الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ مَا يُتَعَوَّذُ مِنَ الجُبْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2822. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ المَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ الأَوْدِيَّ، قَالَ: كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلاَءِ الكَلِمَاتِ كَمَا يُعَلِّمُ المُعَلِّمُ الغِلْمَانَ الكِتَابَةَ وَيَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْهُنَّ دُبُرَ الصَّلاَةِ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»، فَحَدَّثْتُ بِهِ مُصْعَبًا فَصَدَّقَهُ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : بزدلی سے خدا کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 2822. حضرت عمروبن میمون اودی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓاپنے بچوں کودرج ذیل کلمات دعائیہ اس طرح سکھاتے تھے جیسے ایک معلم بچوں کو لکھنا سکھاتا ہے۔ اور وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد ان کلمات کے ذریعے سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے: ’’اے اللہ!میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور رزیل عمر تک پہنچنے سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیرے ذریعے سے دنیا کے فتنوں سے بھی پناہ چاہتا ہوں اورتیرے ذریعے سے عذاب قبر سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ (راوی حدیث کہتے ہیں کہ) میں نے یہ حدیث (ان کے بیٹے) مصعب بن سعد سے بیان کی تو انھوں نے بھی اس... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6365. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ المَلِكِ، عَنْ مُصْعَبٍ: كَانَ سَعْدٌ، يَأْمُرُ بِخَمْسٍ، وَيَذْكُرُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِهِنَّ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا - يَعْنِي فِتْنَةَ الدَّجَّالِ - وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: عذاب قبر سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6365. حضرت مصعب بن سعید سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ پانچ باتوں كا ذكر کرتے تھے کہ آپ ان (سے پناہ مانگنے) کا حکم دیتے تھے: ”اے اللہ! میں بخل اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں ذلیل عمر کی طرف لوٹایا جاؤں، نیز دنیا کے فتنے سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اس سے مراد دجال کا فتنہ ہے۔ اور تیرے ذریعے سے عذاب قبر سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔“ ... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنَ البُخْلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6370. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلاَءِ الخَمْسِ: وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: بخل سے اللہ کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6370. حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ پانچ باتوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیتے تھے اور انہیں نبی ﷺ کے حوالے سے بیان کرتے تھے: ’’اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں۔ میں دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، نیز میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ أَرْذَلِ العُمُرِ، وَمِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6374. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا الحُسَيْنُ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَعَوَّذُوا بِكَلِمَاتٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: ناکارہ عمر ، دنیا کی آزمائش اور دوزخ کی آزمائش سے اللہ کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6374. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ان کلمات کے ذریعے سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگو جن کے ذریعے سے نبی ﷺ پناہ طلب کرتے تھے: ”اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں کنجوسی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ میں ناکارہ عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ میں دنیا کی آزمائش اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔“ ... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6390. حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي المَغْرَاءِ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا هَؤُلاَءِ الكَلِمَاتِ، كَمَا تُعَلَّمُ الكِتَابَةُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6390. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ہمیں کتابت سیکھنے کی طرح درج ذیل دعائیہ کلمات کی تعلیم دیتے تھے: ”اے اللہ ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ کا طالب ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ہم ناکارہ عمر کی طرف لوٹا دیے جائیں، اے اللہ! میں دنیا کے فتنوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔“ ... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ التَّغَابُنِ) حکم: حسن 3317. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ قَالَ هَؤُلَاءِ رِجَالٌ أَسْلَمُوا مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ وَأَرَادُوا أَنْ يَأْتُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى أَزْوَاجُهُمْ وَأَوْلَادُهُمْ أَنْ يَدَعُوهُمْ أَنْ يَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَوْا النَّاسَ... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ تغابن سے بعض آیات کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3317. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی نے آیت ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلاَدِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ﴾۱؎ کے بارے میں پوچھا کہ یہ کس کے بارے میں اتری ہے؟ انہوں نے کہا: اہل مکہ میں کچھ لوگ تھے جو ایمان لائے تھے، اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس پہنچنے کا ارادہ کر لیا تھا، مگر ان کی بیویوں اور ان کی اولاد نے انکار کیا کہ وہ انہیں چھوڑ کر رسول اللہ ﷺ کے پاس جائیں، پھر جب وہ (کافی دنوں کے بعد) رسول اللہ ﷺ کے یہاں آئے اور دیکھا کہ لوگوں نے دین کی فقہ، ( دین کی سوجھ بوجھ) کافی حاص... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺ وَتَعَوُّذِهِ فِي د...) حکم: صحیح 3567. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ وَعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَا كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا يُعَلِّمُ الْمُكَتِّبُ الْغِلْمَانَ وَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ دُبُرَ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ قَالَ عَب... جامع ترمذی : كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں (باب: نماز کے بعد رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں اورمعوذات کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 3567. مصعب بن سعد اور عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص اپنے بیٹوں کو یہ کلمے ایسے ہی سکھاتے تھے جیسا کہ چھوٹے بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھانے والا معلم سکھاتا ہے اور کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کلمات کے ذریعہ ہر نماز کے اخیرمیں اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔ (وہ کلمے یہ تھے): (اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ)۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح ہے۔ ۲۔ عبداللہ بن عب... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ الْحَزَنِ) حکم: صحیح 5453. أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَعَا قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ شَيْخٌ ضَعِيفٌ وَإِنَّمَا أَخْرَجْنَاهُ لِلزِّيَادَةِ فِي الْحَدِيثِ... سنن نسائی : کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان (باب: رنج و غم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا ) مترجم: NisaiWriterName 5453. حضرت اانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ جب دعا کرتے تو یوں فرماتے : ”اے اللہ! میں فکرو غم‘ عجز وکاہلی‘ کنجوسی و بزدلی‘ قرض کے شدید بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائیؒ) نے کہا: (اس حدیث کی سند کا راوی) سعید بن سلمہ ضعیف ہے۔ (ضعیف روایت ہونے کے باوجود) ہم نے یہ روایت اس لیے بیان کی ہے کہ اس میں (کچھ عبارت) زیادہ ہے۔ ... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ السَّمْعِ وَالْبَ...) حکم: صحیح 5455. أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي بلَالُ بْنُ يَحْيَى أَنَّ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ فَأَخَذَ بِيَدِي ثُمَّ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَشَرِّ بَصَرِي وَشَرِّ لِسَانِي وَشَرِّ قَلْبِي وَشَرِّ مَنِيِّي قَالَ حَتَّى حَفِظْتُهَا قَالَ سَعْدٌ وَالْمَنِيُّ مَاؤُهُ خَالَفَهُ وَكِيعٌ فِي لَفْظِهِ... سنن نسائی : کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان (باب: کان اور آنکھ کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا ) مترجم: NisaiWriterName 5455. حضرت شکل بن حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نبئ اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور کہا:اے اللہ کے نبی! مجھے ایسے کلمات سکھائیے جن کے ساتھ میں پناہ حاصل کیا کروں۔ آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”(یوں) کہہ (اے اللہ!) میں اپنے کان‘ آنکھ‘ زبان‘ دل اور منی کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ حتیٰ کہ میں نے ان کلمات کو یاد کر لیا۔ (راوی حدیث) سعد بن اوس نے کہا: منی سے مراد اس (شخص) کا پانی‘ یعنی نطفہ ہے۔ وکیع (ابن الجراح) نے اس حدیث کے لفظوں میں اس (ابو نعیم) کی مخالفت کی ہے۔ (اگلی روایت کے الفاظ دیکھنے سے اختلاف صریح طور پر کھل جات... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ الضَّلَالِ) حکم: صحیح 5486. أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أَزِلَّ أَوْ أَضِلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ... سنن نسائی : کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان (باب: گمراہی سے پناہ حاصل کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 5486. حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبئ اکرم ﷺ جب گھر سے باہر نکلتے تو یوں دعا فرماتے: ”اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے۔ اے میرے رب! میں اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں لغزش کر جاؤں یا گمراہ ہو جاؤں یا کسی پر ظلم کروں یا مظلوم بن جاؤں یا کسی سے نا مناسب سلوک کروں یا مجھ سے نا مناسب سلوک کیا جاۓ۔“ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبئ اکرم ﷺ جب گھر سے باہر نکلتے تو یوں دعا فرماتے: ”اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے۔ اے میرے رب! میں اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں لغزش کر جاؤں یا گمراہ ہو جاؤں یا کسی پر ظلم کروں یا م... الموضوع: التعوذ من فتنة الدنيا (الأخلاق والآداب) موضوع: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12