مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 5
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَنْبَطِحُ عَلَى بَطْنِهِ
حکم: ضعیف
5061 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ طَخْفَةَ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كَانَ أَبِي مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا<، فَانْطَلَقْنَا، فَقَالَ: >يَا عَائِشَةُ! أَطْعِمِينَا<، فَجَاءَتْ بِحَشِيشَةٍ، فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَالَ: >يَا عَائِشَةُ أَطْعِمِينَا!<، فَجَاءَتْ بِحَيْسَةٍ مِثْلِ الْقَطَاةِ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَالَ: >يَا عَائِشَة...
سنن ابو داؤد: كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: اوندھے منہ پیٹ کے بل سونا ( مکروہ ہے ))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
5061. سیدنا یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری کا بیان ہے کہ میرے والد ( طخفہ ؓ ) اصحاب صفہ میں سے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا ” ہمارے ساتھ سیدہ عائشہ ؓ کے گھر چلو ۔ “ تو ہم چل دیے ۔ ( وہاں پہنچ کر ) آپ ﷺ نے فرمایا ” عائشہ ! ہمیں ( کچھ ) کھلاؤ ۔ “ تو وہ جشیشہ لے آئیں جو ہم نے کھایا ۔ ( جشیشہ اس انداز کا کھانا ہے کہ گندم کو پیس کر آٹا ہنڈیا میں چڑھائیں پھر اس میں گوشت یا کھجور ڈال کر پکائیں ۔ اسے ایک طرح کا حلیم بھی کہا جا سکتا ہے ۔ ) پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” عائشہ ! ہمیں کچھ اور بھی کھلاؤ ۔ “ تو وہ حیس ۔ ( کھجور ‘ گھی اور پنیر وغیرہ کا مرکب کھانا ) لے آئیں جو تھوڑا سا تھا ‘...
2 جامع الترمذي أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الاضْطِجَاعِ عَلَى...
حکم: حسن صحیح
3016 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَبْدُ الرَّحِيمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُضْطَجِعًا عَلَى بَطْنِهِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ ضَجْعَةٌ لَا يُحِبُّهَا اللَّهُ وَفِي الْبَاب عَنْ طِهْفَةَ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَرَوَى يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ يَعِيشَ بْنِ طِهْفَةَ عَنْ أَبِيهِ وَيُقَالُ طِخْفَةُ وَالصَّحِيحُ طِهْفَةُ وَقَالَ بَعْضُ الْحُفَّاظِ الصَّحِيحُ طِخْفَةُ وَيُقَالُ طِغْفَةُ يَعِيشُ هُوَ مِنْ الصَّحَابَةِ...
جامع ترمذی: کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: پیٹ کے بل(اوندھے منہ) لیٹنا مکروہ ہے)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
3016. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو اپنے پیٹ کے بل (اوندھے منہ) لیٹا ہوا دیکھا تو فرمایا: ’’یہ ایسا لیٹنا ہے جسے اللہ پسند نہیں کرتا‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے روایت کی ہے اورابوسلمہ نے یعیش بن طہفہ کے واسطہ سے ان کے باپ طہفہ سے روایت کی ہے، انہیں طخفہ بھی کہا جاتا ہے، لیکن صحیح طہفہ ہی ہے۔ اور بعض حفاظ کہتے ہیں: طخفہ صحیح ہے۔ اور انہیں طغفہ اور یعیش بھی کہا جاتا ہے۔ اور وہ صحابہ میں سے ہیں۔۲۔ اس باب میں طہفہ اورابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔...
3 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاضْطِجَاعِ عَلَى الْوَجْهِ
حکم: صحیح
3840 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ طِخْفَةَ الْغِفَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَصَابَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى بَطْنِي فَرَكَضَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ مَا لَكَ وَلِهَذَا النَّوْمِ هَذِهِ نَوْمَةٌ يَكْرَهُهَا اللَّهُ أَوْ يُبْغِضُهَا اللَّهُ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3840. حضرت طھفہ بن قیس غفاری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے مسجد میں پیٹ کے بل سوئے ہوئے پایا تو مجھے قدم مبارک سے ٹھوکا دیا اور فرمایا: اس انداز سے کیوں سوتے ہو؟ سونے کا یہ انداز اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔
4 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاضْطِجَاعِ عَلَى الْوَجْهِ
حکم: صحیح
3841 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ طِخْفَةَ الْغِفَارِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مُضْطَجِعٌ عَلَى بَطْنِي فَرَكَضَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ يَا جُنَيْدِبُ إِنَّمَا هَذِهِ ضِجْعَةُ أَهْلِ النَّارِ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3841. حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا، میرے پاس سے نبی ﷺ گزرے تو مجھے قدم مبارک سے ٹھوکا دے کر فرمایا: پیارے جندب! یہ اہل جہنم کے لیٹنے کا انداز ہے۔
5 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاضْطِجَاعِ عَلَى الْوَجْهِ
حکم: ضعیف
3842 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ جَمِيلٍ الدِّمَشْقِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ نَائِمٍ فِي الْمَسْجِدِ مُنْبَطِحٍ عَلَى وَجْهِهِ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ قُمْ وَاقْعُدْ فَإِنَّهَا نَوْمَةٌ جَهَنَّمِيَّةٌ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3842. حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو مسجد میں چہرے کے بل لیٹ کر سورہا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے قدم مبارک سے ٹھوکا دیا اور فرمایا: اٹھ کر بیٹھ! یہ جہنمیوں کے انداز کی نیند ہے۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 5