مجموع الصفحات: 11 - مجموع أحاديث: 106
کل صفحات: 11 - کل احادیث: 106
1 صحيح البخاري كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابُ إِذَا لَمْ يُتِمَّ السُّجُودَ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
394 أَخْبَرَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا مَهْدِيٌّ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، رَأَى رَجُلًا لاَ يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلاَ سُجُودَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: «مَا صَلَّيْتَ؟» قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «لَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»...
صحیح بخاری:
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
(باب: جب کوئی پورا سجدہ نہ کرے (تو اس کی نماز کے...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
394. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنی نماز میں رکوع اور سجدے کو مکمل طور پر ادا نہیں کر رہا تھا۔ جب یہ شخص نماز سے فارغ ہوا تو حضرت حذیفہ ؓ نے اس سے فرمایا: تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ راوی ابووائل کہتے ہیں: میں خیال کرتا ہوں کہ حضرت حذیفہ ؓ نے اس سے یہ بی فرمایا: اگر تمہیں (اسی حالت میں) موت آ گئی تو تم محمد ﷺ کے طریقے پر نہیں مرو گے۔...
2 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ وُجُوبِ القِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالمَأْمُوم...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
768 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ المَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ، فَصَلَّى، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّ وَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ»، فَرَجَعَ يُصَلِّي كَمَا صَلَّى، ثُمَّ جَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» ثَلاَثًا، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَهُ، فَعَلِّمْنِي،...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: امام اور مقتدی کے لیے قرآت کا واجب ہونا، ح...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
768. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے، اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے نماز پڑھی پھر اس نے نبی ﷺ کو سلام کیا۔ آپ نے (سلام کا جواب دینے کے بعد) فرمایا: ’’واپس جاؤ اور نماز پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ وہ آدمی واپس گیا اور اسی طرح نماز پڑھی جیسے اس نے (پہلے) پڑھی تھی۔ پھر اس نے آ کر نبی ﷺ کو سلام کیا۔ آپ نے (سلام کا جواب دینے کے بعد) فرمایا: ’’واپس جاؤ اور نماز پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ پھر اسی طرح تین دفعہ ہوا بالآخر اس نے کہا: قسم ہے اس اللہ کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے!...
3 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ إِذَا لَمْ يُتِمَّ الرُّكُوعَ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
803 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ، قَالَ: رَأَى حُذَيْفَةُ رَجُلًا لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، قَالَ: «مَا صَلَّيْتَ وَلَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ الفِطْرَةِ الَّتِي فَطَرَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا»...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: اگر رکوع اچھی طرح اطمینان سے نہ کرے تو نما...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
803. حضرت زید بن وہب سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ ؓ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ رکوع اور سجود کو پورا نہیں کر رہا تھا تو آپ نے اسے کہا: تو نے نماز نہیں پڑھی۔ اگر تجھے اسی حالت میں موت آ گئی تو اس دین فطرت کے خلاف مرے گا جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو پیدا کیا ہے۔
4 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ حَدِّ إِتْمَامِ الرُّكُوعِ وَالِاعْتِدَالِ ف...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
804 حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ المُحَبَّرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الحَكَمُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ البَرَاءِ، قَالَ: «كَانَ رُكُوعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُجُودُهُ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، مَا خَلاَ القِيَامَ وَالقُعُودَ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ»...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: رکوع پوری طرح کرنے کی اور اس پر اعتدال و ط...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
804. حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کا رکوع، سجدہ، سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور رکوع کے بعد قومہ یہ سب تقریباً برابر ہوتے تھے، البتہ قیام اور تشہد کچھ طویل ہوتے تھے۔
5 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ أَمْرِ النَّبِيِّ ﷺ الَّذِي لاَ يُتِمُّ رُك...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
805 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ المَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ المَسْجِدَ، فَدَخَلَ رَجُلٌ، فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صلّى الله عليه وسلم فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ السَّلاَمَ، فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ»، فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» ثَلاَثًا، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالحَقِّ، فَمَ...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: نبی کریم ﷺکا اس شخص کو نماز دوبارہ پڑھنے ک...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
805. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک دفعہ مسجد میں تشریف لائے تو ایک اور آدمی بھی مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے نماز پڑھی اس کے بعد نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس نے سلام عرض کیا۔ نبی ﷺ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ’’واپس جا، نماز پڑھ تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ اس نے پھر نماز پڑھی، واپس آیا اور نبی ﷺ کو سلام عرض کیا۔ آپ نے دوبارہ فرمایا: ’’جا، نماز پڑھ، اس لیے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ بہرحال ایسا واقعہ تین مرتبہ پیش آیا۔ بالآخر اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میں اس سے بہتر نماز نہیں...
6 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الطُّمَأْنِينَةِ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِن...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
812 حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ يَنْعَتُ لَنَا صَلاَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يُصَلِّي وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، قَامَ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ نَسِيَ
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: رکوع سے سر اٹھانے کے بعداطمینان سے سیدھا ک...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
812. حضرت ثابت سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت انس ؓ ہمیں نبی ﷺ کی نماز کا اندازہ بیان کرتے تھے، چنانچہ وہ نماز میں کھڑے ہوتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر کھڑے رہتے کہ ہم (آپس میں) کہتے: شاید آپ بھول گئے ہیں۔
7 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الطُّمَأْنِينَةِ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِن...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
813 حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ البَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «كَانَ رُكُوعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُجُودُهُ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ»
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: رکوع سے سر اٹھانے کے بعداطمینان سے سیدھا ک...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
813. حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے رکوع، سجدے، رکوع سے سر اٹھا کر (کھڑے ہونے) اور دو سجدوں کے درمیان نشست کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا تھا۔
8 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الطُّمَأْنِينَةِ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِن...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
814 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ: كَانَ مَالِكُ بْنُ الحُوَيْرِثِ يُرِينَا كَيْفَ كَانَ صَلاَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَاكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلاَةٍ، «فَقَامَ فَأَمْكَنَ القِيَامَ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَمْكَنَ الرُّكُوعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَنْصَبَ هُنَيَّةً»، قَالَ: فَصَلَّى بِنَا صَلاَةَ شَيْخِنَا هَذَا أَبِي بُرَيْدٍ، وَكَانَ أَبُو بُرَيْدٍ: «إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الآخِرَةِ اسْتَوَى قَاعِدًا، ثُمَّ نَهَضَ»...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: رکوع سے سر اٹھانے کے بعداطمینان سے سیدھا ک...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
814. حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت مالک بن حویرث ؓ ہمیں اوقات نماز کے علاوہ نبی ﷺ کی نماز پڑھ کر دکھایا کرتے تھے، چنانچہ ایک دن وہ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو جم کر قیام کیا۔ پھر رکوع کیا تو وہ بھی جم کر کیا۔ اس کے بعد رکوع سے سر اٹھایا تو تھوڑی دیر تک سیدھے کھڑے رہے۔ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ اس وقت حضرت مالک بن حویرث ؓ نے ہمیں ہمارے شیخ ابو یزید کی طرح نماز پڑھائی۔ اور ابو یزید جب دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے ہو کر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے تھے۔...
9 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَاب إِذَا لَمْ يُتِمَّ السُّجُودَ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
820 حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، رَأَى رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ، وَلاَ سُجُودَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: «مَا صَلَّيْتَ؟» قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «وَلَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: جب سجدہ پوری طرح نہ کرئے (تو کیسا گناہ ہے؟...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
820. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ دوران نماز میں اپنے رکوع و سجود کو پورا نہیں کرتا تھا۔ جب وہ اپنی نماز ختم کر چکا تو حضرت حذیفہ ؓ نے اس سے فرمایا: تو نے نماز نہیں پڑھی۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ بھی کہا: اگر تو اسی حالت پر مر گیا تو حضرت محمد ﷺ کے طریقے کے خلاف مرے گا۔...
10 صحيح البخاري كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ المُكْثِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
832 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنِ الحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ البَرَاءِ، قَالَ: «كَانَ سُجُودُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُكُوعُهُ وَقُعُودُهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ»...
صحیح بخاری:
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
(باب: دونوں سجدوں کے بیچ میں ٹھہرنا)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
832. حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کا سجدہ، رکوع اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا تقریباً برابر ہوتا تھا۔
مجموع الصفحات: 11 - مجموع أحاديث: 106
کل صفحات: 11 - کل احادیث: 106