الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ إِذَا عَرَّضَ بِنَفْيِ الوَلَدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5305. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وُلِدَ لِي غُلاَمٌ أَسْوَدُ، فَقَالَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «مَا أَلْوَانُهَا؟» قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: «هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَأَنَّى ذَلِكَ؟» قَالَ: لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ، قَالَ: «فَلَعَلَّ ابْنَكَ هَذَا نَزَعَهُ»... صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: جب اشاروں سے اپنی بیوی کے بچے کا انکار کرے اورصاف نہ کہہ سکے کہ یہ میرا لڑکا نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟ ) مترجم: BukhariWriterName 5305. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا: اللہ کے رسول! میرے ہاں ایک سیاہ فام بچہ پیدا ہوا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”ان کے کیا رنگ ہیں؟“ اس نے کہا: وہ سرخ ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا ان میں کوئی سیاہی مائل بھی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”وہ سیاہی مائل اونٹ کیسے آ گیا؟“ اس نے کہا: شاید کسی رگ نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”شاید تیرے بیٹے کو کسی رگ نے کھینچ لیا ہوگا۔“ ... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المُحَارِبِينَ مِنْ أَهْلِ الكُفْرِ وَالرِّدَّةِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّعْرِيضِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6847. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ فَقَالَ هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنَّى كَانَ ذَلِكَ قَالَ أُرَاهُ عِرْقٌ نَزَعَهُ قَالَ فَلَعَلَّ ابْنَكَ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ... صحیح بخاری : کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں (باب : اشارے کنائے کے طور پر کوئی بات کہنا ) مترجم: BukhariWriterName 6847. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک دیہاتی آیا اور کہا: اللہ کے رسول! میری بیوی نے کالا بچہ جنا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں“ اس نے کہا:جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ان کے رنگ کیسے ہیں؟ اس نے کہا: وہ سرخ ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا ان میں کوئی سیاہ بھی ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: وہ سیاہ کیسے ہوگیا؟ اس نے کہا: میرے خیال کے مطابق کسی رگ نے یہ رنگ کھینچ لیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”شاید تیرے بیٹے کا رنگ بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: شاید تیرے بیٹے کا رنگ بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو۔“ ... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ (بَابُ مَنْ شَبَّهَ أَصْلًا مَعْلُومًا بِأَصْلٍ مُب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7314. حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ وَإِنِّي أَنْكَرْتُهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ فَأَنَّى تُرَى ذَلِكَ جَاءَهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِرْقٌ نَزَعَهَا قَالَ وَلَعَلَّ هَذَا عِرْقٌ نَزَعَهُ وَلَمْ ... صحیح بخاری : کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا (باب : ایک امر معلوم کو دوسرے امر واضح سے تشبیہ دینا جس کا حکم اللہ نے بیان کردیا ہے تا کہ پوچھنے والا سمجھ جائے ) مترجم: BukhariWriterName 7314. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میری بیوی کے ہاں سیاہ لڑکا پیدا ہوا ہے۔ میں نے اس کا انکار کردیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں ؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: ”ان کے رنگ کیسےہیں؟“ ا س نے کہا وہ سرخ رنگ کے ہیں آپ نے فرمایا: ”ان کوئی بھورے رنگ کا بھی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں ،ان میں بھورے رنگ کے بھی ہیں ۔ آپ نے فرمایا: ”تیرا کیا خیال ہے وہ رنگ کدھر سے آیا ہے؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! کسی رگ نے یہ رنگ کھینچ لیا ہوگا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: &rd... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 4 صحيح مسلم: کِتَابُ اللِّعَانِ (بَابُ اللِّعَانِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1500. وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَمَا أَلْوَانُهَا؟» قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: «هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟» قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: «فَأَ... صحیح مسلم : کتاب: لعان کےاحکام ومسائل (لعان کےاحکام ومسائل ) مترجم: MuslimWriterName 1500. سفیان بن عیینہ نے ہمیں زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: بنوفزارہ کا ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کی، میری بیوی نے سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمہارے اپنے کچھ اونٹ ہیں؟‘‘ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ آپﷺ نے پوچھا: ’’ان کے رنگ کیا ہیں؟‘‘ اس نے عرض کی: سرخ۔ آپﷺ نے پوچھا: ’’کیا ان میں کوئی خاکستری رنگ کا بھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: (جی ہاں) ان میں خا... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 5 صحيح مسلم: کِتَابُ اللِّعَانِ (بَابُ اللِّعَانِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1500.01. وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالَ ابْنُ رَافِعٍ: حَدَّثَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَدَتِ امْرَأَتِي غُلَامًا أَسْوَدَ، وَهُوَ حِينَئِذٍ يُعَرِّضُ بِأَنْ يَنْفِيَهُ، وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ، وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الِانْتِفَاءِ مِنْهُ.... صحیح مسلم : کتاب: لعان کےاحکام ومسائل (لعان کےاحکام ومسائل ) مترجم: MuslimWriterName 1500.01. معمر اور ابن ابی ذئب دونوں نے زہری سے اسی سند کے ساتھ ابن عیینہ کے ہم معنی حدیث روایت کی، البتہ معمر کی حدیث میں ہے، اس نے عرض کی: اللہ کے رسول! میری بیوی نے سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دیا ہے، اور وہ اس وقت اسے اپنا نہ ماننے کی طرف اشارہ کر رہا تھا اور حدیث کے آخر میں یہ اضافہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس بچے کو اپنا نہ ماننے کی اجازت نہ دی۔ ... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 6 صحيح مسلم: کِتَابُ اللِّعَانِ (بَابُ اللِّعَانِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1500.02. وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، وَإِنِّي أَنْكَرْتُهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «مَا أَلْوَانُهَا؟» قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: «فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ... صحیح مسلم : کتاب: لعان کےاحکام ومسائل (لعان کےاحکام ومسائل ) مترجم: MuslimWriterName 1500.02. یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! میری بیوی نے سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دیا ہے، اور میں نے اس (کو اپنانے) سے انکار کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ’’کیا تمہارے کچھ اونٹ ہیں؟‘‘ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’ان کے رنگ کیا ہیں؟‘‘ اس نے عرض کی: سرخ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابُ مَنِ اعتَق شِركًا لَّهُ فِي عَبدِِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1500.03. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ. صحیح مسلم : کتاب: غلامی سے آزادی کا بیان (باب: جس نے کسی غلام کی ملکیت میں سے اپنا حصّہ آزاد کیا ) مترجم: MuslimWriterName 1500.03. عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے تھے ۔۔۔ ان (سفیان، معمر، ابن ابی ذئب اور یونس) کی حدیث کی طرح۔ الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ إِذَا شَكَّ فِي الْوَلَدِ) حکم: صحیح 2260. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَال:َ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -مِنْ بَنِي فَزَارَةَ-، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي جَاءَتْ بِوَلَدٍ أَسْوَدَ؟! فَقَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مَا أَلْوَانُهَا؟ ، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟ ، قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: فَأَنَّى تُرَاهُ؟ ، قَالَ: عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ! قَالَ: وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ .... سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: باپ جب بچے کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کرے تو...؟ ) مترجم: DaudWriterName 2260. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ بنو فزارہ کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ میری بیوی نے بچے کو جنم دیا ہے جو کالے رنگ کا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ کہا: ہاں۔ آپ نے پوچھا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ کہا: سرخ ہیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا ان میں کوئی گندم گوں (یا سیاہی مائل) بھی ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، ان میں سیاہی مائل بھی ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تیرا کیا خیال ہے وہ کہاں سے آئے؟“ اس نے کہا: شاید ان کو کسی رگ نے کھینچا ہو۔ آپ نے فرمایا: ”اس بچے کو بھی شاید کسی رگ نے کھینچا ہو۔&ldquo... الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ إِذَا شَكَّ فِي الْوَلَدِ) حکم: صحیح 2261. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ، وَهُوَ حِينَئِذٍ يُعَرِّضُ بِأَنْ يَنْفِيَهُ. سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: باپ جب بچے کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کرے تو...؟ ) مترجم: DaudWriterName 2261. زہری نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا اور کہا کہ وہ شخص اپنی بات کہتے ہوئے بچے سے انکار کا اشارہ کر رہا تھا۔ الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ إِذَا شَكَّ فِي الْوَلَدِ) حکم: صحیح 2262. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، وَإِنِّي أُنْكِرُهُ... فَذَكَرَ مَعْنَاهُ. سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: باپ جب بچے کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کرے تو...؟ ) مترجم: DaudWriterName 2262. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: میری بیوی نے بچے کو جنم دیا ہے جو کالے رنگ کا ہے اور مجھے اس پر تعجب ہے۔ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ الموضوع: القذف بالفاحشة تعريضا (الجنايات) موضوع: اشارہ کنایہ میں بدکاری کا الزام لگانے کا حکم (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16