الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابٌ: العَيْنُ حَقٌّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5740. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «العَيْنُ حَقٌّ» وَنَهَى عَنِ الوَشْمِ صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: نظر بد کا لگنا حق ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5740. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”نظر لگ جانا برحق ہے“ اور آپ نے جسم میں سرمہ بھرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الوَاشِمَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5944. حَدَّثَنِي يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «العَيْنُ حَقٌّ» وَنَهَى عَنِ الوَشْمِ . صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: سرمہ بھرنے والی عورت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5944. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نظر بد کا لگ جانا، برحق ہے۔“ اور آپ نے سرمہ بھرنے کے عمل سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الوَاشِمَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5944.01. حَدَّثَنِي ابْنُ بَشَّارٍ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: ذَكَرْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ، حَدِيثَ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ أُمِّ يَعْقُوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، مِثْلَ حَدِيثِ مَنْصُورٍ. صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: سرمہ بھرنے والی عورت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5944.01. سفیان نے کہا: میں نے عبدالرحمن بن عابس سے منصور کی حدیث ذکر کی جو وہ ابراہیم نخعی سے بیان کرتے تھے، وہ علقمہ سے، وہ عبداللہ بن مسعود ؓ سے، عبدالرحمن بن عابس نے کہا: میں نے یہ ام یعقوب سے سنی، انہوں نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے حدیث منصور کی طرح بیان کی۔ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ الطِّبِّ وَالْمَرَضِ وَالرُّقَى) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2185. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ إِذَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقَاهُ جِبْرِيلُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ يُبْرِيكَ وَمِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ وَشَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: طب،بیماری اور دم کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 2185. نبی اکرم ﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، انھوں نے کہا: جب نبی اکرم ﷺ بیمار ہوتے تو جبریل علیہ السلام آپ کو دم کرتے، وہ کہتے: ’’اللہ کے نام سے، وہ آپ کو بچائے اور ہر بیماری سے شفا دے اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے اورنظر لگانے والی ہر آنکھ کے شرسے(آپ کومحفوظ رکھے۔)‘‘ ... الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ الطِّبِّ وَالْمَرَضِ وَالرُّقَى) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2187. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَيْنُ حَقٌّ صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: طب،بیماری اور دم کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 2187. ہمام بن منبہ نے کہا: یہ احادیث جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے ر وایت کیں، انھوں نے متعدد احادیث بیان کیں، ان میں سے ایک یہ ہے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’نظر حق (ثابت شدہ بات) ہے۔‘‘ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ الطِّبِّ وَالْمَرَضِ وَالرُّقَى) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2188. و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ وَأَحْمَدُ بْنُ خِرَاشٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ كَانَ شَيْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ وَإِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: طب،بیماری اور دم کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 2188. حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’نظر حق (ثابت شدہ بات) ہے، اگر کوئی ایسی چیز ہوتی جو تقدیر پر سبقت لے جاسکتی تو نظرسبقت ہے جاتی۔ اور جب (نظر بد کے علاج کےلیے) تم سے غسل کرنے کے لئے کہا جائے تو غسل کرلو۔‘‘ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2197. حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِجَارِيَةٍ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى بِوَجْهِهَا سَفْعَةً فَقَالَ بِهَا نَظْرَةٌ فَاسْتَرْقُوا لَهَا يَعْنِي بِوَجْهِهَا صُفْرَةً... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: نظر بد پہلو کی جلد پر نکلنے والے دانوں اور زہریلے ڈنگ سے( شفا کے لیے)دم کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2197. زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی زوجہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک لڑکی کے بارے میں جس کے چہرے (کے ایک حصے ) کا رنگ بدلا ہوا دیکھا فرمایا: ’’اس کو نظر لگ گئی ہے اس کو دم کراؤ۔‘‘ آپ کی مراد اس کے چہرے کی پیلاہٹ سے تھی۔ ... الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2198. حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِآلِ حَزْمٍ فِي رُقْيَةِ الْحَيَّةِ وَقَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ مَا لِي أَرَى أَجْسَامَ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً تُصِيبُهُمْ الْحَاجَةُ قَالَتْ لَا وَلَكِنْ الْعَيْنُ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ قَالَ ارْقِيهِمْ قَالَتْ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ ارْقِيهِمْ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: نظر بد پہلو کی جلد پر نکلنے والے دانوں اور زہریلے ڈنگ سے( شفا کے لیے)دم کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2198. ابوعاصم نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابو زبیر نے بتایا کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، نبی ﷺ نے آل (بنو عمروبن) حزم کو سانپ (کے کاٹے) کا دم کرنے کی اجازت دی اور آپ ﷺ نےاسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: ’’کیا ہوا ہے میں نے اپنے بھائی (حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے بچوں کے جسم لاغر دیکھ رہا ہوں، کیا انھیں بھوکا رہنا پڑتا ہے؟‘‘انھوں نے کہا: نہیں لیکن انھیں نظر بد جلدی لگ جاتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’انھیں دم کرو۔‘‘ انھوں (اسماء بنت عمیس رضی ... الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَيْنِ) حکم: صحيح متواتر 3879. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهِ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعَيْنُ حَقٌّ سنن ابو داؤد : کتاب: علاج کے احکام و مسائل (باب: نظر لگ جانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3879. سیدنا ابوہریرہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نظر لگ جانا حق ہے۔“ الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقْيَةِ مِنْ الْعَيْنِ) حکم: صحیح 2059. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عُرْوَةَ وَهُوَ ابْنُ عَامِرٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ وَلَدَ جَعْفَرٍ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ الْعَيْنُ أَفَأَسْتَرْقِي لَهُمْ فَقَالَ نَعَمْ فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ لَسَبَقَتْهُ الْعَيْنُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَبُرَيْدَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .... جامع ترمذی : كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل (باب: نظربدکی وجہ سے جھاڑ پھونک کرنے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2059. عبید بن رفاعہ زرقی ؓ سے روایت ہے کہ اسماء بنت عمیس ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! جعفر طیار ؓ کے لڑکوں کو بہت جلد نظربد لگ جاتی ہے، کیا میں ان کے لیے جھاڑ پھونک کراؤں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں، اس لیے کہ اگرکوئی چیز تقدیرپر سبقت کرسکتی تواس پر نظربد ضرورسبقت کرتی‘‘ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: العين حق (الأخلاق والآداب) Topics: نظر بد برحق ہے (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16