الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابٌ: كَيْفَ يُرَدُّ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ السّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6258. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الكِتَابِ فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: ذمیوں کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 6258. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب اہل کتاب تمہیں سلام کہیں تو تم اس کے جواب میں صرف ''وعلیکم'' کہو۔ الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اسْتِتَابَةِ المُرْتَدِّينَ وَالمُعَانِدِينَ وَقِتَالِهِمْ (بَابُ إِذَا عَرَّضَ الذِّمِّيُّ وَغَيْرُهُ بِسَبِّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6926. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَرَّ يَهُودِيٌّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ السَّامُ عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ قَالَ السَّامُ عَلَيْكَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَقْتُلُهُ قَالَ لَا إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ فَقُولُوا وَعَلَيْكُمْ... صحیح بخاری : کتاب: باغیوں اور مرتدوں سے توبہ کرانے کا بیان (باب: اگر ذمی کافر اشارے کنائے میں آنحضرت ﷺ کو برا کہے صاف نہ کہے جیسے یہود آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں ( السلام علیکم کے بدلے) السام علیک کہا کرتے تھے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6926. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: تم پر ہلاکت ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے (اس کے جواب میں) فرمایا: ”تجھ پر بھی“ پھر رسول اللہ ﷺ نے (صحابہ کرام سے) پوچھا: ”تمہیں معلوم ہے کہ اس نے کیا کہا تھا؟ اس نے السام علیك کہا تھا۔“ صحابہ کرام نے کہا: اللہ کے رسول! اسے ہم قتل نہ کر دیں؟ آپ نے فرمایا: نہیں جب تمہیں اہل کتاب سلام کہیں تو تم جواب میں یہ کہہ دیا کرو، وعلیکم ”تم پر بھی ہو۔“ ... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1182. وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ، مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَأَهْلُ الشَّامِ، مِنَ الْجُحْفَةِ، وَأَهْلُ نَجْدٍ، مِنْ قَرْنٍ» قَالَ عَبْدُ اللهِ: وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج کے میقات ) مترجم: MuslimWriterName 1182. نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مدینہ والے ذوالحلیفہ سے، شام والے جحفہ سے اور نجد والے قرن المنازل سے (احرام باندھ کر) تلبیہ کہیں۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: مجھے یہ بات بھی پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یمن والے یلملم سے (احرام باندھ کر) تلبیہ کہیں۔‘‘ ... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1182.01. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ذُو الْحُلَيْفَةِ، وَمُهَلُّ أَهْلِ الشَّامِ مَهْيَعَةُ، وَهِيَ الْجُحْفَةُ، وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ قَرْنٌ» قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: وَزَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْهُ - قَالَ: «وَمُهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج کے میقات ) مترجم: MuslimWriterName 1182.01. سالم بن عبد اللہ بن عمر بن خطا ب نے اپنے والد سے روایت کی۔ کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے: ’’اہل مدینہ کا مقام تلبیہ (وہ جگہ جہاں سے بآواز بلند لبيك اللهم لبيك کہنے کا آغاز ہو تا ہے یعنی میقات مراد ہے) ذوالحلیفہ ہے، اہل شام کا مقام تلبیہ مهيعه وہی جحفه ہے اور اہل نجد کا قرن (المنازل) عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: (مجھے بتانے والے) ان لوگوں کا خیال ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے۔۔۔ میں نے آپﷺ سے خود نہیں سنا۔۔۔ فرمایا: ’’اور اہل یمن کا مقام تلبیہ یلملم ہے۔‘‘ ... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1182.02. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ - قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرُونَ: - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَنْ يُهِلُّوا مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَأَهْلَ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ، وَأَهْلَ نَجْدٍ، مِنْ قَرْنٍ. وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: وَأُخْبِرْتُ أَنَّهُ قَالَ: «وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج کے میقات ) مترجم: MuslimWriterName 1182.02. عبداللہ بن دینا ر سے روایت ہے انھوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مدینہ والوں کو حکم دیا کہ وہ ذولحلیفہ سے شام والوں کو حکم دیا کہ وہ جحفہ سے اور نجد والوں کو حکم دیا کہ وہ قرن (منا زل) سے (احرام باندھ کر) تلبیہ کا آغا ز کریں ۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: مجھے خبردی گئی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔‘‘ ... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1183. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يُسْأَلُ عَنِ الْمُهَلِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ - ثُمَّ انْتَهَى فَقَالَ: أُرَاهُ يَعْنِي - النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج کے میقات ) مترجم: MuslimWriterName 1183. روح بن عبادہ نے کہا ہمیں ابن جریج نے حدیث سنائی کہا: ہمیں ابو زبیر نے خبر دی کہ انھوں نے جا بر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ان سے مقام تلبیہ کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا تو انھوں نے کہا: میں نے سنا پھر رک گئے اور (کچھ وقفے کے بعد) کہا: ان (جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی مراد نبی اکرم ﷺ سے تھی (کہ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے سنا) ... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ كَيْفَ يُكْتَبُ إِلَى الذِّمِّيِّ) حکم: صحیح 5136. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى هِرَقْلَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلَامٌ عَلَى مَنْ اتَّبَعَ الْهُدَى قَالَ ابْنُ يَحْيَى عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ قَالَ فَدَخَلْنَا عَلَى هِرَقْلَ فَأَجْلَسَنَا بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا فِيهِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الر... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: کافر کو خط لکھنے کا طریقہ ) مترجم: DaudWriterName 5136. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہرقل کو خط لکھا، تو یوں لکھا: ”محمد رسول اﷲ کی طرف سے رومیوں کے ریئس ہرقل کی طرف۔ سلامتی ہو اس پر جو راہ ہدایت پر چلے۔“ ابن یحییٰ نے بیان کیا کہ ابن عباس ؓ نے کہا کہ ابوسفیان نے مجھے خبر دی کہ ہم ہرقل کے ہاں گئے تو اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھایا۔ پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کا خط منگوایا، تو اس میں تھا: «بسم الله الرحمن الرحيم» ﷲ کے رسول محمد کی طرف سے رومیوں کے سربراہ ہرقل کی طرف۔ سلامتی ہو اس پر جو راہ ہدایت پر چلے «أما بعد» الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ الْمُجَادَلَةِ) حکم: صحیح 3301. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا أَتَى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَقَالَ السَّامُ عَلَيْكُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَدْرُونَ مَا قَالَ هَذَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ سَلَّمَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ قَالَ كَذَا وَكَذَا رُدُّوهُ عَلَيَّ فَرَدُّوهُ قَالَ قُلْتَ السَّامُّ عَلَيْكُمْ قَالَ نَعَمْ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَحَدٌ ... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ مجادلہ سے بعض آیات کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3301. انس ابن مالک ؓ کہتے ہیں: ایک یہودی نے نبی اکرمﷺ اور آپﷺ کے صحابہ کے پاس آ کر کہا: (السَّامُ عَلَیکُم) (تم پر موت آئے) لوگوں نے اسے اس کے (سام) کا جواب دیا، نبی اکرمﷺنے لوگوں سے پوچھا: ’’کیا تم جانتے ہو اس نے کیا کہا ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، اے اللہ کے نبیﷺ! اس نے تو سلام کیا ہے، آپﷺ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ اس نے تو ایسا ایسا کہا ہے، تم لوگ اس (یہودی)کولوٹا کرمیرے پاس لاؤ‘... الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ رَدِّ السَّلَامِ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ) حکم: صحیح 3697. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقُولُوا وَعَلَيْكُمْ سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: ذمیوں کو سلام کا جواب دینا ) مترجم: MajahWriterName 3697. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب اہل کتاب میں سے کوئی شخص تمہیں سلام کہے تو (جواب میں) کہو: (وَعَلَیۡکُمۡ) تم پر بھی ہو۔ الموضوع: كيفية السلام على أهل الكتاب (الأخلاق والآداب) موضوع: اہل کتاب پر سلام کا طریقہ (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9