہے۔ یونس اور منصور نے اپنی سند میں قبیصہ (قبیصہ ب... الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف()(الألباني) 4461. حَدَّثَنَا عَلِيُّ ابْنُ حُسَيْنٍ الدِّرْهَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: >وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ, فَهِيَ وَمِثْلُهَا مِنْ مَالِهِ لَسَيِّدَتِهَا<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4461. سیدنا سلمہ بن محبق ؓ نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا۔ مگر یوں کہا کہ اگر لونڈی راضی تھی تو یہ اس شوہر کی ہوئی اور اس کی قیمت کے برابر مال اس کی مالکہ کو دینا ہو گا۔ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى جَارِيَ...) حکم: ضعیف()(الألباني) 1451. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ وَأَيُّوبَ بْنِ مِسْكِينٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَجُلٌ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ: لأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَائِ رَسُولِ اللهِ ﷺ: "لَئِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ لأَجْلِدَنَّهُ مِائَةً، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَهُ رَجَمْتُهُ"... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زناکرنے والے کے حکم کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 1451. حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر ؓ کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ پیش ہواجس نے اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کیا تھا، انہوں نے کہا: میں اس میں رسول اللہ ﷺ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: اگراس کی بیوی نے اسے لونڈی کے ساتھ جماع کی اجازت دی ہے تو (بطور تأدیب) اسے سو کوڑے ماروں گا اوراگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو (بطور حد) اسے رجم کروں گا۔ ... الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى جَارِيَ...) حکم: ضعیف()(الألباني) 1452. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ نَحْوَهُ. وَيُرْوَى عَنْ قَتَادَةَ أَنَّهُ قَالَ: كُتِبَ بِهِ إِلَى حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، وَأَبُو بِشْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ حَبِيبِ ابْنِ سَالِمٍ هَذَا أَيْضًا، إِنَّمَا رَوَاهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ. قَالَ أَبُوعِيسَى: حَدِيثُ النُّعْمَانِ فِي إِسْنَادِهِ اضْطِرَابٌ، قَالَ: سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ: لَمْ يَسْمَعْ قَتَادَةُ مِنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ هَذَاالْحَدِيثَ، إِنَّمَا رَوَاهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ. قَالَ أَبُوعِيسَى: و... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زناکرنے والے کے حکم کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 1452. اس سند سے بھی نعمان بن بشیرسے اسی جیسی حدیث آئی ہے۔ قتادہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا: حبیب بن سالم کے پاس یہ مسئلہ لکھ کر بھیجا گیا ۱؎۔ ابوبشرنے بھی یہ حدیث حبیب بن سالم سے نہیں سنی، انہوں نے اسے خالد بن عرفطہ سے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ نعمان کی حدیث کی سند میں اضطراب ہے میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ قتادہ نے اس حدیث کوحبیب بن سالم سے نہیں سنا ہے، انہوں نے اسے خالد بن عرفطہ سے روایت کیا ہے۔ ۲۔ اس باب میں سلمہ بن محبق سے بھی روایت ہے۔ ۳۔ بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے والے کے سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، چنانچ... الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْمُتْعَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 3366. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: متعہ کے حرام ہونے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 3366. حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوۂ خیبر کے دن عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ اور انسانوں کے پاس رہنے والے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْمُتْعَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 3367. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالُوا أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ وَالْحَسَنَ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَخْبَرَاهُ أَنَّ أَبَاهُمَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى يَوْمَ حُنَيْنٍ وَقَالَ هَكَذَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ مِنْ كِتَابِهِ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: متعہ کے حرام ہونے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 3367. حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر والے دن عورتوں سے متعہ کرنے سے منع فرمایا۔ (راوئ حدیث) ابن مثنیٰ نے (یوم خیبر کی بجائے) یوم حنین کہا (یعنی حنین کے دن منع فرمایا)۔ اور ابن مثنیٰ نے کہا کہ (استاد) عبدالوہاب نے ہمیں اپنی کتاب سے اسی طرح حدیث بیان کی۔ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ ال...) حکم: صحیح()(الألباني) 3369. أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بَلْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الدُّفُّ وَالصَّوْتُ فِي النِّكَاحِ سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: نکاح کا اعلان چرچے اور دَف بجانے کے ساتھ کیاجائے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 3369. حضرت محمد بن حاطب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”حلال اور حرام نکاح کے درمیان فرق دف بجانے اور اعلان نکاح کرنے کا ہے۔“ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ ال...) حکم: صحیح()(الألباني) 3370. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي بَلْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فَصْلَ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: نکاح کا اعلان چرچے اور دَف بجانے کے ساتھ کیاجائے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 3370. حضرت محمد بن حاطب ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”حلال اور حرام نکاح کے درمیان فرق (اعلان نکاح کی) آواز سے ہوتا ہے۔ الموضوع: الزنا بجارية الزوجة (الجنايات) Topics: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13