الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ:إِذَا اشْتَرَى شَيْئًا، فَوَهَبَ مِنْ سَاعَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2115. وَقَالَ لَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ لِعُمَرَ فَكَانَ يَغْلِبُنِي فَيَتَقَدَّمُ أَمَامَ الْقَوْمِ فَيَزْجُرُهُ عُمَرُ وَيَرُدُّهُ ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيَزْجُرُهُ عُمَرُ وَيَرُدُّهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِعْنِيهِ قَالَ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ بِعْنِيهِ فَبَاعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب:اگر ایک شخص نے کوئی چیز خریدی اور جدا ہونے سے پہلے ہی کسی اور کو للہ دے دی پھر بیچنے والے نے خریدنے والے کو اس پر نہیں ٹوکا، یا کوئی غلام خرید کر ( بیچنے والے سے جدائی سے پہلے ہی اسے ) آزاد کر دیا ) مترجم: BukhariWriterName 2115. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ ہم کسی سفر میں نبی ﷺ کے ہمراہ تھے اور میں حضرت عمر ؓ کے ایک سر کش اونٹ پر سوار تھا۔ وہ اونٹ میرے قابو میں نہ آتا تھا اور سب سے آگے بڑھ جاتا تھا۔ حضرت عمر ؓ اسے ڈانٹ کر پیچھے کردیتے مگر وہ پھر آگے بڑھ جاتا تھا۔ حضرت عمر ؓ اسے پھر ڈانٹ کر پیچھے کر دیتے۔ نبی ﷺ نے حضرت عمر ؓ سے فرمایا: ’’تم اسے میرے ہاتھ فروخت کردو۔‘‘ انھوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ !وہ آپ ہی کا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم اسے میرے ہاتھ فروخت کردو۔‘‘ چنانچہ انھوں نے وہ ا... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ:إِذَا اشْتَرَى شَيْئًا، فَوَهَبَ مِنْ سَاعَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2116. قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بِعْتُ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مَالًا بِالْوَادِي بِمَالٍ لَهُ بِخَيْبَرَ فَلَمَّا تَبَايَعْنَا رَجَعْتُ عَلَى عَقِبِي حَتَّى خَرَجْتُ مِنْ بَيْتِهِ خَشْيَةَ أَنْ يُرَادَّنِي الْبَيْعَ وَكَانَتْ السُّنَّةُ أَنَّ الْمُتَبَايِعَيْنِ بِالْخِيَارِ حَتَّى يَتَفَرَّقَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَمَّا وَجَبَ بَيْعِي وَبَيْعُهُ رَأَيْتُ أَنِّي قَدْ غَبَنْتُهُ بِأَنِّي سُقْتُهُ إِلَى أَرْضِ ثَمُودَ بِثَلَاث... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب:اگر ایک شخص نے کوئی چیز خریدی اور جدا ہونے سے پہلے ہی کسی اور کو للہ دے دی پھر بیچنے والے نے خریدنے والے کو اس پر نہیں ٹوکا، یا کوئی غلام خرید کر ( بیچنے والے سے جدائی سے پہلے ہی اسے ) آزاد کر دیا ) مترجم: BukhariWriterName 2116. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے امیر المومنین حضرت عثمان ؓ کے ہاتھ وادی کے اندرجو میری زمین تھی ان کے خیبر والے مال کے عوض فروخت کردی۔ جب ہم بیع کر چکے تو میں الٹے پاؤں واپس چلا حتی کہ ان کے مکان سے باہر نکل گیا، مبادا وہ بیع واپس کردیں کیونکہ طریقہ مروجہ یہ تھا کہ بائع اور مشتری دونوں کو اختیار ہوتا حتی کہ وہ جداہو جائیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: جب میری اور ان کی بیع پوری ہوگئی تو میرے خیال کے مطابق میں نے ان سے غبن کیا، اس لیے کہ میں نے انھیں ارض ثمود کی طرف تین راتوں کا سفر دور دھکیل دیا اور انھوں نے... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا وَالتَّحْرِيضِ عَلَيْهَا (بَابُ مَنْ أُهْدِيَ لَهُ هَدِيَّةٌ وَعِنْدَهُ جُلَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2610. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَكَانَ عَلَى بَكْرٍ لِعُمَرَ صَعْبٍ، فَكَانَ يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ أَبُوهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لاَ يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِعْنِيهِ»، فَقَالَ عُمَرُ: هُوَ لَكَ، فَاشْتَرَاهُ، ثُمَّ قَالَ: «هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَاصْنَعْ بِهِ مَا شِئْتَ»... صحیح بخاری : کتاب: ہبہ کے مسائل، فضیلت اور ترغیب کا بیان (باب: اگر کسی کو کچھ ہدیہ دیا جائے اس کے پاس اور لوگ بھی بیٹھے ہوں تو اب اس کو دیا جائے جو زیادہ حقدار ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2610. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک سفرمیں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے اور ایک منہ زور اونٹ پر سوار تھے جو حضرت عمر ؓ کا تھا۔ وہ اونٹ بار بار نبی کریم ﷺ سے آگے نکل جاتا تھا تو ان کے والد(حضرت عمر ؓ) انھیں کہتے: عبداللہ! نبی کریم ﷺ سے آگے کوئی نہیں بڑھتا۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اس اونٹ کو میرے ہاتھ فروخت کردو۔‘‘ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: یہ آپ کا ہے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے خرید لیا، پھر آپ نے فرمایا: ’’اے عبداللہ! یہ تمہارا ہے اب اس سے جو چاہو کرو۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا وَالتَّحْرِيضِ عَلَيْهَا (بَابُ إِذَا وَهَبَ بَعِيرًا لِرَجُلٍ وَهُوَ رَاكِب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2611. وَقَالَ الحُمَيْدِيُّ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، وَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ: «بِعْنِيهِ»، فَابْتَاعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ»... صحیح بخاری : کتاب: ہبہ کے مسائل، فضیلت اور ترغیب کا بیان (باب : اگر کوئی شخص اونٹ پر سوار ہو اور دوسرا شخص وہ اونٹ اس کو ہبہ کردے تو درست ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2611. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے اور میں ایک سرکش اونٹ پر سوار تھا۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت عمر ؓ سے فرمایا: ’’تم اسے میرے ہاتھ فروخت کردو۔‘‘ پھر اسے خریدکر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اے عبداللہ!یہ تمہارا (اونٹ) ہے۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ إِبْطَالِ بَيْعِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1512. وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَالَ: «نَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ، وَلِبْسَتَيْنِ، نَهَى عَنِ الْمُلَامَسَةِ، وَالْمُنَابَذَةِ فِي الْبَيْعِ»، وَالْمُلَامَسَةُ: لَمْسُ الرَّجُلِ ثَوْبَ الْآخَرِ بِيَدِهِ بِاللَّيْلِ أَوْ بِالنَّهَارِ، وَلَا يَقْلِبُهُ إِلَّا بِذَلِكَ، وَالْمُنَابَذَةُ: أَنْ يَنْبِذَ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ بِثَوْبِهِ، وَيَنْبِذَ الْآخَرُ إِلَيْهِ ثَ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: ملامسہ اور منابذہ کی بیع باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1512. یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے عامر بن سعد بن ابی وقاص نے بتایا کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں دو قسم کی بیعوں اور دو قسم کے پہناووں سے منع فرمایا: بیع میں آپﷺ نے ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا۔ ملامسہ یہ ہے کہ کوئی آدمی دوسرے کے کپڑے کو دن میں یا رات میں اپنے ہاتھ سے چھوئے اور اس کے علاوہ اسے الٹ کر بھی نہ دیکھے۔ اور منابذہ یہ ہے کہ کوئی آدمی دوسرے آدمی کی طرف اپنا کپڑا پھینکے اور دوسرا اس کی طرف اپنا کپڑا پھینکے اور بغیر دیکھے اور (بغیر حقیقی) رضامندی کے یہی ان کی بیع ہو۔ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ إِبْطَالِ بَيْعِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1512.01. وحَدَّثَنِيهِ عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: ملامسہ اور منابذہ کی بیع باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1512.01. صالح نے ابن شہاب سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی۔ الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ حُكْمِ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1524. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً فَلْيَنْقَلِبْ بِهَا، فَلْيَحْلُبْهَا، فَإِنْ رَضِيَ حِلَابَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِلَّا رَدَّهَا وَمَعَهَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: جس جانور کا دودھروکا گیا ہو ‘اس کی بیع ) مترجم: MuslimWriterName 1524. موسیٰ بن یسار نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے دودھ روکی گئی بھیڑ (یا بکری) خرید لی تو وہ اسے لے کر گھر واپس آئے اور اس کا دودھ نکالے، اگر وہ اس کے دودھ دینے سے راضی ہو تو اسے رکھ لے، ورنہ کھجور کے ایک صاع سمیت اسے واپس کر دے۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ حُكْمِ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1524.01. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ ابْتَاعَ شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ فِيهَا بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا، وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: جس جانور کا دودھروکا گیا ہو ‘اس کی بیع ) مترجم: MuslimWriterName 1524.01. سہیل کے والد (ابوصالح) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے ایسی بھیڑ (یا بکری) خرید لی جس کا دودھ روکا گیا ہے تو اسے تین دن تک اس کے بارے میں اختیار ہے، اگر چاہے تو رکھ لے اور چاہے تو واپس کر دے اور اس کے ساتھ کھجور کا ایک صاع بھی واپس کرے۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الْمُضْطَرِّ) حکم: ضعیف 3382. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا قَالَ مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قَالَ خَطَبَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَوْ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ قَالَ ابْنُ عِيسَى هَكَذَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ عَضُوضٌ يَعَضُّ الْمُوسِرُ عَلَى مَا فِي يَدَيْهِ وَلَمْ يُؤْمَرْ بِذَلِكَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَلَا تَنْسَوْا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ وَيُبَايِعُ الْمُضْطَرُّونَ وَقَدْ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْمُضْطَرِّ وَبَيْعِ الْغَرَرِ وَبَيْعِ الثَّمَرَةِ قَبْلَ أَنْ تُدْرِكَ... سنن ابو داؤد : کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (باب: مجبور ہو کر بیع کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3382. سیدنا علی ؓ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا لوگوں پر ایسا وقت آئے گا جو کاٹ کھانے والا ہو گا، صاحب وسعت (صاحب مال) اپنے مال کو اپنے دانتوں سے پکڑے ہو گا (کہ صدقہ کرے گا نہ قرضہ دے گا بلکہ بخیل بنا رہے گا) حالانکہ اسے اس بات کا حکم نہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے ”آپس میں احسان کرنے کو مت بھولو۔“ اور مجبور لوگ (مجبوری کی وجہ سے) بیع کریں گے حالانکہ نبی کریم ﷺ نے مجبوری کی بیع سے منع فرمایا ہے اور دھوکے کی بیع اور پھلوں کے تیار ہو جانے سے پہلے انہیں فروخت کر دینے سے منع فرمایا ہے۔ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) 10 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي خِيَارِ الْمُتَبَايِعَيْنِ) حکم: حسن صحيح 3458. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ، أَخْبَرَنَا، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ أَبُو زُرْعَةَ إِذَا بَايَعَ رَجُلًا خَيَّرَهُ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: خَيِّرْنِي، وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: بیع میں لینے دینے والوں کے لیے اختیار کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3458. یحییٰ بن ایوب بیان کرتے ہیں کہ جناب ابوزرعہ ؓ جب کسی سے کوئی خرید و فروخت کرتے تو اس کو اختیار دیتے، پھر اسے کہتے کہ مجھے اختیار کر لینے کی مہلت دو۔ اور بیان کرتے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”(بیع کرنے والے) دونوں افراد رضا مندی کے بغیر ہرگز جدا نہ ہوں۔“ ... الموضوع: اشتراط الرضا في البيع (المعاملات) Topics: بائع ومشتری کی رضامندی (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12