الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابُ أُمُورِ الإِيمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 9. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الجُعْفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ العَقَدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ «الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً، وَالحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ.»... صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب: امور ایمان کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 9. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایا: ’’ایمان کی ساٹھ سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔‘‘ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابٌ: الحَيَاءُ مِنَ الإِيمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 24. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، وَهُوَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الحَيَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعْهُ فَإِنَّ الحَيَاءَ مِنَ الإِيمَانِ.»... صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب:شرم و حیا بھی ایمان سے ہے ) مترجم: BukhariWriterName 24. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ ایک انصاری مرد کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنے بھائی کو سمجھا رہا تھا کہ تو اتنی شرم کیوں کرتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ’’اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دے کیونکہ شرم تو ایمان کا حصہ ہے۔‘‘ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ الحَيَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6118. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ، وَهُوَ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الحَيَاءِ، يَقُولُ: إِنَّكَ لَتَسْتَحْيِي، حَتَّى كَأَنَّهُ يَقُولُ: قَدْ أَضَرَّ بِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعْهُ، فَإِنَّ الحَيَاءَ مِنَ الإِيمَانِ»... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: حیا اور شرم کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 6118. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی پر حیا کی وجہ سے ناراض ہو رہا تھا اور اسے کہہ رہا تھا تو حیا کرتا ہے اور حیا تجھے نقصان پہنچائے گی۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو کیونکہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔“ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ عَدَدِ شُعَبِ الْإِيمَانِ وَأَفْضَلِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 35. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان کی شاخوں کا بیان ، اعلیٰ کو ن سی ہے اور ادنیٰ کون سی ؟ حیا کی فضیلت اور وہ ایمان کا حصہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 35. سلیمان بن بلالؒ نے عبد اللہ بن دینارؒ سے، انہوں ابو صالحؒ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔‘‘ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ عَدَدِ شُعَبِ الْإِيمَانِ وَأَفْضَلِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 35.01. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ - أَوْ بِضْعٌ وَسِتُّونَ - شُعْبَةً، فَأَفْضَلُهَا قَوْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان کی شاخوں کا بیان ، اعلیٰ کو ن سی ہے اور ادنیٰ کون سی ؟ حیا کی فضیلت اور وہ ایمان کا حصہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 35.01. سہیلؒ نے عبداللہ بن دینارؒ سے، انہوں نے ابو صالحؒ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایمان کے ستر سے اوپر (یا ساٹھ سے اوپر) شعبے (اجزاء) ہیں۔ سب سے افضل لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار ہے اور سب سے چھوٹا کسی اذیت (دینے والی چیز) کو راستے سے ہٹانا ہے اور حیا بھی ایمان کی شاخوں میں سے ایک ہے۔‘‘ ... الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ عَدَدِ شُعَبِ الْإِيمَانِ وَأَفْضَلِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 36. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ: «الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ» صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان کی شاخوں کا بیان ، اعلیٰ کو ن سی ہے اور ادنیٰ کون سی ؟ حیا کی فضیلت اور وہ ایمان کا حصہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 36. سفیان بن عیینہؒ نے زہریؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے سالمؒ سے اور انہوں نے اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی: کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک آدمی سے سنا جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا، تو آپ (ﷺ) نے فرمایا: ’’(حیا سے مت روکو) حیا ایمان میں سے ہے۔‘‘ ... الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ عَدَدِ شُعَبِ الْإِيمَانِ وَأَفْضَلِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 36.01. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: مَرَّ بِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَعِظُ أَخَاهُ. صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان کی شاخوں کا بیان ، اعلیٰ کو ن سی ہے اور ادنیٰ کون سی ؟ حیا کی فضیلت اور وہ ایمان کا حصہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 36.01. سفیان بن عیینہؒ کے بجائے معمرؒ نے زہریؒ سے مذکورہ بالاسند کےساتھ خبر دی اور کہا: کہ آپ (ﷺ) ایک انصاری کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو نصیحت کر رہا تھا۔ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي رَدِّ الْإِرْجَاءِ) حکم: صحیح 4676. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ, أَفْضَلُهَا قَوْلُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْعَظْمِ عَنِ الطَّرِيقِ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ... سنن ابو داؤد : کتاب: سنتوں کا بیان (باب: مرجئہ کی تردید ) مترجم: DaudWriterName 4676. سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کی ستر اور کچھ شاخیں ہیں۔ سب سے افضل «لا إله إلا الله» کہنا ہے اور سب سے نیچے یہ ہے کہ کوئی راستے میں پڑی ہڈی دور کر دے۔ اور حیاء بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔“ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي الْحَيَاءِ) حکم: صحیح 4795. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُوَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >دَعْهُ, فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: آداب و اخلاق کا بیان (باب: صفت حیاء کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4795. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک انصاری کے پاس سے گزرے جب کہ وہ اپنے بھائی کو حیاء کے بارے میں وعظ کر رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔ بلاشبہ حیاء ایمان سے ہے۔“ الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ) حکم: صحیح 2009. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَبْدُ الرَّحِيمِ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَيَاءُ مِنْ الْإِيمَانِ وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَالْبَذَاءُ مِنْ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي بَكْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: شرم وحیا کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2009. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’حیا ایمان کا ایک جزء ہے اورایمان والے جنت میں جائیں گے اوربے حیائی کا تعلق ظلم سے ہے اورظالم جہنم میں جائیں گے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابن عمر، ابوبکرہ ، ابوامامہ اورعمران بن حصین ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: الحياء شعبة من الإيمان (الأخلاق والآداب) Topics: حیاء ایمان کي شاخ ہے (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20