الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 32 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 32 1 صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ العَصْرِ قَبْلَ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 556. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَدْرَكَ أَحَدُكُمْ سَجْدَةً مِنْ صَلاَةِ العَصْرِ، قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَلْيُتِمَّ صَلاَتَهُ، وَإِذَا أَدْرَكَ سَجْدَةً مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ، قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَلْيُتِمَّ صَلاَتَهُ»... صحیح بخاری : کتاب: اوقات نماز کے بیان میں (باب: جو شخص عصر کی ایک رکعت سورج ڈوبنے سے پہلے پہلے پڑھ سکا تو اس کی نماز ادا ہو گئی۔ ) مترجم: BukhariWriterName 556. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لے تو وہ اپنی نماز کو پورا کر لے۔ اور جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے فجر کی ایک رکعت پا لے تو وہ اپنی نماز کو پورا کرے۔‘‘ الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الفَجْرِ رَكْعَةً) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 579. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، وَعَنِ الأَعْرَجِ يُحَدِّثُونَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ العَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ العَصْرَ»... صحیح بخاری : کتاب: اوقات نماز کے بیان میں (باب: فجر کی ایک رکعت کا پانے والا ) مترجم: BukhariWriterName 579. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے طلوع آفتاب سے پہلے فجر کی ایک رکعت پا لی، وہ نماز فجر پانے میں کامیاب ہو گیا۔ اور جس نے غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی وہ نماز عصر پانے میں کامیاب ہو گیا۔‘‘ الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصَّلاَةِ رَكْعَةً) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 580. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاَةَ» صحیح بخاری : کتاب: اوقات نماز کے بیان میں (باب: جو کوئی کسی نماز کی ایک رکعت پا لے‘ اس نے و ہ نماز پالی ) مترجم: BukhariWriterName 580. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی اس نے پوری نماز کو پا لیا۔‘‘ الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 607. وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ» صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 607. یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: میں نے امام مالک کے سامنے ابن شہاب زہری سے روایت کردہ حدیث پڑھی انھوں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی، یقینا اس نے نماز پا لی۔‘‘ ... الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 607.01. وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 607.01. (امام مالک کی بجائے) یونس نے ابن شہاب زہری سے، انھوں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سےاور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے امام کے ساتھ نماز کی ایک رکعت پا لی، اس نے نماز پا لی۔‘‘ الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 607.02. دَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَالْأَوْزَاعِيِّ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَيُونُسَ، ح قَالَ: وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، كُلُّ هَؤُلَاءِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ مِنْهُمْ مَع... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 607.02. سفیان بن عیینہ، معمر، اوزاعی ، یونس اور عبید اللہ سب نے زہری سے روایت کیا، انھوں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نبی ﷺ سے یحییٰ کی امام مالک سے مذکورہ بالا روایت کی طرح حدیث بیان کی اور ان میں سے کسی کی حدیث میں (مَعَ الْاِمَامِ) (امام کے ساتھ) کے الفاظ نہیں ہیں۔ اور عبیداللہ کی حدیث میں ہے: ’’تو یقینا اس نے مکمل نماز پا لی۔‘‘ ... الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 608. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، وَعَنِ الْأَعْرَجِ، حَدَّثُوهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 608. امام مالک نے زید بن اسلم سے روایت کیا، انھیں عطاء بن یسار، بسربن سعید اور اعرج نے حدیث بیان کی، ان سب نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے سورج نکلنے سے پہلے صبح کی ایک رکعت پا لی تو یقیناً اس نے صبح (کی نماز) پا لی اور جس نے سورج کے غروب ہونے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی تو یقیناً اس نے عصر (کی نماز) پا لی۔‘‘ ... الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 608.01. وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 608.01. معمر نے زہری سے، انھوں نے ابو سلمہ سے، اور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح روایت کیا جس طرح امام مالک نے زید بن اسلم سے روایت کیا۔ الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 608.03. ح قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ، كِلَاهُمَا عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، وَالسِّيَاقُ لِحَرْمَلَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ سَجْدَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَوْ مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا»، وَالسَّجْدَةُ إِنَّمَا هِيَ الرَّكْعَةُ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 608.03. حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے سورج کے غروب ہونے سے پہلے عصر کی نماز کا ایک سجدہ پا لیا سورج کے نکلنے سے پہلے صبح کی نماز کا، تو یقیناً اس نے اس نماز کو پا لیا۔‘‘ (ان شہاب نے کہا:) سجدے سے مراد رکعت ہی ہے۔ ... الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَد...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 608.04. وَحَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ، وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْفَجْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جسے نماز کی ایک رکعت مل گئی ، اسے وہ نماز مل گئی ) مترجم: MuslimWriterName 608.04. عبداللہ بن مبارک نے معمر سے، انھوں نے ابن طاوس سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے سورج کے غروب ہونے سے پہلے عصر کی نماز میں سے ایک رکعت پا لی تو یقیناً اس نے (نماز) پا لی اور جس نے سورج نکلنے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پا لی تو یقیناً اس نے (نماز) پا لی۔‘‘ ... الموضوع: إدراك ركعة من الصبح آخر الوقت (العبادات) موضوع: آخری وقت میں فجر کی ایک رکعت پالینا (عبادات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 32 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 32