الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ) حکم: ضعیف 777. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلَاةِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ عِنْدَ الرُّكُوعِ قَالَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ فَكَتَبُوا فِي ذَلِكَ إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَيٍّ فَصَدَّقَ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا قَالَ حُمَيْدٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 777. سیدنا سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے نماز میں دو سکتے یاد ہیں۔ ایک تو جب امام تکبیر کہتا ہے تو قراءت شروع کرنے تک۔ اور دوسرا جب وہ فاتحہ اور سورت کی قراءت سے فارغ ہو کر رکوع کرنا چاہتا ہے۔ کہا کہ عمران بن حصین ؓ نے ان (سمرہ) پر اس کا انکار کیا۔ چنانچہ انہوں نے یہ مسئلہ مدینہ میں سیدنا ابی بن کعب ؓ کی طرف لکھ بھیجا تو انہوں نے سیدنا سمرہ کی تصدیق فرمائی۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی روایت میں حمیدالطویل نے بھی ایسے ہی کہا ہے کہ ”دوسرا سکتہ اس وقت ہے جب وہ قراءت سے فارغ ہو۔“ ... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ) حکم: ضعیف 778. حَدَّثَناأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَسْكُتُ سَكْتَتَيْنِ إِذَا اسْتَفْتَحَ وَإِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ كُلِّهَا فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 778. سیدنا سمرہ بن جندب ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ دو سکتے فرمایا کرتے تھے۔ ایک نماز شروع کرتے ہوئے (قراءت سے پہلے) اور دوسرے جب پوری قراءت سے فارغ ہو جاتے۔ اور یونس کی روایت کے ہم معنی ذکر کیا۔ الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ) حکم: ضعیف 779. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ تَذَاكَرَا فَحَدَّثَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ أَنَّهُ حَفِظَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَحَفِظَ ذَلِكَ سَمُرَةُ وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبَا فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَانَ فِي كِتَابِهِ إِلَيْهِمَا أَوْ فِي رَدِّهِ عَلَيْهِمَا أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 779. سیدنا سمرہ بن جندب ؓ نے بیان کیا کہ انہیں رسول اللہ ﷺ سے دو سکتے یاد ہیں، ایک سکتہ جب آپ تکبیر کہتے اور دوسرا سکتہ جب آپ «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» پڑھ کر فارغ ہوتے۔ سیدنا سمرہ ؓ کو یہ یاد تھا مگر سیدنا عمران بن حصین ؓ نے اس کا انکار کیا تو ان دونوں نے یہ مسئلہ سیدنا ابی بن کعب ؓ کی جانب لکھ بھیجا۔ انہوں نے ان کے جواب میں لکھا کہ سیدنا سمرہ ؓ نے یہ مسئلہ صحیح یاد رکھا ہے۔ ... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ) حکم: ضعیف 780. حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ بِهَذَا قَالَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ سَكْتَتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيهِ قَالَ سَعِيدٌ قُلْنَا لِقَتَادَةَ مَا هَاتَانِ السَّكْتَتَانِ قَالَ إِذَا دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَإِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ وَإِذَا قَالَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 780. سیدنا سمرہ ؓ فرماتے ہیں کہ دو سکتے ہیں جو مجھے رسول اللہ ﷺ سے یاد ہیں۔ سعید کہتے ہیں کہ ہم نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ دو سکتے کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: جب نماز شروع کرتے اور جب قراءت سے فارغ ہوتے۔ پھر اس کے بعد کہا: اور جب «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» کہتے۔ ... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ) حکم: صحیح 781. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ عُمَارَةَ الْمَعْنَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ فِي الصَّلَاةِ سَكَتَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ فَقُلْتُ لَهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَرَأَيْتَ سُكُوتَكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ أَخْبِرْنِي مَا تَقُولُ قَالَ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ أَنْقِنِي مِنْ خَطَايَايَ كَالثَّوْبِ الْأَبْيَضِ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 781. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے تکبیر کہہ لیتے تو تکبیر اور قراءت شروع کرنے کی درمیان قدرے خاموش رہتے۔ میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان! تکبیر اور قراءت کے درمیان اپنے سکوت کے متعلق ارشاد فرمائیں کہ اس میں آپ کیا پڑھتے ہیں؟ فرمایا: «اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ أَنْقِنِي مِنْ خَطَايَايَ كَالثَّوْبِ الْأَبْيَضِ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ» ”اے اللہ! م... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّكْتَتَيْنِ) حکم: ضعیف 251. حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ سَكْتَتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَقَالَ حَفِظْنَا سَكْتَةً فَكَتَبْنَا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ بِالْمَدِينَةِ فَكَتَبَ أُبَيٌّ أَنْ حَفِظَ سَمُرَةُ قَالَ سَعِيدٌ فَقُلْنَا لِقَتَادَةَ مَا هَاتَانِ السَّكْتَتَانِ قَالَ إِذَا دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَإِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ وَإِذَا قَرَأَ وَلَا الضَّالِّينَ قَالَ وَكَانَ يُعْجِبُهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: دو سکتوں یعنی دوبار چپ رہنے کے بیان میں ) مترجم: TrimziWriterName 251. سمرہ ؓ کہتے ہیں: (نماز میں) دو سکتے ہیں جنہیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے یاد کیا ہے، اس پر عمران بن حصین ؓ نے اس کا انکار کیا اور کہا: ہمیں تو ایک ہی سکتہ یاد ہے۔ چنانچہ (سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں) ہم نے مدینے میں ابی بن کعب ؓ کو لکھا، تو انہوں نے لکھا کہ سمرہ نے (ٹھیک) یاد رکھا ہے۔ سعید بن أبی عروبہ کہتے ہیں: تو ہم نے قتادہ سے پوچھا: یہ دو سکتے کون کون سے ہیں؟ انہوں نے کہا: جب نماز میں داخل ہو تے (پہلا اس وقت) اور جب آپ قرأت سے فارغ ہوتے، پھر اس کے بعد کہا اور جب ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ کہتے۱؎ اور آپ کو یہ بات اچھی لگتی تھی ک... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ البَقَرَةِ) حکم: صحیح 2986. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ كُنَّا نَتَكَلَّمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ فَنَزَلَتْ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ .... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ بقرہ کی تفیسر ) مترجم: TrimziWriterName 2986. زید بن ارقم رضی الله عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے زمانہ میں نماز کے اندر باتیں کیا کرتے تھے، تو جب آیت ﴿وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ (البقرۃ: ۲۳۸) نازل ہوئی تو ہمیں چپ رہنے کا حکم ملا۔ الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ البَقَرَةِ) حکم: صحیح 2986.01. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ وَنُهِينَا عَنْ الْكَلَامِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ إِيَاسٍ. جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ بقرہ کی تفیسر ) مترجم: TrimziWriterName 2986.01. امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اس سند سے بھی کہتے ہیں: اسماعیل بن ابی خالد نے اسی طرح بیان کیا اور انہوں نے اس میں (وَنُهِينَا عَنْ الْكَلَامِ) کا اضافہ کیا۔ (ہم بات چیت سے روک دیئے گئے)۔ الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 9 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِالثَّلْجِ) حکم: صحیح 60. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ سَكَتَ هُنَيْهَةً فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي سُكُوتِكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ قَالَ أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ ... سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: برف سے وضو کرنے کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 60. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو کچھ دیر چپ رہتے تھے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔ آپ تکبیر تحریمہ اور قراءت کے درمیان خاموشی کے وقت کیا پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’میں کہتا ہوں: [اللھم باعدبینی…… بالئلج والماء و البرد] ’’اے اللہ! میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنا فاصلہ کر دے جتنا فاصلہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کیا ہے۔ اے اللہ! مجھے میری غلطیوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے میری غلطیوں سے برف، پانی اور اولو... الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ سُكُوتِ الْإِمَامِ بَعْدَ افْتِتَاحِهِ الصَّ...) حکم: صحیح 894. أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ سَكْتَةٌ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: نماز شروع کرنے کے بعد امام کا کچھ دیر خاموش رہنا ) مترجم: NisaiWriterName 894. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو کچھ دیر خاموش رہتے۔ الموضوع: السكوت قبل القراءة في الصلاة وبعدها (العبادات) Topics: نماز میں قراءت سے پہلے اوربعد میں سکوت (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14