مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 14
1 صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الغَرَرِ وَحَبَلِ الحَبَلَةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
2162 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ وَكَانَ بَيْعًا يَتَبَايَعُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ كَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ ثُمَّ تُنْتَجُ الَّتِي فِي بَطْنِهَا...
صحیح بخاری:
کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
(باب : دھوکے کی بیع اور حمل کی بیع کا بیان)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
2162. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے "حبل الحبلة" کی بیع سے منع فرمایا۔ یہ بیع زمانہ جاہلیت میں بایں صورت رائج تھی کہ ایک شخص کوئی اونٹنی اس وعدے پر خریدکرتا کہ جب وہ بچہ جنے گی۔ ، پھر وہ بڑی ہو کر بچہ جنم دے تب اس کی قیمت ادا کروں گا۔...
2 صحيح البخاري كِتَابُ السَّلَمِ بَابُ السَّلَمِ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
2275 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانُوا يَتَبَايَعُونَ الْجَزُورَ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَسَّرَهُ نَافِعٌ أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ مَا فِي بَطْنِهَا
صحیح بخاری:
کتاب: بیع سلم کے بیان میں
(باب: بیع سلم میں یہ میعاد لگانا کہ جب اونٹی بچہ...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
2275. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نےفرمایا کہ دور جاہلیت میں لوگ حبل الحبلة کی مدت کے وعدے پر اونٹوں کی خریدوفروخت کرتے تھے تو نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمادیا۔ حضرت نافع نے حبل الحبلة کی تفسیر بایں الفاظ کی کہ اونٹنی بچہ جنے جو اس کے پیٹ میں ہے۔
3 صحيح البخاري کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ أَيَّامِ الجَاهِلِيَّةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
3873 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَبَايَعُونَ لُحُومَ الْجَزُورِ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ قَالَ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ مَا فِي بَطْنِهَا ثُمَّ تَحْمِلَ الَّتِي نُتِجَتْ فَنَهَاهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ...
صحیح بخاری:
کتاب: انصار کے مناقب
(باب: جاہلیت کے زمانے کا بیان
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
3873. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اہل جاہلیت اونٹ کے گوشت کی خریدوفروخت حبل الحبله کی مدت تک کرتے تھے۔ اور حبل الحبله یہ ہے کہ کوئی حاملہ اونٹنی اپنا بچہ جنے، پھر نوزائیدہ بچہ جب حاملہ ہو تو قیمت کی ادائیگی کی جائے۔ نبی ﷺ نے اس قسم کی خرید و فروخت ممنوع قرار دی ہے۔...
4 صحيح مسلم كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْحَصَاةِ، وَالْبَيْعِ الّ...
حکم: صحیح
3880 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ»
صحیح مسلم:
کتاب: لین دین کے مسائل
(باب: کنکر پھینک کر بیع کرنا اور ایسی بیع کرنا جس م...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3880. لیث نے نافع سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما) سے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے حبل الحبلہ کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
5 صحيح مسلم كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ تَحْرِيمِ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ
حکم: صحیح
3881 حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَبَايَعُونَ لَحْمَ الْجَزُورِ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ، وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ ثُمَّ تَحْمِلَ الَّتِي نُتِجَتْ، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ»...
صحیح مسلم:
کتاب: لین دین کے مسائل
(باب: حبل الحبلہ کی بیع حرام ہے)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3881. عبیداللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے خبر دی، انہوں نے کہا: اہل جاہلیت اونٹ کے گوشت کی حبل الحبلہ تک بیع کرتے تھے۔ اور حبل الحبلہ یہ ہے کہ اونٹنی (مادہ) بچہ جنے، پھر وہ بچہ جو پیدا ہوا ہے، حاملہ ہو (اس کی یا اس کے گوشت کی بیع) تو اللہ کے رسول ﷺ نے انہیں اس سے منع فرما دیا۔...
6 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الْغَرَرِ
حکم: صحیح
3395 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
(باب: دھوکے والی بیع ناجائز ہے)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3395. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حاملہ جانور کے بچے کے بچے کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
7 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الْغَرَرِ
حکم: صحیح
3396 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، وقَالَ: وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ: أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ بَطْنَهَا ثُمَّ تَحْمِلُ الَّتِي نُتِجَتْ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
(باب: دھوکے والی بیع ناجائز ہے)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3396. جناب نافع نے بواسطہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نبی کریم ﷺ سے اسی حدیث کی مانند روایت کیا اور کہا «حبل الحبلة» یہ ہے کہ یہ اونٹنی بچہ جنے گی، پھر جب وہ پیدا ہونے والی اونٹنی حاملہ ہو گی (تو اس وقت ادائیگی ہو گی۔)
8 جامع الترمذي أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ
حکم: صحیح
1288 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ نِتَاجُ النِّتَاجِ وَهُوَ بَيْعٌ مَفْسُوخٌ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَهُوَ مِنْ بَيُوعِ الْغَرَرِ وَقَدْ رَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَرَوَى عَبْدُ الْوَهَّابِ الث...
جامع ترمذی: كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: حمل کے حمل کوبیچنے کا بیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
1288. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے حمل کے حمل کوبیچنے سے منع فرمایا ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے:۱۔ ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ شعبہ نے اس حدیث کوبطریق: «أيوب، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس» روایت کیا ہے۔ اور عبدالوھاب ثقفی وغیرہ نے بطریق: «أيوب، عن سعيد بن جبير، ونافع، كلاه عن ابن عمر، عن النبي ﷺ» روایت کی ہے۔ اوریہ زیادہ صحیح ہے۔۳۔ اہل علم کا اسی پرعمل ہے۔ حبل الحبلہ (حمل کے حمل) سے مراد اونٹنی کے بچے کا بچہ ہے۔ اہل علم کے نزدیک یہ بیع منسوخ ہے اور...
9 سنن النسائي كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَهُوَ أَنْ يَقُولَ: أ...
حکم: حسن صحیح
4648 أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، حَتَّى ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ، وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يُضْمَنْ»...
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: ایک بیع میں دو شرطیں لگانا اور اس سے مراد یہ ...)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4648. حضرت عبد اللہ بن عمرو ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرض کی شرط پر بیع، ایک بیع میں دو شرطیں اور غیر مقبوضہ چیز کا منافع حلال نہیں۔“
10 سنن النسائي كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَهُوَ أَنْ يَقُولَ: أ...
حکم: حسن صحیح
4649 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَعَنْ شَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ وَاحِدٍ، وَعَنْ بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَعَنْ رِبْحِ مَا لَمْ يُضْمَنْ»...
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: ایک بیع میں دو شرطیں لگانا اور اس سے مراد یہ ...)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4649. حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا محترم نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے قرض کی شرط پر بیع، ایک بیع میں دو شرطوں اور غیر موجود چیز کی بیع اور غیر مقبوضہ چیز کے منافع سے منع فرمایا ہے۔
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 14