مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 17
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 17
1 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ يَنْزِعُ نَعْلَهُ اليُسْرَى
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5905 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِاليَمِينِ، وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ، لِيَكُنِ اليُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ»...
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: اس بیان میں کہ پہلے بائیں پیر کا جوتا اتارے ب...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5905. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلے، دونوں ننگے رکھے یا دونوں میں جوتا پہنے۔“
2 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لاَ يَمْشِي فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5906 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يَمْشِي أَحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ، لِيُحْفِهِمَا جَمِيعًا، أَوْ لِيُنْعِلْهُمَا جَمِيعًا»
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
(باب: اس بارے میں کہ صرف ایک پاؤں میں جوتا ہو ۔ دوس...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5906. حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی جوتا پہنے تو دائیں جانب سے شروع کرے اور جب اتارے بائیں جانب سے اتارے تاکہ دائیں طرف پہننے میں اول اور اتارنے میں آخر ہو۔“
3 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فِي الْيُمْنَى ...
حکم: صحیح
5625 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْيُنْعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا...
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: دائیں پاؤں میں پہلے جوتا پہننا اور بائیں پاؤں...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5625. محمد بن زیاد نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں (پاؤں) سے ابتدا کرے اور جب جوتا اتارے تو بائیں(پاؤں) سے ابتداکرے اور دونوں جوتے پہنے یا دونوں جوتے اتار دے۔‘‘
4 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فِي الْيُمْنَى ...
حکم: صحیح
5626 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْشِ أَحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ لِيُنْعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: دائیں پاؤں میں پہلے جوتا پہننا اور بائیں پاؤں...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5626. اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص ایک جوتے میں نہ چلے، دونوں جوتے پہنے یا دونوں جوتے اتار دے۔‘‘
5 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فِي الْيُمْنَى ...
حکم: صحیح
5627 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى جَبْهَتِهِ فَقَالَ أَلَا إِنَّكُمْ تَحَدَّثُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتَهْتَدُوا وَأَضِلَّ أَلَا وَإِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي الْأُخْرَى حَتَّى يُصْلِحَهَا...
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: دائیں پاؤں میں پہلے جوتا پہننا اور بائیں پاؤں...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5627. ابن ادریس نے اعمش سے، انھوں نے ابو رزین سے روایت کی، کہا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے پاس آئے، انھوں نے اپنی پیشانی پر ہاتھ مار کر فرمایا: سنو! کیا تم اس طرح کی باتیں کرتے ہوکہ میں رسول اللہ ﷺ کی طرف باتیں منسوب کرتا ہوں۔ تاکہ تم ہدایت پا جاؤ اور میں خود گمراہ ہوجاؤں، سن لو! میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’جب تم میں سے کسی شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اس کو ٹھیک کرنے سے پہلے دوسرے (جوتے) میں نہ چلے۔‘‘...
6 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فِي الْيُمْنَى ...
حکم: صحیح
5628 و حَدَّثَنِيهِ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْمَعْنَى
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: دائیں پاؤں میں پہلے جوتا پہننا اور بائیں پاؤں...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5628. علی بن مسہر نے کہا: ہمیں اعمش نے ابو رزین اور ابو صالح سے خبر دی، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے ہم معنی روایت کی۔
7 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابُ النھی اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ وَالِاحْتِبَاءِ...
حکم: صحیح
5629 و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِهِ أَوْ يَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ وَأَنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ كَاشِفًا عَنْ فَرْجِهِ...
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: کپڑے میں پورے طور پر لیٹ جانا اور ایک ہی کپڑے...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5629. مالک بن انس نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، یا ایک جوتا پہن کرچلے اور ایسا کپڑا پہنے جس میں باہر نکالنے والے اعضاء (سر، ہاتھ، پاؤں) کے لیے سوراخ نہ ہوں اور ایک ہی کپڑا اس طرح کمر اور گھٹنوں کے گرد باندھے کہ اس کی شرمگاہ ظاہر ہو۔...
8 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابُ النھی اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ وَالِاحْتِبَاءِ...
حکم: صحیح
5630 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ أَوْ مَنْ انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّى يُصْلِحَ شِسْعَهُ وَلَا يَمْشِ فِي خُفٍّ وَاحِدٍ وَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَحْتَبِي بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَلَا يَلْتَحِفْ الصَّمَّاءَ...
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: کپڑے میں پورے طور پر لیٹ جانا اور ایک ہی کپڑے...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5630. ابو خیثمہ (زہیر) نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (یا انھوں نے کہا:)۔ میں نے یہ رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے۔ یا (فرمایا) جس شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے۔ تو وہ ایک (ہی ) جوتے میں نہ چلے۔ یہاں تک کہ اپنا تسمہ ٹھیک کرلے، ایک موزے میں بھی نہ چلے، اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے، نہ (اکڑوں بیٹھ کر) اکلوتے کپڑے کو کمر اور گھٹنوں کے گرد باندھے، نہ ہاتھ پاؤں بند کر دینے والا لباس پہنے۔‘‘...
9 صحيح مسلم كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابٌ فِي مَنْعِ الِاسْتِلْقَاءِ عَلَى الظَّهْرِ و...
حکم: صحیح
5632 و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدٍ وَلَا تَحْتَبِ فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ وَلَا تَأْكُلْ بِشِمَالِكَ وَلَا تَشْتَمِلْ الصَّمَّاءَ وَلَا تَضَعْ إِحْدَى رِجْلَيْكَ عَلَى الْأُخْرَى إِذَا اسْتَلْقَيْتَ...
صحیح مسلم:
کتاب: لباس اور زینت کے احکام
(باب: چٹ لیٹنا اور اس حالت میں ایک ٹانگ کو دوسری ...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5632. ابن جریج نے کہا: مجھے ابو زبیر نے بتایا کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ حدیث بیان کررہے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ایک جوتا پہن کر نہ چلو اور ایک چادر (ہو تو اس) کو گھٹنے کھڑے کرکے ان کے اور کمر کے گرد نہ باندھو، بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ، ہاتھ پاؤں بند کردینے والا کپڑا نہ پہنو اور جب چت لیٹے ہوتو ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ (کھڑی کر کے اس ) پر نہ رکھو۔‘‘...
10 سنن أبي داؤد كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ
حکم: صحیح
4155 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْشِي أَحَدُكُمْ فِي النَّعْلِ الْوَاحِدَةِ لِيَنْتَعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
(باب: جوتے پہننے کا بیان)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4155. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص ایک جوتے میں مت چلے، چاہیئے کہ دونوں پہنے یا دونوں اتار دے۔“
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 17
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 17