1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابُ إِذَا قَالَ: مَنْ ذَا؟ فَقَالَ: أَنَا)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6250. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ المَلِكِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ المُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ البَابَ، فَقَالَ: «مَنْ ذَا» فَقُلْتُ: أَنَا، فَقَالَ: «أَنَا أَنَا» كَأَنَّهُ كَرِهَهَا...

صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: اگر گھر والا پوچھے کہ کون ہے اس کے جواب میں کوئی کہے کہ میں ہوں اورنام نہ لے )

مترجم: BukhariWriterName

6250. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں اس قرض کے متعلق حاضر ہوا جو میرے والد گرامی کے ذمے تھا۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ نے دریافت فرمایا: ”کون ہو؟“ میں نے عرض کی: میں ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”میں ہوں، میں ہوں“ گویا آپ نے اس انداز کو ناپسند فرمایا۔ ...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ جَوَازِ جَعْلِ الْإِذْنِ رَفْعُ حِجَابٍ أَوْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2169. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْنُكَ عَلَيَّ أَنْ يُرْفَعَ الْحِجَابُ وَأَنْ تَسْتَمِعَ سِوَادِي حَتَّى أَنْهَاكَ...

صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: (دروازے کا) پردہ اٹھا نے یا اس طرح کی کسی اور علامت کو اجازت کے مترادف قرار دینا جا ئز ہے )

مترجم: MuslimWriterName

2169. عبدالوحد بن زیاد نے کہا: ہمیں حسن بن عبید اللہ نے حدیث بیان کی۔ کہا: ہمیں ابراہیم بن سوید نے حدیث سنائی کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’تمھا رے لیے میرے پاس آنے کی یہی اجازت ہے کہ حجاب اٹھا دیا جا ئے اور تم میرے راز کی بات سن لو، (یہ اجازت اس وقت تک ہے) حتی کہ میں تمھیں روک دوں‘‘ ...


4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ)

حکم: حسن

5174. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ هُزَيْلٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ قَالَ عُثْمَانُ سَعْدٌ فَوَقَفَ عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُ فَقَامَ عَلَى الْبَابِ قَالَ عُثْمَانُ مُسْتَقْبِلَ الْبَابِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا عَنْكَ أَوْ هَكَذَا فَإِنَّمَا الِاسْتِئْذَانُ مِنْ النَّظَر...

سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: کسی کے گھر یا خاص مجلس میں اجازت لے کر جانے کا بیان )

مترجم: DaudWriterName

5174. حضرت ہذیل ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص....اور بقول عثمان بن ابی شیبہ حضرت سعد ؓعنہ آئے اور نبیﷺ کے دروازے پر کھڑے ہو کر اجازت طلب کرنے لگے ....عثمان بن ابی شیبہ نے وضاحت کی کہ وہ دروازے کے عین سامنے کھڑے ہو گئے...تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اس طرف ہٹ کر کھڑے ہو یا اس طرف۔ اجازت لینے کا حکم نظر ہی کی وجہ سے ہے (کہ انسان اندر نہ جھانکے۔‘‘) ...


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ كَيْفَ الِاسْتِئْذَانُ)

حکم: صحیح

5176. حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح، وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ أَخْبَرَهُ، عَنْ كَلَدَةَ بْنِ حَنْبَلٍ, أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ بَعَثَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ، وَجَدَايَةٍ، وَضَغَابِيسَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَى مَكَّةَ، فَدَخَلْتُ، وَلَمْ أُسَلِّمْ، فَقَالَ: >ارْجِعْ، فَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ<. وَذَلِكَ بَعْدَمَا أَسْلَمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ. قَا...

سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: اجازت کیسے لی جائے ؟ )

مترجم: DaudWriterName

5176. سیدنا کلدہ بن حنبل ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا صفوان بن امیہ ؓ نے اس کو دودھ، ہرن کا بچہ اور ککڑیاں دے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا، جبکہ نبی کریم ﷺ مکہ کی بالائی جانب میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ کلدہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی مجلس میں جا داخل ہوا اور سلام نہ کہا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پیچھے ہٹو اور کہو: ’’السلام علیکم“ یہ واقعہ صفوان بن امیہ کے مسلمان ہو جانے کے بعد کا ہے۔ عمرو (عمرو بن ابوسفیان) نے کہا: مجھے یہ سب (امیہ) ابن صفوان نے کلدہ بن حنبل کے واسطے سے بیان کیا اور اس میں سماع کا ذکر نہیں کیا۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ یحییٰ بن حبیب نے (ابن ا...


7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ كَيْفَ الِاسْتِئْذَانُ)

حکم: صحیح

5177. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مَنْ بَنِي عَامِرٍ, أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتٍ، فَقَالَ: أَلِجُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَادِمِهِ: >اخْرُجْ إِلَى هَذَا فَعَلِّمْهُ الِاسْتِئْذَانَ, فَقُلْ لَهُ: قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ, أَأَدْخُلُ؟<. فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ؟ فَأَذِنَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ....

سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: اجازت کیسے لی جائے ؟ )

مترجم: DaudWriterName

5177. جناب ربعی سے روایت ہے کہ بنو عامر کے ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے اجازت چاہی جبکہ آپ ﷺ گھر کے اندر تھے۔ اور اس نے کہا: ”کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟“ تو نبی کریم ﷺ نے اپنے خادم سے فرمایا: ”اس کی طرف جاؤ اور اسے اجازت طلب کرنے کا ادب سکھاؤ اسے کہو کہ (اس طرح) کہے: ”السلام علیکم“ کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ اس آدمی نے یہ بات سن لی تو بولا: ”السلام علیکم“ کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ تو نبی کریم ﷺ نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔ ...


10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ كَيْفَ الِاسْتِئْذَانُ)

حکم: صحیح

5179. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ رَجُلٍ مَنْ بَنِي عَامِرٍ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَسَمِعْتُهُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ.

سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: اجازت کیسے لی جائے ؟ )

مترجم: DaudWriterName

5179. عبیداللہ بن معاذ نے اپنے والد سے بیان کیا، انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے ربعی سے، اور وہ بنو عامر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے اجازت طلب کی اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔ کہا کہ میں نے آپ کی بات سن لی تو میں نے کہا: ”السلام علیکم“ کیا میں اندر آ سکتا ہوں۔ ...