مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ
حکم: صحیح
367 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّ فِي شُعُرِنَا أَوْ فِي لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ شَكَّ أَبِي
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
(باب: عورتوں کے کپڑوں میں نماز)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
367. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے کپڑوں یا لحافوں میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے۔ (یعنی بالعموم) عبیداللہ نے کہا «شعرنا أو في لحفنا» کے الفاظ میں میرے والد کو شک ہوا ہے۔
2 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ
حکم: صحیح
368 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُصَلِّ فِي مَلَاحِفِنَا قَالَ حَمَّادٌ وَسَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي صَدَقَةَ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْهُ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي وَقَالَ سَمِعْتُهُ مُنْذُ زَمَانٍ وَلَا أَدْرِي مِمَّنْ سَمِعْتُهُ وَلَا أَدْرِي أَسَمِعْتُهُ مِنْ ثَبْتٍ أَوْ لَا فَسَلُوا عَنْهُ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
(باب: عورتوں کے کپڑوں میں نماز)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
368. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمارے لحافوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔ حماد نے کہا: میں نے سعید بن ابی صدقہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے محمد بن سیرین سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی۔ اور کہا کہ میں نے اسے ایک مدت پہلے سنا تھا، معلوم نہیں کس سے سنا تھا، وہ ثقہ تھا یا نہیں۔ تم دیگر علماء سے اس کی تحقیق کر لو۔...
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ
حکم: صحیح
645 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي شُعُرِنَا أَوْ لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ شَكَّ أَبِي
سنن ابو داؤد:
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
(باب: عورتوں کے زیر استعمال کپڑوں میں نماز پڑھنا)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
645. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے (یعنی ازواج مطہرات کے زیر استعمال) کپڑوں میں یا ہمارے لحافوں میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے۔ عبیداللہ نے کہا کہ «شعرنا أو لحفنا» کے الفاظ میں میرے والد کو شک ہوا ہے (اس لیے لفظ «أو» سے روایت کیا ہے)۔...
4 جامع الترمذي أَبْوَابُ السَّفَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الصَّلاَةِ فِي لُحُفِ النِّس...
حکم: صحیح
615 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَشْعَثَ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي لُحُفِ نِسَائِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُخْصَةٌ فِي ذَلِكَ...
جامع ترمذی: کتاب: سفر کے احکام ومسائل (باب: عورتوں کی چادروں میں صلاۃ پڑھنے کی کراہت)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
615. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں کی چادروں میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲- نبی اکرم ﷺ سے اس کی اجازت بھی مروی ہے۱؎۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4